Tag: LIAQUAT ALI KHAN BIRTH DAY

  • شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا 121 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

    شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا 121 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

    کراچی: پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا ایک سو اکیسواں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

    یکم اکتوبر اٹھارہ سو پچانوے کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہونے والے نوابزادہ لیاقت علی خان نے ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کی، لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے برطانیہ چلے گئے۔

    pm-post-15

    سن 1923 میں ہندوستان واپس آتے ہی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، لیاقت علی خان اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث جلد ہی قائداعظم کے قریب ہو گئے اور تحریک پاکستان کے دوران ہر اہم سیاسی معاملے میں قائداعظم کی معاونت کی۔

    pm-post-4

    انیس سو تینتیس میں بیگم رعنا لیاقت علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، قائد ملت لیاقت علی خان برٹش حکومت کی عبوری حکومت کے پہلے وزیرِ خزانہ بھی منتخب ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمدعلی جناح نے انھیں ملک کا پہلا وزیراعظم نامزد کیا، جس پر قائد کے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لئے انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازشیں ابتدا میں ہی شروع ہو گئی تھیں۔

    pm-post-3

    لیاقت علی خان کو سولہ اکتوبر انیس سو اکیاون کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہید کر دیا گیا۔

    pm-post-2

    پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ واقعہ انیس سو اکیاون کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک جلسہ عام میں اس وقت پیش آیا، جب لیاقت علی خان خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے،اس دوران سید اکبر نامی شخص نے ان پر ریوالور سے گولیاں برسانا شروع کردیں،ان کے آخری الفاظ تھے “خدا پاکستان کی حفاظت کرے‘‘، شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کو پولیس نے گولیوں سے اڑا دیا۔

    pm-post-1

    اس عظیم رہنما کی یاد میں راولپنڈی کے کمپنی باغ کو ’’لیاقت باغ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا گیا، لیاقت علی خان کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا۔

  • شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا 119 واں یوم پیدائش منایا جارہاہے

    شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا 119 واں یوم پیدائش منایا جارہاہے

    پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا ایک سو انیسواں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

    یکم اکتوبر اٹھارہ سو پچانوے کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہونے والے نوابزادہ لیاقت علی خان نے ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کی، لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ آکسفورڈ سے گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔

    انیس سو تینتیس میں بیگم رعنا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تحریکِ آزادی کے اہم رہنماء پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ بھی رہے ہیں۔

    قائداعظم کی وفات کے بعد ایک نئی ریاست کی بھاری ذمہ داری لیاقت علی خان کے کندھوں پر آگئی تھی، سولہ اکتوبر انیس سو اکیاون کو راول پنڈی میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہیں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔