Tag: Light rain

  • کراچی  میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم شدت کل سےکم ہوسکتی ہے اور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں جس سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاوتےطوفان بھارتی گجرات سےگزرنے کے بعد کمزورہوکرڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس وقت گجرات اورجنوبی راجستھان کی طرف ہے۔

    ڈائریکٹرمیٹ کراچی نے کہا طوفان راجستھان میں ہونےسےاثرات کراچی،سندھ میں نظر آرہے ہیں ، جس کے باعث سندھ کے مشرقی علاقوں میں آندھی کاآج بھی امکان ہے

    سردارسرفراز نے طوفان کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ میں گردآلودہواؤں اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر، بدین، میرپور خاص اور عمرکوٹ میں بھی گردآلودہوائیں اور بارشیں متوقع ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا تھا، جس کے بعد کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ، مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں 28 سے30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

    کراچی میں 28 سے30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے بننے والے سسٹم سے کراچی میں 28 سے 30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ کراچی میں آج دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو اٹھائیس جولائی سےتیزبارشوں کی نوید سنادی، راجستھان سے آنے والابارش کا نظام ستائیس جولائی کوکراچی میں داخل ہوگا، نظام کےباعث کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی سمیت سندھ میں اٹھائیس سے تیس جولائی کے دوران مون سون کی کی پہلی موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے اور بونداباندی کاامکان ہے۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد اور 26 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دوسری جانب شمالی علاقوں اور بالائی پنجاب میں موسلادھاربارشوں کانیا سلسلہ شروع ہورہا ہے، جو ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ہزارہ ، مالاکنڈ، پشاور، مردان اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

  • وایو طوفان : کل کراچی میں ہیٹ ویو، آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان

    وایو طوفان : کل کراچی میں ہیٹ ویو، آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان

    کراچی : وایو طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں شام کے وقت ہلکی دھند کا راج رہا، کل موسم شدید گرم رہے گا، آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوالرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کل موسم شدید گرم رہے گا جبکہ آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

    وایو طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں شام کے وقت ہلکی دھند کا راج رہا، گزشتہ روز بھی دن بھر گرمی کے بعد شام کو موسم دھند آلود ہوگیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری ریکاڈ کیا گیا، شام کے وقت شہر کا درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    ہوا نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے جبکہ کل بروز جمعرات درجہ حرارت42ڈگری تک جاسکتا ہے، اس کے علاوہ14اور15جون کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں،16جون کےبعد موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: سمندری طوفان وایو ‌‌‌کے اثرات ، کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ

    خیال رہے کہ کراچی میں یکم جون سے شدید گرمی کا آغاز ہوا تھا جس کی شدت تاحال برقرار ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 32 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    اس دوران طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

  • محکمہ موسمیات نے اتوار سے کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی

    کراچی : شہر قائد والوں کے لئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، بارش کا سلسلہ 14 سے 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی بھی کچھ کم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اتوار سے کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا بارش کا سلسلہ 14 سے 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث گرمی بھی کچھ کم ہوجائے گی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ایران سے آنے والا سسٹم ملک بھرمیں خوب برسے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدید گرمی رہے گی۔

    بالائی اورپہاڑی علاقوں میں برفباری اورکچھ علاقوں میں ژالہ باری کی توقع ہے اور کوئٹہ، ژوب، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، پشاور، کشمیراورگلگت میں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    خیال رہے جمعرات سےملک بھرمیں لوکل ڈولپمینٹ ایکٹوٹی شروع ہورہی ہے اورمغربی سسٹم ملک میں داخل ہونے اورانڈیا کے علاقےراجستھان میں پری مون سون ایکٹیوٹی اور درجہ حرارت بڑھنےسے شدید موسمی حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان

    پاکستان بھرمیں خصوصاً پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سمیت سندھ بھرمیں شدید قسم کی آندھیاں، کہیں شدید بارشیں، کہیں شدید گرج چمک تو کہیں ژالہ باری ہونے سے نقصانات کا اندیشہ ہے۔

    جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں کے ساتھ سندھ بھرمیں بھی شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان ہے، جس میں سکھر، لاڑکانہ، شھید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد اورکراچی ڈویژن شامل ہیں۔

    ان ڈویژن میں کہیں بھی کسی بھی وقت لوکل ڈولپمینٹ رین ایکٹوٹی بن سکتی ہے اوربارشوں کے ساتھ ساتھ شدید قسم کے طوفان اورگرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، تھرپارکرمیں بھی بارشوں کے امکانات رہیں گے۔

    توقع ہے کہ یہ موسمی حالات ایک ہفتے تک رہ سکتے ہیں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

    کراچی :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا  ، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ درجہ حرات 10 سے11ڈگری رہنےکاامکان ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر اورشارع فیصل پی آئی ڈی سی، مائی کلاچی ، میٹروپول، ہجرت کالونی،سلطان آباد،آئی آئی چندریگرروڈ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا، بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان سے جاچکا ہے لیکن سسٹم کےاثرات باقی ہیں، جس کے باعث بارش  ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرات 10 سے11ڈگری رہنےکاامکان ہے جبکہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ٹھنڈی ہوا کے باعث سردی میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ شب کراچی میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ، بارش کےبعدسردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوا، لانڈھی میں سب سے زیادہ31 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم سرد

    کراچی میں بارش کے باعث 208فیڈرزٹرپ کرگئے اور کینٹ اسٹیشن ،ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کےمختلف میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کےساتھ تیزہوا چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ 24گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا۔

    بلوچستان کے بالائی پہاڑی اور میدانی علاقے سر ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، وادی زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘موسم سہانا ہوگیا

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘موسم سہانا ہوگیا

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ، ملیر، آئی آئی چندریگرروڈ، کھارادر، ٹاورسمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہرقائد میں آج صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے 34 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گرشتہ ایک دو روز سے موسم خوشگوار ہے اور آج ہونے والی ہلکی بارش نے موسم سہانا کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی، حبس، سمندری ہوا کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تھی جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہرمیں جگہ جگہ امدادی کیمپ قائم کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔