Tag: Little fans of Imran Khan

  • عمران خان کے ننھے مداح نے جلسے میں جوش بھر دیا

    عمران خان کے ننھے مداح نے جلسے میں جوش بھر دیا

    لاہور : زندہ دلان شہر لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں موجود ایک چھوٹے بچے نے فلک شگاف نعرے لگوا کر شرکاء کا لہو گرما دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں عوام کا جوش و خروش قابل دید تھا، بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔

    جلسے کے دوران شرکاء عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج سے ایک چھوٹے بچے نے "عمران بنو گے ہاں بھائی ہاں” کے نعرے لگوائے۔

    بچے کے نعروں کا جلسہ گاہ میں موجود تمام شرکاء نے بھرپور جواب دیا اور پنڈال پی ٹی آئی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    بعد ازاں اسٹیج کے منتظم اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے بچے کے اس انداز کی دل کھول کر تعریف کی اور اسے خراج تحسین پیش کیا۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ میں چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک سے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے، سیکیورٹی اقدامات کے تحت عمران خان کی گاڑی پر لوہے کی گرل لگائی گئی تھی، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔