Tag: Life Partner

  • اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا

    اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے باقاعدہ طور پر منگنی کرلی انہوں نے اپنے مداحوں کی اطلاع کیلئے نئے رشتے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ حبا بخاری نے اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنے ازدواجی رشتے کا اعلان کردیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    گزشتہ روز اداکارہ حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آریز احمد کے ساتھ اپنی منگنی کے حوالے سے بتایا ہے۔

    اداکارہ حبا بخاری

    اس پوسٹ میں اداکارہ حبا بخاری نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    انہوں نے اس پوسٹ میں آریز احمد سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ انشاء اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کے اعلان کا آغاز کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    واضح رہے کہ اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر بھی آتے ہیں۔

    دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    انہوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔

  • حبا بخاری کو کیسا لائف پارٹنر چاہیئے؟

    حبا بخاری کو کیسا لائف پارٹنر چاہیئے؟

    کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری نے فلم انڈسٹری میں اپنی آمد اور زندگی کے ساتھی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کو بہت دلائل دے کر منایا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حبا بخاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شان سحور میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کے لیے گھر والوں کو بہت مشکل سے منانا پڑا۔

    حبا نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ حسینہ معین سے ملی تھیں اور انہیں دیکھ کر حسینہ معین نے کہا کہ وہ ایسی لڑکی 4 سال سے ڈھونڈ رہی تھیں۔

    اس کے بعد حبا نے اپنے والد کو مختلف دلائل دے کر منایا اور بالآخر انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

    حبا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ اسکرین پر کم نظر آئیں لیکن ان کی نانی نے دیکھ کر کہا کہ اسکرین پر اتنا کم کیوں آتی ہو زیادہ نظر آیا کرو، جس کے بعد نانی نے ہی والدہ کو منایا۔

    حبا نے بتایا کہ ان کے اس قدر رشتے آتے ہیں کہ انہیں اب اس کی عادت ہوچکی ہے، ان کا پہلا رشتہ اس وقت آیا تھا جب وہ چھٹی کلاس میں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ساتھی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا، یہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور وہ جب اور جیسا چاہتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے۔

    حبا کے خیال میں جو شخص اپنے خاندان سے قریب ہوگا وہ شوہر بھی اچھا ثابت ہوگا لہٰذا انہیں ایسا ہی شخص چاہیئے۔