Tag: lioness

  • مگرمچھ کا شیرنی پر حملہ، لڑائی میں فتح کس کی ہوئی؟

    مگرمچھ کا شیرنی پر حملہ، لڑائی میں فتح کس کی ہوئی؟

    شیر ایسا جانور ہے جس سے دوسرے خطرناک جانور بھی الجھنے سے پرہیز کرتے ہیںِ، لیکن مگر مچھ شیر سے الجھنے سے بھی باز نہیں آتا، دونوں جانوروں کی لڑائی میں یہ طے کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کون جیتے گا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھی یہی دونوں جانور ایک دوسرے کی جان کے درپے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیرنی پرسکون وقت گزارنے کے لیے دریا پر آئی ہے اور پانی پینے کے بعد دریا میں اتر کر تیراکی کرنے لگتی ہے۔

    لیکن اسی وقت ایک مگر مچھ خاموشی سے اس کا پیچھا کرتا ہے اور کچھ دور جانے کے بعد اس کی گردن پر جھپٹا مارتا ہے۔

    دونوں پانی کے نیچے چلے جاتے ہیں لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اوپر ابھرتے ہیں اور بھرپور کوشش کے بعد شیرنی مگر مچھ کو دور بھگا دیتی ہے۔

    اس کے بعد شیرنی تیزی سے واپس کنارے کی طرف جاتی ہے اور جنگل میں گم ہوجاتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by 🐾 IFELINES ~ (@feline.unity)

  • شیرنی کا اپنے نگہبان سے محبت اور اعتماد کا خوبصورت تعلق

    شیرنی کا اپنے نگہبان سے محبت اور اعتماد کا خوبصورت تعلق

    شیرنی ویسے تو ایک خوفناک جانور ہے، تاہم اس کی خطرناکی میں اس وقت اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے جب اس کے بچے چھوٹے ہوتے ہیں اور اپنی حفاظت کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔

    شیرنی اپنے ننھے ننھے بچوں کے قریب کسی دوسرے جانور یا انسان کو ہرگز نہیں آنے دیتی اور اگر کوئی بچوں کے قریب آنے کی کوشش کرے تو اس پر نہایت جارحانہ حملہ کرسکتی ہے۔

    تاہم جنوبی افریقہ کے ایک چڑیا گھر میں موجود شیرنی اور اس کے نگہبان کا تعلق نہایت انوکھا اور اعتماد پر مبنی ہے۔

    کیون رچرڈسن نامی یہ نگہبان اپنی نرمی اور رحمدلی کے باعث شیرنی کے دل میں اپنی جگہ بنا چکا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اسے باآسانی اپنے ننھے بچوں کے قریب آنے دیتی ہے۔

    کیون ان بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس دوران شیرنی دور بیٹھی انہیں دیکھتی رہتی ہے۔ اسے یقین ہوتا ہے کہ یہ نگہبان اس کے بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

    اکثر و بیشتر کیون تھک ہار کر شیرنی کے پنجرے میں ہی سوجاتا ہے تب شیرنی کیون کو بھی ایسے ہی پیار کرتی ہے جیسے اپنے بچوں کو کرتی ہے۔ اس کے بعد وہ بھی اس کے اوپر سر رکھ کر سوجاتی ہے۔

    ان دونوں کی محبت اور دوستی کی یہ خوبصورت ویڈیو دیکھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورچڑیا گھرمیں شیرنی نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا

    لاہورچڑیا گھرمیں شیرنی نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا

    لاہور: چڑیا گھر میں ایک شیرنی نے بچے کو جنم دیا ہے، شیرنی کا نام کاجل ہے اور بچہ صحت مند ہے۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق فی الحال شیرنی کے بچے کی جنس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی کیونکہ پیدائش سے 15 دن کے اندر اگر شیرنی کے بچے جے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو اس چراغ پاہونے یا بچے بے توجہی برتنے کا اندیشہ ہے جس کے نتائج بچے کی ماں کے ہاتھوں موت کی صورت نکل سکتے ہیں۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق شیر کے بچوں اور خطرے کی حد پر کھڑی جانوروں کی تمام نسلوں کی انتہائی دیکھ بھال ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ شیرنی پہلے بی کئی بچوں کو جنم دے چکی ہے۔