Tag: libya blast

  • طرابلس: لیبیا میں اسلحے کے گودام میں دھماکہ، 30افراد ہلاک

    طرابلس: لیبیا میں اسلحے کے گودام میں دھماکہ، 30افراد ہلاک

    طرابلس: لیبیا میں اسلحے کے گودام میں دھماکے سے کم از کم تیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے مغرب میں واقع اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    LIBYA POST
    اسلحہ ڈپو جنگجو گروہ کے زیرِ قبضہ تھا تاہم مقامی افراد کیساتھ جھڑپوں کے بعد جنگجو اسلحہ ڈپو کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی افراد نے گودام میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم دھماکہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

  • بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    لیبیا: بن غازی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کی زد میں آکر سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بن غازی کے وسطی علاقے میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ چیک پوسٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

    اسپتال حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔