Tag: LIGHT

  • کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

    کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

    کراچی: شہرقائد میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی۔

    کراچی کے علاقے بہادرآباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

    لیاقت آباد، ناظم آباد، جمشیدروڈ، جہانگیرروڈ، گلزار ہجری، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی اور ملیر میں بھی بجلی بند ہے۔

    بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، بجلی کی فراہمی معطل

    شہروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کو فوری طور پر حال کیا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہی شہر قائد میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

    ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے کلفٹن، گزری، گارڈن، جیکب لائن، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی کے گرڈاسٹیشن نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ،نارتھ ناظم آباد، بفرزون ،بورڈ آفس میں بجلی بند رہی تھی۔

  • رنگین روشنیوں سے جگمگاتی خوبصورت تصاویر

    رنگین روشنیوں سے جگمگاتی خوبصورت تصاویر

    روشنی ہماری دنیا کی تیز رفتار ترین شے ہے جسے قید کرنا ناممکن دکھائی دیتا ہے، تاہم 2 تخلیق کاروں نے اپنے کیمرے کے ذریعے یہ کمال کر دکھایا ہے۔

    کم ہینری اور ایرک پیئر نامی دو تخلیق کاروں نے فوٹوگرافی کے شاہکار تخلیق کیا ہے۔

    ایرک ایک فوٹوگرافر ہے جبکہ کم ڈانسر ہے۔ ایرک نے کم کے ساتھ ٹیوب لائٹس کے استعمال سے فوٹوگرافی کا شاہکار تخلیق کیا ہے۔

    ایرک کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک سیکنڈ کا وقت ہوتا ہے جس میں صحیح منظر ملتا ہے۔ اس ایک سیکنڈ کے لیے مجھے کافی دیر محنت کرنی پڑتی ہے۔

    ایرک کا کہنا تھا کہ وہ کم کے پیچھے کھڑا ہو کر ٹیوب لائٹس کو مستقل گھماتا ہے جس کے بعد ہی صحیح منظر ملتا ہے۔

    مختلف رنگین روشنیوں کے ساتھ کم کے مختلف انداز مل کر ان تصاویر کو نہایت خوبصورت بنا دیتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اندھیرے میں روشنی دینے والےجوتے بنالئے گئے

    اندھیرے میں روشنی دینے والےجوتے بنالئے گئے

    تاریکی میں راستہ تلاش کرنے کے لیے اب ٹارچ کی ضرورت نہیں رہی،کیونکہ اب روشنی والے جوتے تیارکرلئے گئے ہیں ۔

    ماہرین نے اندھیروں کا خاتمہ جوتوں سے کر ڈالا، جوتوں اور چپلوں کی صنعت سے وابستہ ماہرین نے ایسے جوتے اورچپلیں بنالی ہیں جو روشنی بھی دے سکتی ہیں۔ ان جوتوں میں چھوٹے چھوٹے بلب لگے ہوتے ہیں جو اندھیرے میں چلنے کے لئے بڑے مددگار ہیں۔

    یہ جوتے نا صرف روشنی دیتے ہیں بلکہ پانی میں خراب ہونے سے بھی محفوظ ہیں اور ضرورت پڑنے پرانہیں دھویا بھی جاسکتا ہے، یہ بیٹری آپریٹڈ لائٹ دینے والے جوتے مارکیٹ میں دیدہ زیب رنگوں اوربچوں کی مناسبت سے طرح طرح کے ڈیزائن میں بھی دستیاب ہوں گے۔