Tag: Lion Turns ‘Vegan’

  • شیر کی عجیب حرکت نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

    شیر کی عجیب حرکت نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیرت زدہ کردیا، لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ شیر کو درخت کے پتے چبانے پڑگئے۔

    دنیا کے سب سے بے رحم اور غیر متوقع مقامات کی بات کی جائے تو بلاشبہ جنگل کا منظر ذہن میں آتا ہے جہاں شکاری ہمیشہ شکار کے موڈ میں ہوتے ہیں اورسب اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہیں۔

    ہم شکاریوں کی بات کرتے ہیں تو شیر گوشت خور جانور ہونے کی وجہ سے مشہور ہے کیونکہ جب اسے بھوک لگتی ہے تو وہ سامنے آنے والے کسی بھی جانور کو چیر پھاڑ کر کھا جاتا ہے، لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیر سبز پتوں کی ٹہنی کو اپنے خونخوار پنجوں سے پکڑ کر اس پر لگے پتے چبا رہا ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جنگل کا بادشاہ بھی سبزیوں کے فوائد جانتا ہے۔

    صارفین نے ویڈیو دیکھ کر شیر کی اس عجیب و غریب حرکت کا مذاق اڑایا اور کہا کہ یہ ساون کے مہینے کے اثر کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا وہ بھی انسانوں کی طرح روزے رکھ رہا ہو۔

    ویڈیو شیئر کرنے والے آئی ایف ایس آفیسر سوسنتا نندا نے بتایا کہ شیر پتوں کو کیوں کھاتا ہے یا سبزی خور غذا اپناتا ہے کیونکہ شیر کبھی کبھار پتے اور گھاس اپنے پیٹ کو سکون دینے کے لیے کھاتے ہیں اور غیر معمولی حالات میں یہ پتے شدید حالات میں ان کی پیاس بجھانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

    جی ہاں!! شیر کبھی کبھار گھاس اور پتے کھاتے ہیں، یہ حیرت کی بات ہو سکتی ہے لیکن اس کی بہت سی وجوہات ہیں کہ وہ گھاس اور پتے کیوں کھاتے ہیں۔ یہ عمل انہیں پیٹ کے درد کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے اور انتہائی صورتوں میں پانی فراہم کرتا ہے۔