Tag: liquid foreign reserves

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 97لاکھ ڈالر کمی

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 97لاکھ ڈالر کمی

    کراچی: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 397ملین ڈالر کمی واقع ہوئی،5 اگست 2016ء کو ختم ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر زر مبادلہ کے ذخائر22,595.1 ملین امریکی ڈالرکی سطح تک پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں کہ مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 17,664.2 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4,930.9 ملین امریکی ڈالر ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 05 اگست دو ہزار سولہ  کو معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 397 ملین امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے تھے۔

  • پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 490 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 490 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 01اپریل 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 20,884.9 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 16,078.1 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4,806.8 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 05 فروری 2016 کو معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 490 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    گذشتہ ہفتےپاکستان کو آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ تیس لاکھ ڈالرکی قسط ملی،جبکہ چالیس کروڑ اسسی لاکھ ڈالرز دیگر بیرونی ذرائع سےحاصل ہوئے۔

    اسٹیٹ بینک کےمطابق گذشتہ ہفتےپاکستان نےساٹھ کروڑ بیس لاکھ ڈالرکی مجموعی بیرونی ادائیگیاں قرض اورسودکی مدمیں کیں۔

  • پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 94 ملین امریکی ڈالرکی کمی

    پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 94 ملین امریکی ڈالرکی کمی

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 05 فروری 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 20,195.8 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 15,341.0 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4,854.8 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 05 فروری 2016 کو معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 94 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

  • پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 105 ملین امریکی ڈالرکی کمی

    پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 105 ملین امریکی ڈالرکی کمی

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 جنوری 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 20,502.1 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 15,646.8 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,855.3 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 جنوری 2016 کو معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 105 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سبب رواں ہفتے 109 ملین امریکی ڈالرکے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔

  • یورو بانڈ کے 500 ملین ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائرمیں 15سو ملین ڈالرکا اضافہ

    یورو بانڈ کے 500 ملین ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائرمیں 15سو ملین ڈالرکا اضافہ

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 02 اکتوبرکواختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 20,054.2 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بنک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 15,202.0 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,852.2 ملین امریکی ڈالرہے۔

    مرکزی بنک اوردیگر بینکوں کے پاس موجود رقم کا کل میزان 20,054.2 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 02 اکتوبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 15,202 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    رواں ہفتے پاکستان کو آئی ایم ایف سے یورو بونڈ کی مد میں 500 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے ہیں جبکہ 376 ملین امریکی ڈالرکولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں اور263 ملین امریکی ڈالر سنڈیکیٹ فنانسنگ کی مد میں حکومتِ پاکستان کو موصول ہوئے ہیں۔
    (more…)

  • پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ لے ذخائر 18 ملین ڈالرعبور کرگئے

    پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ لے ذخائر 18 ملین ڈالرعبور کرگئے

    کراچی: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ لے کے ذخائر ماہ ِ اگست کے اختتام پر 18،497.0 ملین امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بنک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 13،460.5 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 5،036.5 ملین امریکی ڈالرہے۔

    مرکزی بنک اوردیگر بینکوں کے پاس موجود رقم کا کل میزان 18،497.0 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 اگست 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 3 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔