Tag: Life Struggle

  • مومل شیخ کی زندگی کا مشکل وقت کون سا تھا؟

    مومل شیخ کی زندگی کا مشکل وقت کون سا تھا؟

    معروف اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بے حد جدوجہد کی ہے اور مشکل وقت بھی گزارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مومل شیخ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    مومل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا مشکل وقت ان کے بچپن کا تھا جب انہیں تعلیم مکمل کرنے کے لیے مشکل حالات کا سامنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ والد کی چونکہ مستقل آمدنی نہیں تھی، ڈراموں اور فلموں کے پیسے رک رک کر آتے تھے تو اکثر ان کے اسکول کی فیس ادا نہیں ہو پاتی تھی۔

    مومل نے کہا کہ فیس کی ادائیگی نہ کرنے کے سبب اکثر وہ اور ان کے بھائی کلاس سے باہر کھڑے ہوتے تھے۔

    بعد ازاں وہ نیویارک جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن والد کے پاس پیسے نہیں تھے، تب انہوں نے کہا کہ وہ صرف فیس کے پیسے دے دیں، رہائش اور بقیہ اخراجات وہ خود پورے کرلیں گی۔

    مومل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے انہوں نے مختلف نوکریاں کیں اور اپنی تعلیم مکمل کی۔

  • اپنے حالات کی وجہ سے بچپن میں ہی ٹوٹ گئی تھی: فضہ علی

    اپنے حالات کی وجہ سے بچپن میں ہی ٹوٹ گئی تھی: فضہ علی

    معروف اداکارہ فضہ علی کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی اپنے گھر کے حالات دیکھ کر ٹوٹ چکی تھیں اور اس کے بعد پھر ان کی شادی بھی ناکام رہی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فضہ علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی زندگی کی تلخیوں کے بارے میں بتایا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی بھی ان کی اور والدہ کی ذمہ داری نہیں اٹھائی، ہماری والدہ نے ہی ہمیں پالا اور ہمارے تمام اخراجات پورے کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کبھی انہیں دادا دادی کے گھر چھوڑ جاتی تھیں تو وہاں وہ سب کے درمیان بہت عجیب سا محسوس کرتے تھے کیونکہ سب بچے اپنے والدین کے ساتھ ہوتے تھے جبکہ وہ اکیلا پن محسوس کرتے تھے۔

    اسکول میں بھی سب ان کے والد کے بارے میں دریافت کرتے تھے اور وہ مختلف جوابات دیا کرتی تھیں۔

    فضہ نے بتایا کہ اس کے بعد ان کی شادی ہوئی تو شوہر کو لوگوں میں گھلنا ملنا اور تقریبات میں جانا پسند تھا، انہیں فیملی لائف نہیں چاہیئے تھی۔

    اداکارہ کے مطابق وہ خود ہی اپنے اخراجات پورے کرتی تھیں اور پھر جلد ہی انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔