Tag: lifestyle

  • طلاق کی افواہوں کے بعد سجل علی کی پوسٹ سامنے آگئی

    طلاق کی افواہوں کے بعد سجل علی کی پوسٹ سامنے آگئی

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سجل علی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں سجل علی کو مغربی لباس میں کافی پُراعتماد دیکھا جاسکتا ہے۔

    اپنی پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اپنے خوف کو اپنی قسمت کا فیصلہ کبھی نہ کرنے دیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

    اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک اس پوسٹ کو تین لاکھ کے قریب صارفین لائک کرچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    واضح رہے کہ سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ڈرامے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

  • فیصل آباد میں سجا منفرد آٹو شو

    فیصل آباد میں سجا منفرد آٹو شو

    فیصل آباد: صنعتی شہرفیصل آباد میں قیمتی اورمنفرد کاروں کے شو کا انعقاد ہوا جس میں سو کے قریب مختلف ماڈلز کی کاریں، جیپیں اورہیوی بائیکس پیش کی گئیں۔

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کے باہرآٹوشو کا افتتاح ڈی سی او نورالامین مینگل اور ایم پی اے نواز ملک نے کیا اور شرکاء میں ایوارڈ تقسیم کئے۔

    شہریوں نے آٹو شو میں رکھی گئی مختلف ماڈلز کی جدید اورقدیم ماڈلزکی نادراورخوبصورت سٹائل کی کاروں اور جیپوں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

    12308672_957168291039190_8011170462248303600_n

    شو میں مختلف سپر اسپورٹس کاریں لیمبارگینی، ایوینٹا ڈور اورفراری کی نمائش بھی کی گئی۔

    اس موقع پرڈی سی او نورالامین مینگل کا کہنا تھا آٹو شو کا مقصد تفریحی ماحول میں شائقین کو اچھوتے طرز اور مختلف ماڈلز کی منفرد اورکمیاب گاڑیوں سے آشنا کرانا ہے۔

  • بیش قیمت نگینے جڑا دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ

    بیش قیمت نگینے جڑا دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ

    وہ لوگ جو پر تعیش اور شاہانہ اندازِ زندگی کا شوق رکھتے ہیں ان کے لئے اب آگیا ہے ایک ایسا کموڈ جس کے ہر ایک انچ سے امارت ٹپک رہی ہے۔

    بہت سے افراد کو شاہانہ طرزِ زندگی کا شوق ہوتا ہے اور اس کے لئے وہ مہنگے مکانات اور گاڑیاں خریدتے ہیں۔ کچھ لوگ اس سے بھی آگے نکل جاتے ہیں اور انہیں کے لئے بنایا گیا ہے یہ شاہانہ کموڈ جس کی قیمت صرف 84 ہزار پاؤنڈ ہے۔

    یہ مہنگا ترین ٹوائلٹ جاپانی ڈیزائنر گنزا تاناکا نے تیار کیا ہے اور پہلی بار اسے چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی کچن اینڈ باتھ روم ایکسپو 2015 میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

    اس کموڈ کے اس قدر بیش قیمت ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس پر ’’سواروسکی کرسٹل‘‘ نامی بیش قیمت نگینے جڑے ہیں جن کی تعداد 72 ہزارہے۔

    وہ افراد جن کے لئے قیمت کوئی مسئلہ نہیں یقیناً اس شاہانہ کموڈ کی خریداری میں دلچسپی لیں گے۔

  • سبزچائے کا استعمال منہ کے کینسرسے بچاؤمیں مفید ہے

    سبزچائے کا استعمال منہ کے کینسرسے بچاؤمیں مفید ہے

     

    کراچی (ویب ڈیسک) سبزچائے یوں تو ویسے ہی بے پناہ فوائد کی حامل ہے لیکن جدید تحقیق سے اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آیا ہے جس نے سبز چائے کی افادیت کئی گنا بڑھادی ہے۔

    طبی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں ایک ایسا جز موجود ہوتا ہے جو منہ کے کینسر کا سبب بننے والے خلیات کا خاتمہ کرتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں ای جی سی جی نامی ایک جزپایا جاتا ہے جو عام خلیات کو نقصان نہیں پہنچاتا تاہم کینسر کا سبب بننے والے خلیات کو منہ سے ختم کردیتاہے۔

    سبزچائے کینسر کے علاوہ وزن گھٹانے، کولیسٹرول کم کرنے ، فشارِ خون کو قابو میں رکھنے کے علاوہ جسم میں بننے والے خطرناک کیمیائی مادوں کا سدِباب کرتے ہیں۔

  • ذہنی دباؤسےمحفوظ رہنےکیلئےاپنائیےچندآسان طریقے

    ذہنی دباؤسےمحفوظ رہنےکیلئےاپنائیےچندآسان طریقے

    اچانک غصہ آجانا اور کچھ سیکنڈ میں ہی غصہ ٹھنڈا ہوجانا، بے وجہ کسی پر چلّانا لیکن بعد میں پچھتانا،یہ علامتیں ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں،جس پربنامعالج قابوپایاجاسکتاہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ غصہ اسی وقت آتا ہے جب کوئی بات بُری لگے ایسی کیفیت اسی وقت طاری ہوتی ہے جب ذہن پر منفی خیالات کا غلبہ ہو،ایسےمیں ہرصورتحال کومثبت اندازسے سوچناچاہیئے،غصے سےبچنے کیلئے کسی مشغلے کا انتخاب ضرور کریں،گھروں میں خوشنما رنگوں اور پھولوں والے پودے بھی ذہن پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں،یہی فوائد آپ مچھلی کے ایکوریم کی دیکھ بھال کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔