Tag: lift

  • لفٹ میں سر چکراتا ہوا کیوں محسوس ہوتا ہے؟

    لفٹ میں سر چکراتا ہوا کیوں محسوس ہوتا ہے؟

    کیا آپ کا شمار بھی ان افراد میں ہوتا ہے جو لفٹ میں سفر کے دوران اپنا سر چکراتا ہوا محسوس کرتے ہیں؟ لیکن کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟

    دراصل زمین کی کشش ثقل بہت طاقتور ہے اور اسی کی وجہ سے آپ اپنے لیپ ٹاپ یا فون کو ہاتھ میں تھامے ایک جگہ بیٹھے ہوئے ہیں، فضا میں تیر نہیں رہے۔

    کشش ثقل ہر چیز کو اپنی جانب یعنی نیچے کھینچتی ہے یا دوسرے الفاظ میں جب کوئی ہمت کر کے اوپر کی جانب جاتا ہے تو کشش ثقل اسے اپنی جانب کھینچنے لگتی ہے۔

    تو جب آپ لفٹ میں داخل ہوتے ہیں تو سب کچھ ساکت ہوتا ہے اور کچھ بھی غیر معمولی محسوس نہیں ہوتا۔

    اس وقت آپ کا جسم متوازن ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک ساکت شے کے اندر ہوتا ہے، مگر لفٹ کی اچانک حرکت سے یہ سکوت ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کا اوپر یا نیچے کی جانب سے سفر شروع ہو جاتا ہے جس سے عجیب احساسات ہونے لگتے ہیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ لفٹ کے سفر کے ساتھ اندرونی کان کا توازن بگڑ جاتا ہے، اندرونی کان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ توازن کے احساس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    اندرونی کان ویسٹبیولر سسٹم نامی نیٹ ورک کا حصہ ہوتا ہے اور یہ سسٹم جسم کے ارد گرد کے بارے میں تفصیلات دماغ کو بھیجتا ہے، تو جب اندرونی کان کے افعال متاثر ہوتے ہیں تو سر چکرانے اور متلی جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے۔

  • اماراتی بچی سے ہراسگی کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

    اماراتی بچی سے ہراسگی کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

    دبئی : اماراتی کورٹ نے کمسن بچی سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایرانی سیلزمین پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئےدبئی میں سیلز مین کی ملازمت کرنے والے ایرانی شخص کو 10 سالہ اماراتی بچی کو لفٹ میں ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔

    پراسیکیوٹر نے 35 سالہ ایرانی ملزم پر الزام عائد کیا کہ ملزم نے اماراتی بچی کورہائشی عمارت کی لفٹ میں تنہا پا کر ہراساں کرنا شروع کیا اور چند سیکنڈ تک لڑکی کو پکڑے رکھا۔

    متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ فریج المنیر نامی عمارت کی رہائشی متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ سیلز مین نے مجھے اکیلا دیکھ کر چھونا شروع کردیااور چند سیکنڈ تک مجھے پکڑے رکھا، جب لفٹ رکی تو میں نے اپنے بڑے بھائی کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا ۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جب متاثرہ لڑکی کے بھائی نے باہر دیکھا تو ایرانی شہری وہاں سے جاچکا تھا جب کے بعد پولیس فیملی نے النائف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

    پولیس نے اماراتی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی تو معلوم ہوا کہ ملزم عمارت کا رہائشی نہیں تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں ایرانی سیلزمین نے الزامات کی تردید کی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے لڑکی کے شناخت کیے جانے کے بعد عدالت میں اپنے اقرار کیا کہ اس نے لفٹ میں 10 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

    عدالت نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیس کی کارروائی 28 اگست تک ملتوی کردی۔

  • دبئی: لڑکی سے زیادتی کے جرم میں پاکستانی شہری کو تین ماہ قید

    دبئی: لڑکی سے زیادتی کے جرم میں پاکستانی شہری کو تین ماہ قید

    دبئی: 16 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش پرپاکستانی شخص کوعدالت نے تین ماہ جیل میں قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کی عدالت نے المقربات کے میں واقع رہائشی عمارت میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مجرم کو تین قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

    متاثرہ لڑکی نے 31 سالہ پاکستانی شخص پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے رہائشی عمارت کی لفٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جس پر میں نے مذکورہ شخص کو دھکا دیا اورلفٹ سے باہر بھاگ گئی اور چیخ کر اپنی والدہ کو مدد کے لیے بلایا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے عمارت کی لفٹ میں پاکستانی نژاد 16 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کی تھی۔


    دبئی: بچے سے زیادتی‘سوڈانی شخص کو دو سال کی قید


    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے واقعے کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ المقربات پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی، ملزم کی گرفتاری کے بعد متاثرہ لڑکی نے تھانے میں ہی ملزم کو شناخت کرلیا تھا۔

    دبئی کی عدالت نے پاکستانی شخص کو کم عمر دو شیزہ کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے کے مقدمے میں تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لفٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    لفٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    کراچی: قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں خاتون کو ہراساں کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا ، جس پر پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

    قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو لفٹ میں ہراساں کرنے کی کوشش کی خاتون کےشورمچانے پرلوگوں نے گارڈ کی کی خوب دھلائی کردی،

    واقعے کیخلاف متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی اور اسپتال کا واک تھرو گیٹ اور شیشے توڑ دئیے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ شعیب کو حراست میں لے لیا۔ گارڈ کا بیان بھی قلمبند کر لیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اس صورت میں درج ہوگا جب متاثرہ خاتون بطور مدعی ایف آئی آر درج کرائےگی۔