Tag: lift-ban-on-tlp

  • پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی

    لاہور : پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کےساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی اور وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوانے کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے حکومتی سفارشات منظور کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کےساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوانے کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت کے بعد محکمہ داخلہ وفاق کو خط لکھے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کے لیے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ محکمہ سروسزکیبنٹ ونگ پنجاب نے تمام وزرا کو منظوری کیلئےسمری بھجوائی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایاجائے۔

  • محکمہ داخلہ پنجاب کی تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش

    محکمہ داخلہ پنجاب کی تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کالعدم ختم کرانے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ، جس میں سفارش کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نےتحریک لبیک کالعدم ختم کرانے کاعمل شروع کردیا اور سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

    ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ سمری میں سفارش کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے، سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے منظوری دیدی، وزیراعلی اور کابینہ سے سمری منظوری کے بعد وفاق کو بھیجی جائے گی۔

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان رہا کرنے اور 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی منظوری دی تھی۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظربند ایسے افراد جن پر کیسز نہیں ان کورہا کردیاگیا، پنجاب میں16ایم پی اوکےتحت نظر بند افراد کو رہا کیا۔