Tag: lion attack

  • خونخوار شیر کا حملہ، شکاری بھی خوفزدہ ہوگئے، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    خونخوار شیر کا حملہ، شکاری بھی خوفزدہ ہوگئے، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    امریکہ میں شکاریوں نے ایسا خوفناک منظر دیکھا جسے دیکھ کر ان کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، جنگل کے اندر اپنی گاڑی سے چند میٹر کے فاصلے پر خونخوار شیر نے ہرن پر حملہ کرکے اسے دبوچ لیا۔

    سوشل میڈیا پر جنگل میں شیر کے شکار کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ شکار کے شوقین افراد اپنی کھلی گاڑی میں جنگل میں موجود تھے۔

    اسی دوران اچانک بجلی کی تیزی سے دوڑتا ہوا ہرن اور اس کے پیچھے ایک شیر آتا دکھائی دیا، شیر نے شکاریوں کی گاڑی کے بالکل سامنے چند قدم کے فاصلے پر ہرن کو اپنے جبڑوں میں جکڑا اور تیز رفتاری کے باعث خود بھی گر پڑا۔

    دونوں جانوروں کی رفتار اتنی تیز تھی کہ گرنے بعد بھی دونوں لڑھکتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب جھاڑیوں میں جا گھسے لیکن شیر جب تک ہرن پر قابو پاچکا تھا اور اس نے ہرن کو بے بس کردیا تھا۔

    چند سیکنڈ کی اس خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، اس ویڈیو پر 59ہزار سے زائد لائیکس اور ویڈیو کو 21ہزار زائد بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

  • امریکا میں شیرنے نوجوان لڑکی کوچیرپھاڑدیا

    امریکا میں شیرنے نوجوان لڑکی کوچیرپھاڑدیا

    کازویل: امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں نوجوان زو کیپر شیر کے خونخوار جبڑوں کا نشانہ بن گئی، نعش کو شیر کے قبضے سے چھڑانے کے لیے انتظامیہ نے شیر کو گولی ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شمالی کیرولینا کی ایک نجی وائلڈ لائف سینچری میں پیش آیا جہاں شیر نے الیگزنڈرا بلیک نامی 22 سالہ انٹرن زو کیپر کو دبوچ لیا ۔

    شمالی کیرولینا کے قضبے کاز ویل کے شیرف کے مطابق الیگزنڈر ا نے محض دو ہفتے پہلے اس سینچری میں کام کرنا شروع کیا تھا اور وہ اس ٹیم کا حصہ تھی جو معمول کی صفائی پر معمور تھی۔

    سینچری انتظامیہ کے مطابق صفائی سے قبل جانوروں کو الگ جگہ پر مقفل کیا جاتا ہے ، لیکن حادثاتی طور پر یہ ایک شیر اس دن لاک ہونے سے رہ گیا اور اس نے لڑکی کو نشانہ بنایا۔

    انتظامیہ کے مطابق تاحال یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ کس طرح ایک شیر مقفل ہونے سے رہ گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    پولیس شیرف کے مطابق لڑکی کی نعش شیر کے قبضے سے چھڑانے کےلیے ان کے نائب نے شیر کو گولی ماری تھی۔ گولی مارنے سے قبل انہوں نے بے ہوشی کے ڈاٹ سے شیر کو نشانہ بنایا لیکن وہ لاحاصل رہا کہ اس کا اثر ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے، لہذا مجبوراً شیر کو گولی مارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • سعودی عرب: سرکس کے شیر کا بچی پر حملہ

    سعودی عرب: سرکس کے شیر کا بچی پر حملہ

    جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں شیر کے بچے نے بچی پر حملہ کردیا، ٹرینر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکس میں عام طور پر خونخوار جانور تماشہ دکھانے کے لیے رکھے جاتے ہیں البتہ بعض اوقات ان کا رکھنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔

    خونخوار جانوروں کو ویسے تو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے بعض اوقات یہ بری طرح بپھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی مالک اور کبھی تماشہ دیکھنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری فیسٹیول کے دوران پیش آیا جہاں شیر کے بچے نے بچی پر حملہ کردیا، سیکیورٹی حکام کی جانب سے ٹرینر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    واقعہ جدہ میں ہونے والے فیسٹیول میں شیر کے پنجرے کے اندر پیش آیا، ٹرینر فیصل عمیری کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا یہی ہے کہ بچی کے سر پر لگے تتلی کے ربن نے شیر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منتظمین بچوں کو شیر کے پنجرے کے اندر لے گئے اور شیر نے بچی پر حملہ کردیا، شیر کے بچے نے ایک بچی کو کونے میں پکڑا، شیر اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہے اور اس نے بچی کا سر اپنے پنجرے میں پکڑ رکھا ہے۔

    بچی کو شیر کے چنگل سے اس وقت آزاد کرایا گیا جب ایک مرد نے شیر کے بچے کو پکڑا، واقعے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، تاہم حکام کی جانب سے بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ نومبر 2013 میں پانچ سالہ قطری بچے پر چھوٹے چیتے نے حملہ کیا تھا جس کے سبب بچے کو کافی چوٹیں آئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔