Tag: Lion

  • ’سامبا‘ کی اچانک موت، چڑیا گھر سوگوار، میئر کا نوٹس!

    ’سامبا‘ کی اچانک موت، چڑیا گھر سوگوار، میئر کا نوٹس!

    کراچی: چڑیا گھر میں موجود دس سالہ شیر”سامبا” زندگی کی بازی ہار گیا، میئر کراچی وسیم اختر نے شیر کی موت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی نسل کا سامبا مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کےباعث جان کی بازی ہار گیا، سامبا سمیت دو شیروں کو اکتوبر 2017 میں انتظامیہ نے ایک غیرقانونی سرکس کے خلاف کارروائی کے دوران تحویل میں لیا تھا اور کراچی چڑیا گھر کے حوالے کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ برس میں چڑیا گھر میں کسی شیر کی موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، کچھ عرصہ پہلے افریقی نسل کے دو شیروں کو چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات

    ادھر میئر کراچی نے چڑیا گھرمیں شیر کی موت کی رپورٹ طلب کرلی ہے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ‌ کے مطابق پوسٹ مارٹم کےبعد ہی شیر کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والا شیر تین ماہ سے بیمار تھا اور گذ شتہ ماہ سے اس کا علاج جاری تھا، مگر یہ کوششیں بارآور ثابت نہیں‌ ہوئیں۔

    واضح رہے کہ سامنا افریقی نسل شیر تھا جس کی عمر 13 برس تھی، یہ چڑیا گھر میں‌ کسی شیر کی موت کا دوسرا واقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیر نے برطانوی کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا

    شیر نے برطانوی کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا

    لندن: شیر نے برطانوی رگبی ٹیم کے کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا، کھلاڑی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیر کو پیار کرنا آپ کو مہنگا بھی پڑ سکتا ہے، ایسے کئی واقعات اس سے پہلے دنیا بھر میں پیش آچکے ہیں جس میں شیر یا چیتے کو کسی نے پالا اور اس نے اپنے ہی مالک کو شکار کرلیا یا زخمی کردیا۔

    اسی طرح کسی شخص نے چڑیا گھر یا کسی اور شخص کے گھر پالے گئے جنگلے میں رکھے شیر کو پیار کرنے کی کوشش اور اسے نقصان پہنچا۔


    ایسا ہی واقعہ برطانیہ میں پیش آیا کہ جب رگبی کے برطانوی کھلاڑی نے پنجرے میں قید شیر کو پیار کرنے کی نیت سے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا تو ایک دم سے شیر نے رخ بدل کر اس کا ہاتھ اپنے جبڑوں میں دبالیا اور چباڈالا۔

    موقع پر موجود لوگ اور خود کھلاڑی بھی چیخ اٹھا، ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا تو اتفاق سے یہ منظرکیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

  • لاہور سفاری پارک میں غصے سے بھرے شیر کا فوٹوگرافر پر حملہ

    لاہور سفاری پارک میں غصے سے بھرے شیر کا فوٹوگرافر پر حملہ

    لاہور کے سفاری پارک میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک خونخوار شیر نے اپنی تصویر کھینچنے والے فوٹو گرافر پر مشتعل ہو کر حملہ کردیا۔ حملے میں فوٹوگرافر تو بچ گیا، تاہم شیر کے حملے کا منظر کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جو نہایت خوفناک لگتا ہے۔

    لاہور کے سفاری پارک میں چند غیر ملکی افراد نے ببر شیر کی اس وقت تصاویر کھینچنے کی کوشش کی جب وہ اپنا تازہ شکار کیا ہوا جانور تناول کر رہا تھا۔

    غیر ملکیوں نے خاموشی کا بالکل خیال نہ رکھا اور شور شرابے اور ہلچل سے شیر ان کی طرف متوجہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: شیر نے اپنے نگہبان کو حملہ کر کے مار ڈالا

    اسے اپنے کھانے کے دوران یہ مداخلت بے جا بالکل پسند نہ آئی اور پہلے تو اس نے ان اجنبیوں کو خوفناک نگاہوں سے گھورا، اس کے بعد حملے کی نیت سے تیزی سے فوٹو گرافر کی طرف دوڑ لگادی۔

    ایک بھاری بھرکم شیر کا خطرناک ارادوں کے ساتھ سامنے سے بھاگتے آںے کا منظر کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جو نہایت دل دہلا دینے والا ہے۔

    خوش قسمتی سے فوٹو گرافر ایک باڑھ کے پیچھے تھا اور حملے کی نیت سے آنے والا شیر اسے باڑھ سے ٹکرا گیا، تاہم باڑھ کو لگنے والا جھٹکا اور شیر کے آنے کا خوف اتنا شدید تھا کہ فوٹو گرافر اور اس کا کیمرا جھٹکے سے نیچے گر گیا۔

    جب شیر نے اپنا حملہ ناکام ہوتے دیکھا تو وہ غصے سے گھورتے ہوئے پلٹ گیا۔

    فوٹو گرافر کے اوسان بحال ہوئے تو اس نے ہنسنا شروع کردیا، تاہم اسے اس بات کا یقیناً اندازہ ہوگا کہ وہ کس طرح بال بال بچا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گاؤں والوں نے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے شیر کے بچے کو بچا لیا

    گاؤں والوں نے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے شیر کے بچے کو بچا لیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 80 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے ایک شیر کو بچے کو بچا لیا گیا۔

    یہ واقعہ مہاراشٹر کے گاؤں سومناتھ میں پیش آیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شیر کا یہ 2 سالہ بچہ کئی ماہ سے گاؤں میں دیکھا جارہا تھا اور گاؤں والے اسے پکڑنے کی کوششوں میں تھے تاکہ وہ ان کے جانوروں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

    ایسی ہی ایک صبح گاؤں میں گھومتے ہوئے یہ شیر گہرے کنویں میں جا گرا۔

    مزید پڑھیں: سفید شیر نئی زبان سیکھنے پر مجبور

    ایک شخص نے شیر کو کنویں میں گرتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد اس نے دیگر افراد کو اس سے مطلع کیا۔ اس کے مطابق شیر کے بچے کو کنویں کے اندر زندگی کے لیے جدوجہد کرتے دیکھنا نہایت دکھ بھرا لمحہ تھا۔

    گاؤں والوں نے محکمہ جنگلی حیات کو مدد کے لیے طلب کیا جس کے بعد وائلڈ لائف اہلکار لوہے کا پنجرہ لیے آن پہنچے۔ ایک اہلکار کو کنویں میں اتارا گیا جہاں اس نے شیر سے کچھ فاصلے پر رہتے ہوئے اسے کمند پہنائی۔

    بعد ازاں اسی کمند کو اوپر کھینچا گیا اور جیسے ہی شیر کنارے پر پہنچا اسے فوری طور پر لوہے کے پنجرے میں منتقل کردیا گیا۔

    یہ تمام عمل 2 گھنٹے کے عرصے میں انجام پایا۔

    وائلڈ لائف کے مطابق یہ شیر اس نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے ایشیاٹک لائن کہا جاتا ہے اور یہ صرف بھارت میں پائے جاتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پورے بھارت میں ان کی تعداد 500 کے قریب ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں شیروں اور چیتوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ اکثر گاؤں دیہاتوں میں آنکلتے ہیں جس کے بعد یہ مویشیوں کو کھا جاتے ہیں۔

    اکثر شیر کنوؤں میں گر کر ہلاک بھی ہوجاتے ہیں تاہم جس طرح ان گاؤں والوں نے اس شیر کو بچانے کی کوششیں کیں وہ قابل تعریف ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پولیس نے بیمار شیر کو اسپتال کے بجائے حوالات پہنچا دیا

    پولیس نے بیمار شیر کو اسپتال کے بجائے حوالات پہنچا دیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے بیمار شیر کو اسپتال پہنچانے کے بجائے تھانے پہنچا دیا۔ مالک حوالات میں بیٹھا دہائی دیتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک گاڑی میں شیر کو دیکھے جانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کراچی کے علاقے کریم آباد میں دیکھے جانے والے اس شیر کی خبر جیسے ہی وزیر داخلہ سندھ تک پہنچی انہوں نے شیر اور مالک کو پکڑنے کا حکم دے ڈالا۔

    پولیس مجرموں کے بجائے شہر بھر میں شیر تلاش کرنے لگی اور جیسے ہی شیر والی گاڑی نظر آئی شیر اور مالک کو جا دبوچا۔

    شیر کے مالک محمد ثقلین نے پولیس کو بتایا کہ شیر بیمار ہے اور وہ اسے فیڈرل بی ایریا سے ڈاکٹر کے پاس ڈیفنس سوسائٹی لے جا رہا تھا۔

    شہری کے مطابق اس کے پاس شیر پالنے کا پرمٹ بھی موجود ہے لیکن پولیس نے ایک نہ سنی، مالک اور شیر کو تھانے پہنچا کر ہی دم لیا۔

    تاہم حوالات میں پہنچ کر شیر نے اپنے پیٹ کے خراب ہونے کا ثبوت دیا تو پولیس کو شیر اور اس کے مالک کو چھوڑنا ہی پڑا۔



    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شرابی شخص کی شیر سے مصافحے کی کوشش

    شرابی شخص کی شیر سے مصافحے کی کوشش

    نئی دہلی: آپ نے شراب کے نشے میں مختلف افراد کو عجیب و غریب حرکات کرتے تو ضرور دیکھا ہوگا، لیکن ایسا شخص کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو نشے میں اس قدر دھت ہو کہ جان ہتھیلی پر رکھ کر شیر کے پنجرے میں اس سے مصافحہ کرنے کے لیے پہنچ جائے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست حیدر آباد میں پیش آیا جہاں ایک شرابی نشے میں چڑیا گھر کی دیوار پر چڑھ کر شیر کے پنجرے میں کود گیا۔

    وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ اس دوران وہ شخص با آواز بلند شیر سے ایک دوستانہ مصافحہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہا تھا۔

    تاہم اس دوران چڑیا گھر انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور حاضر دماغی نے اس شخص کی جان بچالی اور اسے بحفاظت شیر کے پنجرے سے باہر نکال لیا گیا۔

    بعد ازاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنگل کا بادشاہ بلبلے سے ڈر گیا

    جنگل کا بادشاہ بلبلے سے ڈر گیا

    لندن: برطانیہ کے پیراڈائز وائلڈ لائف پارک میں دلچسپ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب جنگل کا بادشاہ اور دہشت کی علامت سمجھا جانے والا جانور شیر ایک بلبلے کے پھٹنے سے ڈر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگل کا بادشاہ جس دیکھ کر سب کانپ اٹھتے ہیں اور اُس سے محفوظ رہنے کے لیے کوئی حفاظتی مقام تلاش کرتے ہیں، جانوروں کے بادشاہ سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی خوفزدہ رہتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    بادشاہ کا لقب پانے والے اس جانور کا رہن سہن اور طریقہ شکار ایسا ہے کہ ماہرین اس سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں مگر حیران کُن واقعہ اُس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب برطانیہ کے پیراڈائز وائلڈ لائف پارک میں جنگل کا بادشاہ ایک بلبلے کے پھٹنے سے ڈر گیا۔

    برطانیہ کے پیراڈائز وائلڈ لائف پارک نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک شیر بلبلے کے پھٹنے سے ڈرکر پیچھے ہٹتا دیکھا گیا، انتظامیہ نے دلچسپت ویڈیو کو موٹو کا نام دیا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلبلا زمین کی طرف آرہا ہے جس کو شیر بغور دیکھ رہا ہے تاہم جیسے ہی وہ زمین سے ٹکرایا پھٹ گیا مگر حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے پھٹنے سے آواز تو پیدا نہیں ہوئی مگر شیر خوفزدہ ہوگیا۔

    چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اس شیر کی اپریل کی 8 تاریخ کو دس سال ہوئی جو عام طور پر نوجوان عمر ہوتی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ’’موٹو‘‘ کی اب تک کی سب سے دلچسپ ویڈیو ہے۔