Tag: lieutenant general

  • پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی ترقیاں کی گئی اور چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    ترقی پانے والوں میںمیجرجنرل محمدعامر ، میجر جنرل محمدچراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اورمیجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ،  ترقی پانے والوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا  ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دےرہےہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ  اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔

  • کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    راولپنڈی : کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے موجود آبادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے سیاچن، نیلم وادی، مظفرآباد، کوٹلی اور بھمبرسیکٹرز کے مختلف یونٹس کے دورے کیے۔

    اس موقع پر کور کمانڈر نےجوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کی تعریف کی، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایل او سی پر موجود آبادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے تھے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر  پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

    علاوہ ازیں  ایک ماہ قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے خاتون اور بچوں سمیت چھ پاکستانیوں کو زخمی کر دیا تھا جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مار گرائے تھے۔

  • سابق آرمی چیف کن شرائط پر اسلامی اتحاد کے سربراہ بنے؟

    سابق آرمی چیف کن شرائط پر اسلامی اتحاد کے سربراہ بنے؟

    اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار و لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف نے تین شرائط کی بنیاد پراسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کی ہامی بھری جس کے بعد انہیں اس اتحاد کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

    اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق فوجی افسر و دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف نے 39 ممالک کے اتحاد کا سربراہ بننے کے لیے سعودی عرب کے سامنے تین شرائط رکھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سابق آرمی چیف آف پاکستان نے پہلی شرط یہ رکھی کہ وہ کسی کی کمان میں کام نہیں کریں گے، دوسری شرط تھی کہ وہ اس اتحاد میں ایران کو بھی شامل کریں گے۔ امجد شعیب کے مطابق  سابق آرمی چیف راحیل شریف نے اپنی  تیسری شرط میں کہا تھا کہ وہ اسلامی ممالک کے درمیان مصالحت کا کردارادا کریں گے، ان شرائط کے بعد ہی انہیں سربرہ مقرر کیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے۔

    انہوں ںے بتایا کہ ایران کو اسلامی فوجی اتحاد میں شامل کرنے کی شرط پیش کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا تھا کہ ایران اگر فوری طور پر اپنی فوج اس اتحاد میں شامل کرنے پر رضا مند نہ ہو تو کم ازکم اسے آبزورو کی حیثیت سے شامل کرلیا جائے۔

    امجد شعیب نے کہا کہ پہلے بھی راحیل شریف کی کوششوں سے ہی ایران و سعودی عرب نے آپس میں بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، وہ سعودی اور ایرانی اختلافات ختم کرانے کے لیے وزیراعظم کو خاص طور پر یہاں سے لے کر گئے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف راحیل شریف کو 39 ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔