Tag: Lieutenant General Asim Saleem Bajwa

  • ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی، پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجود ہیں، ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فرنٹیئر کوربلوچستان کے زیراہتمام آپریشنل ایکسی لینس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف سی بلوچستان کا تقریب منعقد کرنے پرشکرگزارہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتحاد سے لڑا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہے، بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپورساتھ دیا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا ایوارڈجیتنےوالوں کومبارکبادپیش کرتاہوں، پاکستان میں امن،بھائی چارہ اورانصاف کریں گے، ہم نےدہشت گردی کیخلاف جنگ اتحادکیساتھ لڑی۔

    [bs-quote quote=”ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجودہیں، ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی پھیلائی گئی، شاطر دشمن نے منصوبہ بندی کے تحت تخریبی کارروائیاں کیں، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کوسراہتے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہملک میں دہشتگردی دم توڑ چکی ہے، ناپاک دشمن کےعزائم خاک میں ملائےاور ملاتے رہیں گے، عوام باشعور ہیں، سب معلوم ہے حالات کون خراب کرتا رہا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ دشمن کو بلوچستان کاامن تباہ کرنے کے لئے ریکروٹس نہیں مل رہے، سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے، انہیں کس نے اور کیوں استعمال کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مشکل علاقوں میں ایف سی کے جوان موجود ہوتے ہیں، جوانوں کی آنکھوں میں فخر و جذبہ ایمانی دیکھ رہا ہوں، بلوچستان میں امن ہوچکا، ترقی کاعمل شروع ہوچکا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاناسور بلوچستان کی طرف ایجنڈے کے تحت موڑا گیا تھا، تن دہی کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا۔

  • لیفٹیننٹ جنرل عا صم سلیم باجوہ  نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا

    لیفٹیننٹ جنرل عا صم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا

    کوئٹہ : لیفٹیننٹ جنرل عا صم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہد ہ کاسنبھال لیا۔

    تفصیلا ت کے مطابق سدرن کمانڈ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقر یب منعقد ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو سدرن کمانڈ کی چھڑی حوالے کی اور با قاعدہ طور پر کمانڈر سدرن کمانڈ کی کمان سونپی۔

    تقریب میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، صوبائی وزیر چنگیز مری اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل ندیم انجم سمیت اعلی سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

    سدرن کمان کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ پاک فوج میں شاندار کیئریر کے حامل افسر ہیں، اس سے قبل جی ایچ کیو میں آئی جی آرمز کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جبکہ انھوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر طویل ترین مدت کے لیئے خدمات انجام دیں اور آپریشن راہ نجات کے دوران جی او سی جنوبی وزیرستان بھی تعینات رہے۔


    مزید پڑھیں :عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمان، جنرل عامر ریاض کور کمانڈر لاہور تعینات


    لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں امن و امان بحال کردیا ہے ، جس نے صوبے میں ترقی کیلئے راستہ کھول دیا ہے۔

    عامر ریاض نے مزید کہا کہ بلوچستان نے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اللہ کی نعمتوں اور سول اور فوجی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے ان چیلنجوں کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے تمام حکمت عملی استعمال کررہا تھا اور آسان اہداف کو نشانہ بناتا ہے ، جسے جھل مگسی میں مزار شریف پر خود کش حملہ ہوا۔

    خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو کورکمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے، وہ اگلے ہفتے کور کمانڈر لاہور کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔