Tag: Limousine

  • سعودی عرب: خواتین کے لیے لیموزین ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

    سعودی عرب: خواتین کے لیے لیموزین ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

    ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے خواتین کے لیے لیموزین ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیا ہے، خواتین مختص کردہ 18 ڈرائیونگ اسکولز سے لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے خواتین کے لیے لیموزین ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیا ہے، لائسنس جاری کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے 18 ڈرائیونگ اسکولز مخصوص کیے گئے ہیں جہاں سے وہ لیموزین ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں۔

    محکمے کے مطابق مملکت کے مختلف صوبوں اور کمشنریوں میں 18 ڈرائیونگ اسکولز کھلے ہوئے ہیں، ریاض، الشرقیہ، عسیر، جازان، نجران، الجوف، حائل، طائف اور جدہ میں واقع ڈرائیونگ اسکولوں سے خواتین ٹیکسی لائسنس حاصل کر سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی خواتین ڈرائیونگ کر رہی ہیں۔

    اس ضمن میں ایک سروے میں کہا گیا تھا کہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مملکت میں گھریلو ڈرائیورز کی طلب میں کافی کمی واقع ہوگئی ہے، ڈرائیونگ کی اجازت سے قبل سعودی عرب میں سب سے زیادہ طلب گھریلو ڈرائیورز کی ہوتی تھی۔

  • ‘لیموزین کرائے پر حاصل کریں’، مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھیں

    ‘لیموزین کرائے پر حاصل کریں’، مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھیں

    اوہائیو: امریکا میں ایک شخص نے بچوں کو اسکول پہنچانے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبس کے رہائشی راجر جونئیر نے بتایا کہ بچوں کو لے جانے والی اسکول بس ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث علاقے میں نہ آسکی جس کے باعث خدشہ تھا کہ بچے آج اپنی پڑھائی سے محروم نہ رہ جائے پھر اچانک مجھے ایک خیال آیا۔

    راجرز نے بتایا کہ وہ فوری طور پر فیس بک پر متحرک ہوئے اور پیغام لکھا کہ آیا کوئی مقامی والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ادھار کی ‘لیموزین’ اسکول جائیں، اس پرکشش اور حیران کردینی والی پیشکش پر جلد ہی اسے درجنوں پیغامات موصول ہوئے، جس کے باعث پیر کے روز اس نے 25 بچوں کو لیموزین پر اسکول کی سواری دی جبکہ منگل کو یہ تعداد بڑھ کر 42 تک جاپہنچی۔

    لیموزین کے مالک کا کہنا تھا کہ ہر کوئی شخص ہمیشہ یہ کہنا ہے کہ آئیے کمیونٹی کی مدد کریں اور ہر قسم کے تشدد کو روکیں لیکن میرے نزدیک تشدد روکنے سے بڑا قدم بچوں کو اسکول چھڑانے کے بجائے انہیں اسکول بھیجنا ہے۔

    اوہائیو میں بس ڈرائیوروں کی ہڑتال جاری ہے، کولمبس سٹی اسکولوں کی سپرنٹنڈنٹ ٹالیسا ڈیکسن نے بورڈ میٹنگ میں بتایا کہ پندرہ سے بیس فیصد ڈرائیوروں کو ڈیوٹی پر واپس بلالیا گیا ہےجبکہ نقل و حمل کے لئے متبادل آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

  • امریکا میں خوفناک کار حادثہ، 20 افراد ہلاک

    امریکا میں خوفناک کار حادثہ، 20 افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکا کے شہر نیویارک میں تیز رفتاری کے باعث بے قابو گاڑی ہجوم کو روندتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں گذشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس لوٹنے والی افراد سے بھری لیموزین وین تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوگئی ہوکر سڑک پر پیدل چلنے والے شہریوں پر چڑھ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، کار حادثے میں 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیموزین شہر کی مصروف ترین شاہراہ سے گذر رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر اسٹور کے قریب درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو پیدل چلنے والے افراد گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والے متاثرہ افراد پارکنگ ایریا میں موجود تھے جب گاڑی سے نے انہیں روندا تھا تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی درخت سے ٹکرانے اور شہریوں کو روندنے سے پہلے 2015 ماڈل کی ہائی لینڈر سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔

    نیویارک پولیس کی جانب سے واقع کے اصل حقائق جاننے کے لیے کی جانے والی تفتیش تاحال ابتدائی مراحل میں ہے۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2009 میں پیش آنے والا حادثہ جس میں 49 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، 2009 کے بعد یہ امریکا کی تاریخ کا خطرناک روڈ حادثہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار چار سگی بہنیں اور شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے دلہا دلہن بھی حادثے میں ہلاک ہوگئےْ۔