Tag: Lionel Messi’s

  • اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کا ایرانی ہم شکل

    اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کا ایرانی ہم شکل

    تہران :  ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی کو کون نہیں جانتا  لیکن مشابہت کا یہ عالم ہے کہ آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائیں، ایرانی طالب علم رضا پرستیش کو کوئی بھی دیکھتے ہی میسی سمجھنے لگے گا۔

    ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی کا ہوبہو ایرانی پرستار رضا پرستیش کی ان دنوں سوشل میڈیا پردھوم مچی ہوئی ہے،  رضا پرستیش کا چہرہ اور قد قامت بالکل ہو بہو میسی جیسا ہیں، جس کے باعث میسی کے مداح اکثر رضا کو ہی میسی سمجھ بیٹھتے ہیں۔

    کچھ دنوں قبل ایران کے شہر حمدان میں لوگوں نے رضا پرستیش کو لیونل میسی سمجھ کر گھیر لیا اور ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے جم غفیر امڈ آیا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور پیچارے ایرانی میسی کو ایک رات حوالات میں بھی گزارنا پڑی۔

    یہ معاملہ چند ماہ قبل اس وقت شروع ہوا جب رضا پرستش کے والد نے  رضا کی تصویر بارسلونا کی 10 نمبر والی قمیص میں  تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔

    لیونل میسی کے پرستاروں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ رضا پرستیش میسی سے بے حد مشابہت رکھتے ہیں، پرستاروں نے رضا پرستیش کو ایرانی میسی کا خطاب دے دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ستائیس سالہ رضا پرتیش کہنا ہے کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ کا ہم شکل دنیا کا ایک بہت بڑا ہیرو ہے اور لوگ کبھی کبھی اسے آپ ہی سمجھ لیتے ہیں، مجھے میسی جیسی شکل، حلیے اور بالوں کے اسٹائل کو اپنا کر اچھا لگتا ہے۔


    مزید پڑھیں : معروف سیاستدانوں کے ہم شکل


    رضا پرتیش نے بتایا اب لوگ مجھے ایرانی میسی سمجھتے ہیں جب میں کہیں جاتا ہوں تو لوگ مجھے دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔ مجھے اچھا ہے کہ میری وجہ سے لوگوں کو خوشی ملتی ہے اور یہ خوشی مجھے بہت زیادہ توانائی بخشتی ہے۔


    خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بارسلونا: اسٹار کھلاڑی میسی کی حریف کھلاڑی کو ٹکر، گلا بھی دبایا

    بارسلونا: اسٹار کھلاڑی میسی کی حریف کھلاڑی کو ٹکر، گلا بھی دبایا

    بارسلونا: روما کیخلاف دوستانہ میچ کے دوران بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی نے فرانسیسی کھلاڑی زیڈان کی ٹکر کی یاد تازہ کردی۔

    شائقین نے دنیا کے نامور کھلاڑی میسی کا دوسرا روپ بھی دیکھ لیا، میسی صرف گول کرنے میں ہی مہارت نہیں رکھتے بلکہ کھلاڑیوں پر جھپٹنے میں بھی بازی لے گئے، نو کیمپ میں کھیلے جانے والے میچ میں بارسلونا اور روما کے کھلاڑی آپس میں بھڑ پڑے۔

    میسی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ پائے، آگے بڑھے پہلے حریف کھلاڑی کو ٹکر ماری پھر اس کا گلا بھی دبانے کی کوشش کی، ماحول میں کشیدگی آئی تو پھر امپائرز کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔

    واضح رہے کہ فٹبال میں اس طرح کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں، میسی کی ٹکر نے فرانس کے سابق کپتان زیناڈین زیڈان کی ٹکر کی یاد دلا دی، زیڈان نے بھی میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو ٹکر ماری تھی، جو ناقابل فراموش بن گئی ۔