Tag: lights-up

  • اندھیرے میں چمکنے والے مینڈک کی ویڈیو وائرل

    اندھیرے میں چمکنے والے مینڈک کی ویڈیو وائرل

    اب تک ہم نے رات کی روشنی میں چمکتے ہوئے جگنوؤں کو دیکھا تھا تاہم اب ایسا مینڈک بھی منظر عام پر آیا ہے جو اندھیرے میں چمکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک مینڈک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مینڈک دیوار پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، ہر تھوڑی دیر بعد اس کا جسم چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا تاہم جلد ہی یہ حقیقت سامنے آئی کہ مینڈک کے چمکنے کی وجہ ایک جگنو ہے جسے اس نے نگل لیا ہے۔

    ویڈیو ایک گھر کی ہے جس کی دیوار پر کہیں سے یہ مینڈک آگیا ہے اور گھر والے اسے چمکتا دیکھ کر خوشگوار حیرت کا شکار ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معدے کے اندر سے جگنو کے چمکنے پر مینڈک کی رگیں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

    بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاقاً لکھا کہ یہ مینڈک اپنے دوپہر اور رات کے کھانے میں جگنو کا استعمال اس لیے کرتا ہے تاکہ اس کی وجہ سے اسے رات میں روشنی مل سکے اور وہ آرام سے اپنا سفر کر سکے۔

  • الجزائر کا 57 واں یوم آزادی، برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین

    الجزائر کا 57 واں یوم آزادی، برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین

    دبئی/الجزائر : افریقی ملک الجزائر کے 57 ویں یوم آزادی کے موقع پر اماراتی حکام نے دنیا کی شہرہ آفاق سیاحتی و تجارتی عمارت برج خلیفہ کو الجزائر کے سفید و سبز ہلالی پرچم سے سجا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سربراہوں کی جانب سے الجزائری قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی گئی ساتھ ساتھ اماراتی قیادت نے الجزائر کی ترکی و خوشحالی اور استحکام و سالمیت کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ الجزائر و خلیجی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں باالخصوص متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں اور الجزائر کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت کو سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین کرنا دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج خلیفہ کے ساتھ ساتھ دبئی کے دیگر علاقوں میں بھی الجزائری شہریوں نے تقریبات کا اہتمام کیا۔

    واضح رہے کہ الجزائری قوم نے 57 برس قبل ہی فرانس سے آزادی حاصل کی ہے، فرانسیسی حکومت 132 سال سے الجزائر پر قابض تھی ، مسلسل جدو جہد آزادی و قربانیوں کے باعث 5 جولائی 1962 میں فرانس نے الجزائر کو غلامی سے آزاد کیا۔

    یاد رہے کہ الجزائرمیں طویل عرصے سے اقتدار قابض صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک کی بھاگ ڈور نگراں حکومت کے حوالے کی ہے۔

    امریکا کا یوم آزادی

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا کا 243 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا تھا اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر اہم اتحادی دوست ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے برج خلیفہ کو سفید ، آسمانی و سرخ رنگ سے مزین کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ آج ہی کے دن امریکا کی عوام نے 4 جولائی سنہ 1776 میں برطانوی استکبار سے آزادی حاصل کی تھی۔ اسی لیے 4 جولائی کو ملک بھر میں یوم تعطیل ہوتی ہے۔

  • فلپائن کا 121 واں قومی دن، برج خلیفہ فلپائنی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    فلپائن کا 121 واں قومی دن، برج خلیفہ فلپائنی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    دبئی/منیلا : فلپائن کے 121 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو فلپائن کے پرچم سے سجا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ انور قرقاش نے فلپائن کے قومی دن کے حوالے سے فلپائنی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائنی عوام کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ انور قرشاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پیغام دیا کہ ’فلپائن کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔

    اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ اماراتی اور فلپائنی عوام و حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ سے دس لاکھ کے قریب فلپائنی شہری آباد ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے فلپائن کے 121 ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے فلپائنی پرچم بنایا گیا تھا۔

  • سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    دبئی : سری لنکا دھماکوں میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اماراتی حکام نے برج الخلیفہ کو سری لنکا کے پرچم سے مزین کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ گزشتہ شب سری لنکا کے جھنڈے سے سجا دیا جس کا مقصد ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

    برج الخیفہ کی انتظامیہ نے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری لنکا کے قومی پرچم سے جگمگانے کی تصویر شائع کرتے ہوئے تحریر کیا کہ برج الخلیفہ ایک ایسی دنیا چاہتا ہے جہاں برداشت اور رواداری ہو۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج الخلیفہ کے علاوہ ابو ظبی آئیکونک بلڈنگ، شیخ زید پُل، اے ڈی این او سی اور کپیٹل گیٹ بھی سری لنکا کے پرچم سے مزین تھا۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی

    خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • کویت کا 58واں قومی دن، کویتی پرچم برج خلیفہ کی زینت بن گیا

    کویت کا 58واں قومی دن، کویتی پرچم برج خلیفہ کی زینت بن گیا

    دبئی/کویت: کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے برج خلیفہ کو کویتی پرچم سے سجا دیا، اس موقع اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زید نے امیر کویت شیخ صبح الاحمد کو مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اور حاکم ابو ظبی نے کویت کے قومی دن کے حوالے سے کویتی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کویت کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کویت عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔

     

    متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کویتی امیر اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’دونوں ملکوں کی عوام ملک کر کام کریں گے تاکہ مشترکا طور پر ترقی حاصل کریں‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امارتی حکام نے اتوار کے روز کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر کویتی پرچم کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی زینت بناکر کویتی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کویت کے قومی دن پر دبئی کے حاکم کا تاریخ ساز تحفہ

    یاد رہے کہ ایک روز قبل حاکم دبئی شیخ محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے امیر کویت کے بنائے گئے دنیا کا سب سے بڑے پورٹریٹ کی ویڈیو کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی مٹی پر 1 لاکھ 70 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنائی کی امیر کویت شیخ صبح ال احمد الجبیر الصبح کی تصویر دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے اور اس تصویر کے ساتھ ’امیر انسانیت‘ بھی تحریر ہے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ صبح کی تصویر دبئی کے قدرا صحرا میں سرخ مٹی سے بنائی گئی ہے جسے تقربیاً 2400 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کا قومی دن، برج خلیفہ سعودی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    سعودی عرب کا قومی دن، برج خلیفہ سعودی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    ابوظہبی/ریاض: سعودی عرب کے  88 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے سعودی پرچم کو برج خلفیہ کی زینت بنا دیا، اماراتی وزیر داخلہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے سعودی ریاست کی کامرانی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ انور قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سعودی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی کامرانی کے لیے سعودی عرب  کا کامیاب ہونا لازمی ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ انور قرشاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔

    اماراتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اماراتی اور سعودی حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں کیوں ہم جانتے ہیں کہ ہماری کامیابی کی بنیاد سعودی عرب پر منحصر ہے۔

    واضح رہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مہر تیار کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات آنے والے سعودی شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے 23 ستمبر تک ان کے پاسپورٹ پر لگائی جائے گی۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے سعودی پرچم بنایا گیا تھا۔