Tag: liquor recovery case

  • 2 بوتل شراب کیس :اداکارہ عتیقہ اوڈھو  9 سال بعد  باعزت بری

    2 بوتل شراب کیس :اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد باعزت بری

    راولپنڈی : اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 9 سال بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا گیا ، ان پر شراب کی2 بوتلوں کی برآمدگی کا الزام تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر ملک  کے مطابق راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھوکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج یاسرچوہدری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا اداکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، بری کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے عتیقہ اوڈھو پر اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے شراب کی2 بوتلوں کی برآمدگی کا الزام تھا، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے ازخودنوٹس پر 7 جون2011 کومقدمہ درج ہوا تھا۔

    اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، مقدمےمیں 210 پیشیاں ہوئیں اور16 جج تبدیل ہوئے۔

  • شراب برآمدگی کیس ، شرجیل میمن  پر فردجرم عائد

    شراب برآمدگی کیس ، شرجیل میمن پر فردجرم عائد

    کراچی : کراچی کی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن پر فردجرم عائدکردی جبکہ شرجیل میمن نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر کیخلاف مبینہ شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شرجیل میمن سمیت چار ملزموں پر فردجرم عائد کردی، شرجیل میمن سمیت ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا ، جس پر عدالت نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ شرجیل مین و دیگر کیخلاف کراچی کے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے جبکہ شراب بر آمدگی کے کیس کے چالان میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات کو شریکِ جرم قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا، جہاں نیب کے حکم پر گرفتار شرجیل میمن کو علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا اور اسپتال کے کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس نے اسپتال پر چھاپا مار کر سیاسی قیدیوں کے وارڈز کا معائنہ کیا تو پیپلز پارٹی کے رہنما کے کمرے سے شراب کی بوتلیں بر آمد ہوئیں، چیف جسٹس کے استفسار پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ بوتلیں ان کی نہیں ہیں۔

    بعد ازاں بوتلوں کو لیبارٹری بھیجا گیا جہاں سے رپورٹ میں بتایا گیا بوتلوں میں شہد اور زیتون کا تیل تھا، تاہم چالان میں واضح کیا گیا تھا کہ ایک بوتل میں دو انچ شراب موجود تھی۔