Tag: liaqatabad

  • ایم کیوایم کےکارکن جھکنےاوربکنےوالےنہیں، کنور نوید

    ایم کیوایم کےکارکن جھکنےاوربکنےوالےنہیں، کنور نوید

    کراچی : این اے دوسوچھیالیس سےایم کیوایم کےامیدوارکنورنوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےخلاف پہلےدن سےسازشیں کی گئیں۔

    ایم کیوایم کےکارکن جھکنےاوربکنےوالےنہیں، قائد تحریک الطاف حسین کےاعتمادپرپورااتروں گا،یہ بات انہوں نےلیاقت آباد نمبر 10 کی جامع مسجد شہداء میں  نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ ی ۔

    انہوں نے نمازیوں اور اہل محلہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے ۔ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد ظالم نظام کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے رکھوالو ں نے شروع دن سے ہی ایم کیوایم کے خلاف نت نئی سازشوں کے جا ل بچھائے لیکن ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

  • لیاقت آباد : جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں تصادم، تین زخمی

    لیاقت آباد : جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں تصادم، تین زخمی

    کراچی :لیاقت آباد کے قریب جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنان  میں تصادم، نامعلوم افراد کی فائرنگ، پتھراؤ اور ڈنڈے لگنے سے تین کارکنان زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔

    ریلی کا آغاز نصیر آباد سے ہوا جو موسیٰ کالونی سے ہوتے ہوئے این اے 246 کے مختلف علاقوں سے گزر ی۔ ریلی کی قیادت این اے 246 سے نامزد جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کررہےتھے۔

    ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکن بڑی تعداد میں شریک تھےاور نعرے بازی بھی کررہے تھے، مذکورہ ریلی جس وقت شریف آباد کے علاقے میں داخل ہوئی تو وہاں موجود ایم کیو ایم کے کیمپ کے پاس دونو جماعتوں کے  کارکنان میں تلخ کلامی ہوگئی، جو بعد ازاں تصادم کی صورت اختیار کرگئی۔

    پتھراؤ اور ڈنڈے لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے، جماعت اسلامی ترجمان کے مطابق تینوں زخمیوں کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

    اس موقع پر پولیس دو موبائلیں بھی موجود تھیں جو صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے خاموشی سے چلی گئیں، اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

      پتھراؤکے باعث متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئےاور دیگر نقصان بھی پہنچا، ریلی میں شریک بیشتر افراد اپنی گاڑیاں چھوڑ کر چلے گئے۔

    تاہم بعد ازاں پولیس کی دو تازہ دم موبائلیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کی، آخری اطلاعات تک تصادم کی صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔متعلقہ شخص نے اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیو ورکرز کی ٹیم جب ایک بچے کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے اس کے گھر پہنچی تو بچی کے ماموں نے اعتراض کیا اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہیں مانا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور پولیس کی موجودگی میں یہ شخص اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتا رہا جس پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو مداخلت کرنا پڑی۔

    مسلسل نہ نہ کی تکرار کے بعد بالآخر اس شخص نے بچی کو قطرے پلوا ہی دیئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ شخص کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص نے معذرت کا اظہار بھی کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اورپولیس اہلکا راسے پکڑ کر تھانے لے گئے۔

  • کراچی میں موت کا رقص جاری، سات جاں بحق سات زخمی

    کراچی میں موت کا رقص جاری، سات جاں بحق سات زخمی

    کراچی: شہر میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں خاتون پولیس اہلکار اور قومی رضاکار سمیت سات افرادجاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

    کراچی میں فائرنگ اورپرتشددواقعات کاسلسلہ جاری ہے۔ رات گئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کے شکا یتی سیل پر فائرنگ سے ایک پولیس رضاکار اہلکار ہلاک اور ایک خا تون اہلکار زخمی ہو گئیں جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئیں ، سخی حسن کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ایک فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا ، ملزمان لوگوں سے لوٹ مار میں ملوث تھے ، فرار ملزم کی تلاش میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

    لانڈھی میں فائرنگ سےایک شخص لقمہ اجل بنا۔ لیاقت آبادایف سی ایریامیں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ماری پورسےتشدددزدہ بوری بندلاش برآمدہوئی۔ سی ویوسےایک شخص کی لاش ملی۔ گلستان جوہرسےایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔

    شارع فیصل پربس پر فائرنگ سےتین خواتین سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔ اورنگی میں فائرنگ سے چھ سالہ بچےسمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔