Tag: libya

  • لیبیا: معمرقذافی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی

    لیبیا: معمرقذافی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی

    طرابلس : لیبیا کی عدالت نے سابق صدرمعمرقذافی کے بیٹے سمیت آٹھ افراد کو جنگی جرائم کا مجرم قراردے کرپھانسی کی سزا سنا دی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طرابلس کی عدالت نے قذافی کی مخالف ملیشیا کی حراست میں موجود سیف الاسلام قذافی کوان کی عدم موجودگی میں موت کی سزا سنائی۔

    ملیشیا نے سیف الاسلام قذافی کولیبیا کی حکومت کے حوالے کرنے سے انکارکردیا تھا۔ سیف الاسلام اوردیگرآٹھ افراد کو دوہزارگیارہ میں جنگی جرائم کا مرتکب قراردیاگیا۔

    سیف الاسلام قذافی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عالمی جرائم کی عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔

  • لیبیا: اسپین کے سفارت خانے کے باہر دھماکہ

    لیبیا: اسپین کے سفارت خانے کے باہر دھماکہ

    تریپولی: اسپین کی ایمبیسی کو باہرایک بم دھماکہ ہوا جس کو لیبیا میں غیر ملکی مشنزکو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اسپین کے اخبار کے مطابق کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ جب سے لیبیا میں غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے زیادہ تر ممالک نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا ہے جن میں اسپین بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی جانے والی تصویر کے مطابق ایمبیسی کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی لیبیائی حکام کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل دولتِ اسلامیہ سے منسلک گروہ اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہیں ہیں۔

    گزشتہ اتوار کو بھی الشباب نامی گروہ نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو لیبیا کے ساحل پرقتل کردیا تھا۔

  • لیبیا میں 30عیسائیوں کے قتل پر امریکہ کی سخت الفاظ میں مذمت

    لیبیا میں 30عیسائیوں کے قتل پر امریکہ کی سخت الفاظ میں مذمت

    واشنگٹن : داعش کے جنگجوؤں نے لیبیا میں ایتھوپیا کےتیس عیسائیوں کوقتل کردیا، امریکہ نے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    امریکی حکومت کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایتھوپیا کے عیسائی افراد کے قتل کو سفاک عمل قراردیا ہے۔

    ایسے واقعات کو روکنے کے لئے امریکی ترجمان نے لیبیا میں قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔

    گزشتہ دنوں لیبیا میں داعش نےایک وڈیو جاری کی تھی، جس میں دکھایا گیا تھاکہ اس کے جنگجوؤں نے ایتھوپیا کے تیس عیسائیوں کو بیدردی سے قتل کیا۔

  • لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    لیبیا:تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خدشہ ہےکہ چارسو سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئےجبکہ ایک سو چوالیس کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں لیبیا سے یورپ جانے کے خواہشمند پانچ سو سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے ایک سو چوالیس افراد کو ریسکیوکیےجانے کے بعد اٹلی کی بندرگاہ لایا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق تارکین وطن میں زیادہ تر کا تعلق مشرق وسطٰی اور افریقہ سے ہے۔اٹلی نے ڈوب جانے والےمسافروں کی تلاش کے لیے فضائی اور سمندری آپریشن شروع کردیا ہے۔

    اس سے قبل چار سو اسی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔مشرق وسطی اور افریقی ممالک میں کشیدہ صورتحال کے باعث غیر قانونی طور پریورپ جانے والے تارکین وطن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

  • لیبیا : آئل فیلڈ پر حملہ،5 غیرملکیوں سمیت13ہلاک

    لیبیا : آئل فیلڈ پر حملہ،5 غیرملکیوں سمیت13ہلاک

    لیبیا:  آئل فیلڈ پر نامعلوم افراد کے حملے میں پانچ غیر ملکیوں سمیت تیرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کے شہر سیرت میں نامعلوم افراد نے غیر ملکی آئل فیلڈ پر دھاوا بول دیا، فائرنگ کے نتیجے میں آئل فیلڈ میں کام کرنے والے پانچ غیر ملکیوں سمیت تیرہ افراد مارے گئے۔

    ہلاک افراد میں تین فلپائنی اور دو گھانا کے شہری بھی شامل ہیں۔

    لکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ ساحلی شہر سرطے سے 100 کلومیٹر دور واقع المبروک آئل فیلڈ پر کیا گیا،المبروک آئل فیلڈ نیشنل آئل کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ فرانس بھی اس میں حصے دار ہے۔

    نیشنل آئل کمپنی کے مطابق دیگر تمام ملازمین کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

  • پاک لیبیا تجارت کو فروغ دیا جائے،جنرل (ر) جاوید ضیاء

    پاک لیبیا تجارت کو فروغ دیا جائے،جنرل (ر) جاوید ضیاء

    کراچی: لیبیا میں تعینات پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ لیبیا ایک دن دنیا کی طاقتور ریاست بن جائے گا اور یہی صحیح وقت ہے کہ پاکستانی تاجر لیبیا کی مارکیٹوں پرقبضہ جما لیں۔

    ان خیالات کا اظہار لیبیا میں تعینات پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیا کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پرکیا، لیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیاء نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لیبیا اہم ملک ہے جہاں خانہ جنگی کے باعث شدید بحران کے باوجود تجارت کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

    جاوید ضیاء نے بتایا کہ لیبیا سے پاکستانیوں کا انخلاء کامیاب رہا اورحکومت نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے دوران40کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کئے۔

    انہوں نے کہاکہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ اب تک 4ہزار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کر چکا ہے۔کراچی چیمبرکے صدر افتخاراحمد وہرہ نے کہاکہ لیبیا پاکستانی تاجربرادری کو مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے۔

  • لیبیا کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

    لیبیا کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

    طرابلس:لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سمیت متعدد شہروں میں ہزاروں افراد نے حکومت کےخلاف پارلیمنٹ کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    خانہ جنگی کےشکارملک لیبیا میں انتخابات کےبعد بھی امن بحال نہ ہوسکا، نمازجمعہ کےبعد طرابلس سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں بن غازی اورمصراتہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مغربی طاقتوں کے تعاون سے بننے والی نئی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

    لیبیا میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے مغربی ممالک نےاپنےسفارتکاروں کو واپس بلالیا ہے۔