Tag: live stock

  • مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

    مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس پابندی کا اطلاق پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔

    پنجاب میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے لائیو اسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان بھی طلب کر لیا ہے، اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو صوبائی وزیر لائیو اسٹاک، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر پر مشتمل ہے۔

  • لائیو اسٹاک کو ترقی نہ دی گئی تو درآمدات بڑھ جائیں گی، یونائیٹڈ بزنس گروپ

    لائیو اسٹاک کو ترقی نہ دی گئی تو درآمدات بڑھ جائیں گی، یونائیٹڈ بزنس گروپ

    یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوارانجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں دودھ اور گوشت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے پورا کرنے کے لئے لائیو اسٹاک شعبہ کو ترقی دی جائے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کو ترقی نہ دینے سےدرآمدات بڑھنے سے زر مبادلہ ضائع ہوگا ۔

    اپنے بیان میں انہوں نے  مزیدکہا کہ ملکی آبادی بڑھنے اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہو گیا ہے اس لئے لائیو اسٹاک سیکٹر کے پوٹینشل کو پہچانا جائے اور اس کی ترقی کے لئے قابل عمل منصوبہ بنایا جائے ۔

    دارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان دودھ کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر ہے جس میں سات سے آٹھ گنا اضافہ ممکن ہے۔ جس سے پاکستان دودھ اور گوشت کا بڑا برآمد کنندہ ملک بن سکتا ہے۔

    جدید طریقے اپنانے سے پاکستان دودھ اور گوشت کی پیداوار میں ساری دنیا پر سبقت حاصل کر سکتا ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر اور صحت عامہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • لاہورمیں حلال مادہ جانوروں کے ذبح پرپابندی

    لاہورمیں حلال مادہ جانوروں کے ذبح پرپابندی

    لاہور:پنجاب میں حکومت کی جانب سےحلال مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محمکہ لائو اسٹاک کی جانب سے جانوروں کی افزائش نسل کے لئے حکم صادر کیا گیا ہے کہ مادہ جانوروں کو ذبح نہ کیا جائے۔

    اس حکم پر پابندی کے ساتھ اعمل کرانے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مذبح خانوں میں چھاپے بھی مارے جائیں گے۔

    دوسری جانب لائیو اسٹاک کے محمکے نے پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں میں اپنے کارندے تعینات کردئیے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائی گے کہ مادہ جانور ذبح کے لئے فروخت نہ کیا جائے۔