Tag: Little Boy

  • چھوٹے بچے نے ننھے منے ہاتھوں سے بیمار ماں کے لیے کھانا تیار کرلیا

    چھوٹے بچے نے ننھے منے ہاتھوں سے بیمار ماں کے لیے کھانا تیار کرلیا

    مائیں جہاں ایک طرف تو اپنے بچوں کے لیے محبت، خدمت اور ایثار میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتیں، وہیں بچے بھی بعض دفعہ اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار نہایت معصومانہ انداز سے کرتے ہیں جو دیکھنے والوں کو آبدیدہ بھی کردیتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسے ہی ایک بچے کی معصوم سی کاوش کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ماں کے لیے خیال اور محبت کا اظہار واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

    ایرن ریڈ نامی ایک خاتون نے ٹویٹر پر 2 تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ وہ کووڈ 19 کا شکار ہو کر کمرے میں بند ہیں اور ایسے میں ان کے چھوٹے بچے نے ان کے لیے کھانا تیار کیا ہے۔

    بچے نے ایک پیالے میں سلاد کے پتے اور پاستہ کے چند ٹکڑے ڈال کر کانٹے کے ساتھ ماں کے لیے رکھا ہے۔

    بچے نے ساتھ میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں تحریر ہے کہ یہ میں نے آپ کے لیے بنایا ہے، یہ بالکل بھی پرفیکٹ نہیں اور اس کے لیے میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔

    بچے نے نوٹ اور کھانے کا پیالہ ماں کے کمرے کے سامنے میز پر رکھ دیا۔

    تصاویر دیکھ کر ٹویٹر صارفین حیران اور بچے کے لیے محبت بھرے جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے بچے کی بہت اچھی تربیت کی ہے جس کی وجہ سے اس کا دل احساس اور محبت سے لبریز ہے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے یہ تصاویر دیکھ رونا آرہا ہے۔

    اکثر صارفین نے ماں کے صحت یاب ہونے کی دعا اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

  • ننھے میاں کی سمندر کی تند و تیز لہروں پر سرفنگ، ویڈیو نے دل موہ لئے

    ننھے میاں کی سمندر کی تند و تیز لہروں پر سرفنگ، ویڈیو نے دل موہ لئے

    بہت سے ایڈونچر اسپورٹس کے شوقین افراد سرفنگ کو پسند کرتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی بچے کو اکیلے سرفنگ کرتے دیکھا ہے؟ نہیں تو ننھے بچے کا کمال دیکھیں اور داد دیں۔

    سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا بچہ انتہائی بہادری کے ساتھ سمندر کی تندوتیز لہروں کا مقابلہ کرتا دکھائی دے رہا ہے،
    بائیس سیکنڈ پر محیط اس مختصر مگر پُراثر ویڈیو کو ‘دی فیگن’ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ اسپیڈ بوٹ کے پیچھے سرفنگ کر رہا ہے، اپنی حفاظت کے لئے بچے نے حفاظتی بیلٹ اور جیکٹ بھی زیب تن کر رکھی ہے تاکہ وہ گرنے سے محفوظ رہ سکے۔

    یہ بھی پڑھیں: اونٹ خریداری کرنے سنار کی دکان جا پہنچا

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے اطمینان کے ساتھ رسیوں کو تھام رکھا ہے اسے کسی قسم کا خوف نہیں اور وہ سمندری ماحول سے لطف اندوز ہورہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے بچے کو گرنے سے بچانے کے لئے پیچھے سے پکڑ رکھا ہے مگر بچے کی پوری توجہ سرفنگ پر مرکوز ہے۔

    بچے کی اس دلچسپ ویڈیو کو تین لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے جبکہ اس ہزاروں لائکس بھی مل چکے ہیں۔

    https://twitter.com/TheFigen/status/1529494395095076866?s=20&t=gLs4JoCouH3-MScL56U-hA

     

  • بھارت : بپھرے ہوئے بیل کا بچے پر حملہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    بھارت : بپھرے ہوئے بیل کا بچے پر حملہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    نئی دہلی : بھارت میں ایک بپپھرے ہوئے بیل نے بچے پر حملہ کردیا، اس کے ساتھ موجود بھائی اور دیگر لوگوں نے بمشکل بچے کیجان بچائی۔

    ہم نے اکثر افراد کو غصے میں توڑ پھوڑ یا مار دھاڑ کرتے تو دیکھا ہے لیکن یہاں تو جانور بھی غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں، یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بیل کو ہی دیکھ لیں جسے جانے کس بات کا غصہ چڑھا کہ ایک بچے پر حملہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں ہونے والے اس واقعے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، کہ کس طرح ایک چھوٹا بچہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا بچہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ سڑک پر اپنے راستے جارہے تھا کہ اچانک سامنے کھڑے ہوئے ایک بیل نے اس پر حملہ کردیا۔

    بچے کے بڑے بھائی نے پہلے تو اسے لات مار کر بھگانے کی کوشش کی لیکن وہ خود زمین پر گر گیا اس دوران بیل چھوٹے بچے کو بری طرح بھنبھوڑ رہا تھا اس دوران دو بیل اور بھی وہاں پہنچ گئے۔

    خوش قسمتی سے وہاں موجود کچھ لوگ بھاگے ہوئے آئے اور بیل کو اینٹیں ماریں کافی دیر کوشش کے بعد جانور وہاں سے بھاگے اور زخمی بچے کو اس کا بھائی گود میہں اٹھا کرلے گیا۔

    اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ بیل گلی کے کونے پر خاموشی سے کھڑا تھا کہ اپنی فطرت کے تحت اس بچے کی پیلی قمیض دیکھ کے مشتعل ہوگیا اور اس پر حملہ کردیا

    ذرائع کے مطابق بھارت میں بیلوں کے حملوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، بے شمار آوارہ بیل شہر کی سڑکوں پر ٹہلتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اکثر ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

  • کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    سوشل میڈیا پر سماعت سے محروم ایک بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، پہلی بار آواز سنائی دینے پر بچے کے معصومانہ تاثرات نے سب کے دل پگھلا دیے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک ڈاکٹر کے چیمبر کی ہے جس میں والدین اپنے کمسن بچے کے ساتھ بیٹھے ہیں، ڈاکٹر انہیں سننے والی ڈیوائس کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

    اس کے بعد وہ والدین کو بچے کو دیکھنے کا کہہ کر، تین، دو، ایک گنتی گن کر ڈیوائس اسٹارٹ کرتی ہیں۔

    @wookybee_officialBoy scared when he hears for first time #viral #bestthingsince #xyzcba #fyp #foryoupage #feature #4u #foryou #featurethis #4upage #miracles♬ original sound – wookybee

    ڈیوائس کھلتے ہی آوازیں سنائی دینے پر بچہ اچانک حیران ہوتا ہے اور پھر فرط جذبات سے اپنی ماں کے گلے لگ جاتا ہے۔ پیچھے سے اس کے والد بھی حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ننھے بچے کی یہ ویڈیو جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔

    ایک صارف نے اپنے بیٹے کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ بھی اسی تجربے سے گزرا ہے۔