Tag: lionesses

  • بھاری بھرکم شیرنیاں بھاگ کر اپنی مالکن کے گلے لگ گئیں

    بھاری بھرکم شیرنیاں بھاگ کر اپنی مالکن کے گلے لگ گئیں

    محبت ایک آفاقی زبان ہے جو ہر جاندار کے بیچ ایک انوکھا رشتہ قائم کردیتی ہے، یہ محبت ہی ہے جو خونخوار جانور بعض اوقات انسانوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے ان کے محافظ بن جاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں جنگل کے بادشاہ شیر کو اس انسان کے گلے لگتے اور پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہو جس نے ان سے محبت کا سلوک کیا ہو۔

    ایسی ہی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ دو قوی الجثہ شیرنیاں جنگلے کی طرف دوڑی چلی آرہی ہیں جہاں ایک خاتون کھڑی ہیں۔

    ان کے پاس پہنچ کر دونوں شیرنیاں بچوں کی طرح خاتون سے لپٹ جاتی ہیں اور انہیں پیار کرنے لگتی ہیں۔

    ان خاتون نے دراصل ان دونوں شیرنیوں کو اس وقت پالا تھا جب وہ چھوٹی تھیں اور اپنا تحفظ اور خوراک کا بندوبست نہیں کرسکتی تھیں۔

    ان کے بڑے ہونے کے بعد انہیں شیروں کے لیے مخصوص پناہ گاہ میں چھوڑ دیا گیا تھا جہاں خاتون ان سے ملنے آئیں تو دونوں شیرنیاں جذبات سے مغلوب ہو کر ان کے گلے جا لگیں۔

  • شکار کیلئے آنے والی شیرنی  کو منہ کی کھانی پڑی، ویڈیو وائرل

    شکار کیلئے آنے والی شیرنی کو منہ کی کھانی پڑی، ویڈیو وائرل

    بھینس کے شکار کیلئے آنے والی شیرنی کو منہ کی کھانی پڑی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شیر کو یوں تو جنگل کا بادشاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور جنگل میں دیگر جانوروں پر شیر کی دھاک بھی ہوتی ہے، ہمیشہ ہی یہ دیکھا گیا ہے کہ شیر دوسرے جانوروں کا آرام سے شکار کر لیتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ جنگل کے بادشاہ کو منہ کی بھی کھانی پڑتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمیں اکثر شیروں کے شکار کی بہت سی وائرل ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن آج ایک بالکل مختلف ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنگل کے ایک کونے میں بھینسوں کا ایک غول دکھایا گیا ہے جب ایک بھینس اوپر چڑھنے کی کوشش کرتے پھنس جاتی ہے تو ایک شیرنی بھینس کے پیچھے سے آتی اور شکار کرنے کی کوشش کرتی ہے ، اس دوران دوسری شیرنیاں بھی مدد کے لئے آجاتی ہے۔

    جیسے ہی شیرنی بھینس کا شکار کرنے کیلئے اس پر لپکتی ہے تو اسی دوران بھینسوں کا پورا ریوڑ اپنے دوست کو بچانے کے لیے آجاتا ہے اور یہ دیکھ کر شیرنی بھاگ جاتی ہے۔

    وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔