Tag: listening

  • میرا خیال ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں، مریم نواز

    میرا خیال ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں، مریم نواز

    لندن : نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبعیت میں بہتری آئی ہے، میں نے والدہ کو آواز دی تو انہوں نے میری آواز پر حرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تاحال وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز کچھ دیر قبل ہارلے اسٹریٹ کلینک آئی تھیں، انہوں نے والدہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے والدہ کو آواز دی، انھوں نے کچھ رد عمل کا اظہار کیا۔

    پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنما مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا خیال ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ 15 جون کو مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امی کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا اور اب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان کی متعدد بار طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے، تاہم آج دل کا دورہ پڑنے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہیڈ فون پر زیادو دیر تک گانے سننا صحت کے لئے مضر ہے

    ہیڈ فون پر زیادو دیر تک گانے سننا صحت کے لئے مضر ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ نو عمر نوجوان غیر محفوظ آواز میں ہیڈ فون کے ذریعے زیادہ دیر تک موسیقی سننے کی وجہ سے خود کو سماعت کے مستقل نقصان کے خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

    عالمی ادارہ صحت "ڈبلیو ایچ او” نے کہا ہےکہ نوجوانوں کو دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ ہیڈ فون پر موسیقی نہیں سننی چاہیئے۔

    ایک رپورٹ میں اسمارٹ فونز اور آڈیو آلات پر آواز کے غیرمحفوظ استعمال کی وجہ سے قوت سماعت کو پہنچنے والے نقصان کے خطرے سےخبردار کیا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ تیز آواز میں موسیقی سننے سےسماعت کی صلاحیت متاثر ہونےکا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

    ایک سابقہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں 1994 سے 2006 کے درمیان نو عمر نوجوانوں میں سماعت کے نقصان کے کیسز کی تعداد 3.5  سے  بڑھ کر 5.3 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہیڈ فون کے ذریعے موسیقی سننے والوں کی تعداد میں 1990 سے2005  تک 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔