Tag: liquor-license-case

  • شراب لائسنس کیس : نیب  نے سابق ڈی جی ایکسائز  کی بدعنوانی کا سراغ لگا لیا

    شراب لائسنس کیس : نیب نے سابق ڈی جی ایکسائز کی بدعنوانی کا سراغ لگا لیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی شراب لائسنس کیس میں بدعنوانی کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کیس میں نیب نے سابق ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کی بدعنوانی کاسراغ لگا لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم اشرف گوندل نے18-2017میں پرائزبانڈزسے1کروڑ روپےجیتے، پرائزبانڈز کے انگریزی حروف مختلف اور سیریل نمبر ایک تھے، جو ممکن نہیں۔

    نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم کےماتحت ڈائریکٹرایکسائزنےمبینہ طورپر35 لاکھ بطوررشوت وصول کیے، سمری کےاجرامیں ہوٹل نے مبینہ طور پر 7کروڑ روپے بطوررشوت ادا کیے۔

    یاد رہے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں، نیب حکام کی جانب سے ملزم پر الزامات کے حوالے دستاویزات کے مطابق جب نجی ہوٹل کو غیر قانونی طور پر شراب لائسنس کیٹگری ایل 2- کے اجراء کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ نجی ہوٹل شراب لائسنس کے حصول کیلئے درکار قانونی معیار کا حامل نہ تھا ۔

    نیب کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی نے شراب لائسنس کے اجراء کیلئے ضروری اقدامات کو مد نظر رکھا نہ ہی قوانین کو ، اکرم اشرف گوندل نے قانون کو مدنظر رکھے بغیر نجی ہوٹل کو L-2کیٹگری لائسنس کے اجراء میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    حکام نے مزید کہا تھا کہ نجی ہوٹل کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملزم نے مختلف اداروں سے غیر قانونی لائسنس کے اجراء کیلئے این او سی حاصل کیے،ملزم نے ہوٹل کو فاٸدہ پہنچانے کے لیے قوانین کونظرانداز کر کے معاملے پر اثر انداز ہوا۔

  • شراب لائسنس کیس: سابق ڈی جی ایکسائز کو کیوں گرفتار کیا گیا؟  نیب انکوائری میں نیا انکشاف

    شراب لائسنس کیس: سابق ڈی جی ایکسائز کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ نیب انکوائری میں نیا انکشاف

    لاہور : شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو گرفتار کرنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں اور انکشاف ہوا جس ہوٹل کو لاٸسنس جاری ہوا وہ اس معیار کا تھا ہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    نیب حکام کی جانب سے ملزم پر الزامات کے حوالے دستاویزات کے مطابق جب نجی ہوٹل کو غیر قانونی طور پر شراب لائسنس کیٹگری ایل 2- کے اجراء کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ نجی ہوٹل شراب لائسنس کے حصول کیلئے درکار قانونی معیار کا حامل نہ تھا ۔

    نیب کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی نے شراب لائسنس کے اجراء کیلئے ضروری اقدامات کو مد نظر رکھا نہ ہی قوانین کو ، اکرم اشرف گوندل نے قانون کو مدنظر رکھے بغیر نجی ہوٹل کو L-2کیٹگری لائسنس کے اجراء میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    مزید پڑھیں : شراب لائسنس کیس : سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے‌ حوالے

    حکام نے مزید کہا کہ نجی ہوٹل کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملزم نے مختلف اداروں سے غیر قانونی لائسنس کے اجراء کیلئے این او سی حاصل کیے،ملزم نے ہوٹل کو فاٸدہ پہنچانے کے لیے قوانین کونظرانداز کر کے معاملے پر اثر انداز ہوا

    گذشتہ روز احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اکرم اشرف گوندل پرنجی ہوٹل کولائسنس غیرقانونی دینےکاالزام ہے، نیب کا کہنا تھا کہ اکرم اشرف گوندل نےشراب لائسنس کےاجراکیلئےقانون کونظراندازکیا ، نجی ہوٹل کوپہلےایل2کیٹیگری لائسنس کےاجرامیں اہم کردار ادا کیا، غیر قانونی لائسنس اجرا کے لئے خلاف ضابطہ این او سی جاری کیاگیا، کیس میں نیب طلبی پروزیراعلیٰ اورپرنسپل سیکریٹری بھی پیش ہوچکے ہیں۔

  • شراب لائسنس  کیس : سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے‌ حوالے

    شراب لائسنس کیس : سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے‌ حوالے

    لاہور: احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکردیا اور ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، وکیل نیب نے استدعا کی ملزم کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لائسنس جاری کیا، لائسنس اجراکے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں۔

    وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ مؤکل دل کے مرض میں مبتلا،2019 میں ریٹائر ہوا ،اس شرط پر لائسنس جاری کیاکہ ہوٹل مکمل ہونےپر ہی کارآمد ہو گا، 3 مرتبہ لائسنس جاری کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کوبھجوائیں۔

    جس پر وکیل نیب نے کہا کہ 2ماہ کی بجائے15روزمیں لائسنس جاری کیا گیا، ہوٹل بنانہیں اوراس کامعیارطےنہیں ہوا، دلائل کے بعد عدالت نے اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

    مزید پڑھیں : شراب لائسنس کیس میں اہم گرفتاری

    گزشتہ روز نیب نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو گرفتار کیا تھا، اکرم اشرف گوندل پرنجی ہوٹل کولائسنس غیرقانونی دینےکاالزام ہے، نیب کا کہنا تھا کہ اکرم اشرف گوندل نےشراب لائسنس کےاجراکیلئےقانون کونظراندازکیا ، نجی ہوٹل کوپہلےایل2کیٹیگری لائسنس کےاجرامیں اہم کردار ادا کیا، غیر قانونی لائسنس اجرا کے لئے خلاف ضابطہ این او سی جاری کیاگیا، کیس میں نیب طلبی پروزیراعلیٰ اورپرنسپل سیکریٹری بھی پیش ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ اشرف گوندل نےکیس میں گواہ بننےکیلئےنیب میں درخواست دی، دستاویزات میں اجازت نامےپراکرم گوندل کےدستخط موجود ہیں، تاہم وزیراعلیٰ،سابق پرنسپل سیکرٖٹری کےدستخط کسی دستاویزپرنہیں۔