Tag: License issued

  • پاکستان میں ایک اور نئی ایئر لائن کو لائسنس جاری

    پاکستان میں ایک اور نئی ایئر لائن کو لائسنس جاری

    کراچی : پاکستان کی ہوائی بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر آگئی، نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایک اور ائرلائن کا اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایئر لائنز "کیو ایئر ویز” کو لائسنس کا اجراء کردیا، شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کیو ائیر ویز کو لائسنس دینے کی منظوری دی تھی، ائیر لائن کو دو سال کے لیے لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ لائسنس کی معیاد یکم فروری2022 سے جنوری2024 تک ہوگی، دو سال بعد لائسنس کو متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد لائسنس کی معیاد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    قواعد و ضوابط کے مطابق نئی ایئر لائن "کیو ایئرویز” کو تین بلنگ سائیکل کی مد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فیس جمع کرانا ہوگی۔

    سی او او کیو ایئرویز کامران حسن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

  • جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بڑی خبر

    جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بڑی خبر

    جدہ : سعودی حکومت نے مملکت میں آنے اور جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارگو سپورٹ کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے میں سعودی عرب میں شہری ہوابازی کی اتھارٹی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر "ایئر کارگو ہینڈلنگ” کے لیے سعودی عریبین ایس اے ٹی ایس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔

    Saudia starts receiving bids for Riyadh, Jeddah cargo terminals: report

    یہ اقدام مذکورہ اتھارٹی کی جانب سے فضائی کارگو کی سپورٹ اور لوجسٹک سیکٹر کو مطلوبہ خدمات پیش کرنے سے متعلق منصوبوں کا حصہ ہے، اس کا مقصد مملکت میں فضائی کارگو کی گنجائش کو بڑھا کر 45 لاکھ ٹن تک پہنچانا ہے۔

    Saudia Cargo launches 2 new terminal projects - Saudi Gazette

    شہری ہوابازی کی اتھارٹی نے یہ لائسنس سیکنڈ آپریٹر کے معاہدے کے تحت جاری کیا ہے، اس معاہدے پر شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے میں دستخط کیے گئے تھے۔

    ہوابازی کی اتھارٹی کی جانب سے ریونیو اینڈ کمرشل آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل سلطان السلطان اور ایس اے ٹی ایس کمپنی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل لی وان کن نے نمائندگی کی ۔ اس موقع پر جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ریان طرابزونی بھی موجود تھے۔

    Saudia Cargo achieves pharma GDP certification

    سعودی شہری ہوابازی کی اتھارٹی کی جانب سے مقررہ پروگرام کے مطابق تزویراتی اہداف کی تکمیل، عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ہوائی اڈوں پر پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بلند کرنے کا سفر جاری رہے گا۔

    اس کا مقصد مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی طور پر بہترین نتائج اور شاندار کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔ مزید یہ کہ سعودی عرب ایئر ٹرانسپورٹ اور کارگو کے شعبے میں تین براعظموں کو مربوط کرنے والا عالمی لوجسٹک مرکز بن جائے۔

  • سعودی ثقافت کے فروغ کیلئے حکومت کا پہلا اہم اقدام

    سعودی ثقافت کے فروغ کیلئے حکومت کا پہلا اہم اقدام

    ریاض : سعودی حکومت کی جانب سے مملکت کی ثقافت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے دو اداروں کو باقاعدہ لائنسنس جاری کردیئے گئے۔

    سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے مملکت میں ثقافتی تعلیمی اداروں کے لئے پہلے مرحلے میں دو اداروں کو لائسنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ثقافت بدر آل سعود نے میوزک ہوم اور الدوليہ میوزک ٹریننگ سینٹر کو دو لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا جس سے یہ ملک میں باضابطہ لائسنس حاصل کرنے والے موسیقی کی عملی تربیت کے پہلے ادارے بن گئے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں ادارے ہر عمر کے افراد کے لئے میوزک پروگرام اور ٹیلنٹ کی ترقی کے کورسز پیش کریں گے۔

    وزارت ثقافت میں میوزک کمیشن کے سربراہ محمد الملحم نے کہا کہ تخلیقی میدان میں تعلیمی اداروں کو سرکاری لائسنس  جاری کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے یہ یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ وہ بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں اور مقامی قواعد و  ضوابط پر عمل کریں۔

    لائسنس کا اجراء وزارت کی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے پروگراموں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قیام اور ثقافتی تعلیم کے شعبے کو باقاعدہ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مدد کرنا ہے۔