Tag: libya airport attack

  • طرابلس کے ہوائی اڈے پر بھاری جھڑپوں کے دوران 47افراد ہلاک

    طرابلس کے ہوائی اڈے پر بھاری جھڑپوں کے دوران 47افراد ہلاک

    طرابلس:لیبیا میں جنگجوؤں کی ائیرپورٹ پرحملےکی کوشش پرسیکیورٹی فورسزسےجھڑپوں کےدوران سینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    طرابلس کے ہوائی اڈے پرقبضہ کرنے کے لیے مسلح افراد کی جانب متعدد حملے کیے گئے،مسلح افراد نےائیرپورٹ کی قریبی عمارتوں میں مورچہ بند ہوکر شدید شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں درجن سے زائد طیاروں کو نقصان پہنچا۔

    ایک ہفتے قبل مسلح افراد کی جانب سے ائیر پورٹ پرحملہ کیا گیا جس میں اب تک ایک سو بیس افراد زخمی ہوچکے ہیں،سیکیورٹی فورسزکی جوابی کاروائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے قریبی عمارتوں کونقصان پہنچا جبکہ مقامی افراد گھربارچھوڑنے پرمجبور ہوگئے۔

  • ایئرپورٹ حملے میں 20طیاروں کو نقصان پہنچا، لیبیائی حکام

    ایئرپورٹ حملے میں 20طیاروں کو نقصان پہنچا، لیبیائی حکام

    تریپولی : لیبیا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسندوں کی ائیر پورٹ پر شیلنگ سے بیس طیاروں کو نقصان پہنچا۔

    تریپولی میں حکام نے ائیرپورٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا، حکام کے مطابق تیرہ طیاروں کو مکمل جبکہ سات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب ائیر پورٹ پر شدت پسندوں کے متعدد حملوں کے باعث ائیر ٹریفک کنٹرول عملے کی جانب سے اپنی حفاظت کے پیش نظر ائیر پورٹ کو بند کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دی گئی ہے۔

  • لیبیا :ائیرپورٹ پرحملہ،90 فیصد طیارے تباہ

    لیبیا :ائیرپورٹ پرحملہ،90 فیصد طیارے تباہ

    طرابلس : لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں نوے فیصد طیارے تباہ ہوگئے، حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی نے لیبیا کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے بعد ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے بین الاقوامی فورسز کی مدد مانگنے پر غور کر رہی ہے۔

    اقوام متحدہ نے امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث لیبیا میں اپنا مشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے، بن غازی میں واقع لیبیا کا دوسرا بڑا ایئر پورٹ پچھلے دو ماہ سے بند ہے اور اس وقت لیبیا میں صرف مصراتہ ایئر پورٹ کام کر رہا ہے۔