Tag: Likes

  • چند لائیکس کی خاطر معروف یوٹیوبر ہلاک

    چند لائیکس کی خاطر معروف یوٹیوبر ہلاک

    نئی دہلی: سوشل میڈیا پر لائیکس کی دوڑ نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بھارت میں محض چند لائیکس کی خاطر یوٹیوبر ہلاک ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آگستے چوہان نامی یوٹیوبر ایک ویڈیو کے لیے اپنی جان گنوا بیٹھا، تیز رفتاری سے کار اور موٹر سائیکل چلانے کے دوران ویڈیو بنانے کے لیے مشہور یوٹیوبر آگستے ایسی ہی ایک کوشش کے دوران آگرہ کی سپر ہائی وے پر جان لیوا حادثے کا شکار ہو گیا۔

    آگستے چوہان خطرناک ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اپنے سبسکرائبر سے داد وصول کرتا تھا، اور اس کے فالوورز تیز رفتار موٹر سائیکلنگ کی ویڈیوز سے خوب محظوظ ہوتے تھے، تاہم یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبر رکھنے والا آگستے اب دنیا میں نہیں رہا۔

    رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر آگستے آگرہ سے دہلی جانے والی یمنا ایکسپریس وے پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل دوڑا رہا تھا اور ویڈیو بھی ریکارڈ کر رہا تھا، کہ اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔

    سڑک پر گرنے کے باعث آگستے کا ہیلمٹ ٹوٹ کر چکناچور ہو گیا تھا، اور سر پر جان لیوا چوت کے باعث اس کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

  • کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    سماجی رابطوں کی اہم ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین اب اپنی پوسٹس پر لائکس اپنی مرضی کے مطابق چھپا سکیں گے، انسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغاز 2019 سے شروع کیا تھا، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی، تاہم اب فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو اس کا اختیار دے دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ان دونوں ویب سائٹس پر اب صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    نیا اختیار ملنے کے بعد اب لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں، یاد رہے کہ انسٹاگرام نے دو سال قبل پوسٹس پر لائکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کے لیے محدود صارفین پر آزمائش کی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کچھ صارفین لائکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اس نئے فیچر کے اضافے کے سلسلے میں فیس بک اور انسٹاگرام انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس کی وجہ سے اب صارفین زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ ایپ میں زیادہ وقت بھی گزاریں گے۔

    نئے فیچر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہو سکے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ کنٹرول صارفین کو دستیاب ہوگا۔