Tag: Liverpool

  • اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    لیور پول: مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے انگلش پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیور پول کے کھلاڑی محمد صلاح کی شان دار کارکردگی کے باعث لیور پول نے چیمپئنز لیگ کے آئندہ سیزن میں بھی جگہ بنالی ہے۔

    مصر کے نام ور فارورڈ نے برائٹن کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی سیزن میں بتیس گول کرکے ریکارڈ بنایا، انہوں نے پریمئیرلیگ کا 32 واں اور مجموعی طور پر سیزن میں ٹیم کے لیے چوالیسواں گول بنایا۔

    پچیس محمد صلاح نے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ محض چھتیس میچز کھیل کر بنایا ہے، انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خاص موقع ہے۔

    اسٹار فٹ بالر کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو میچز جتوانے کا خیال ہمیشہ میرے ذہن میں ہوتا ہے، اب ہم اگلے سال چیمپئنز لیگ میں پہنچ گئے ہیں اور ایوارڈ بھی جیت لیا ہے تو مجھے ریکارڈ توڑنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ محمد صلاح نے یہ ریکارڈ ٹوٹنھم کے ہیری کین سے چھینا ہے جنھوں نے 2016 اور 2017 میں گولڈن بوٹ اپنے نام کیا، ہیری کین اس بار محض دو گول کے فاصلے پر محمد صلاح سے پیچھے رہ گئے۔

    مصری فٹبالر یورپی نوجوانوں‌ کا رول ماڈل بن گیا، ملکی صدر کو بھی چیلینج کردیا


    ہیری کین نے مصری اسٹار فٹ بالر کو گولڈن بوٹ جیتنے کے بعد چیلنج کردیا ہے کہ وہ دوسری بار یہ کارنامہ انجام دے کر ’عظیم‘ کھلاڑی کا خطاب حاصل کرکے دکھائے۔

    واضح رہے کہ دنیائے فٹ بال میں‌ ابھرتے ہوئے مصری کھلاڑی محمد صلاح‌ نے برطانیہ سمیت یورپ کے نوجوانوں‌ اور فٹ بالرز کو اپنا گرویدہ بنا کر ان کے لیے رول ماڈل کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    قائرہ: اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح کے ہم شکل نے مداح کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق مشہور انگلش کلب لیورپول کے لیے کھیلنے والے ہر دل عزیز کھلاڑی محمد صلاح کا قائرہ میں ایک ایسا مداح بھی ہے، جو ہو بہ ہو ان کے مانند ہے، اگر دونوں‌ ساتھ ہوں، تو پہچاننا دشوار ہوجاتا ہے.

    یاد رہے کہ محمد صلاح کی شان دار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم چیمپینز لیگ کے فائنل میں‌ پہنچ گئی ہے، جہاں 26 مئی کو اس کا کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ سے مقابلہ ہے۔

    صلاح کے انگلش فین اس وقت خوشی سے سرشار ہیں، انھیں امید ہیں کہ مصری کھلاڑی اس بار انھیں وہ فتح دلانے میں کامیاب رہے گا، جس کے وہ برسوں سے منتظر ہیں۔

    چیمپینز لیگ کی خبروں کے ساتھ ہی انٹرنیٹ پر ایسا تصاویر وائرل ہوگئیں، جن محمد صلاح اپنے ہم شکل کے ساتھ دکھائی دیے۔

    یہ قائرہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان احمد بیھا ہے، جو اسٹار فٹ بال سے انتہائی حد سے مشابہ رکھتا ہے۔ کچھ عرصے قبل محمد صلاح نے اپنے اس مداح سے ملاقات بھی کی اور تصاویر بنوائیں، دونوں میں اتنی مماثلت ہے کہ پہچاننا دشوار ہوجاتا ہے۔

    یاد رہے کہ محمد صلاح کو مغرب میں اسلام کا ابھرتا ہوا چہرہ تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ دونوں انھیں سال کے بہترین انگلش فٹ بالر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ

    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ

    چیمپئنز لیگ کا فائنل معروف انگلش کلب لیورپول اور مشہور زمانہ اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے مابین ہوگا، کرسٹیانو رونالڈ اور محمد صلاح میں گولز کرنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کے بڑے مقابلے میں‌ بڑی ٹیمیں ٹکرائیں گی، سیمی فائنل روما سے شکست کے باوجود لیورپول نے گیارہ سال بعد فائنل میں جگہ بنالی، اب ٹائٹل کی جنگ ریال میڈرڈ سے ہوگی.

    بارسلونا کو ایک حیران کن مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا اطالوی کلب روما عمدہ پرفارمینس کے باوجود فائنل تک کوالیفائی کرنے میں‌ ناکام رہا.

    سیمی فائنل میں روما نے شان دار پرفارمینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیورپول کو چار دو سے شکست دی، مگر ایگریگیٹ کی بنیاد پر انگلش کلب نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا. یاد رہے کہ لیگ میچ میں‌ انگلش کلب نے اطالوی حریف کو پانچ کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی.

    سیمی فائنل میں لیورپول نے پہلے گول اسکور کر کے برتری حاصل کی، مگر اگلے ہاف میں پے در پے گول کرکے روما نے لیورپول کو آؤٹ کلاس کردیا، اطالوی کلب چار گول داغے، مگر ایگریگیٹ پر سات چھ سے فیصلہ لیورپول کے حق میں ہوا.

    لیورپول کی فائنل تک رسائی نے انگلش ٹیم کے مداحوں‌ کو خوشی سے سرشار کر دیا. چیمپئن کا فیصلہ 26 مئی کو لیورپول اور ریال میڈرڈ کے درمیان کیو میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ ریال میڈرڈ کو عہد حاضر کے ممتاز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل ہیں، دوسرے طرف لیورپول کے پاس محمد صلاح جیسا باصلاحیت کھلاڑی ہے، جسے مداح مصری بادشاہ کہہ کر پکارتے ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد صلاح کو چند روز قبل سال کے بہترین انگلش کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا، مصر کو 28 سال بعد ورلڈ کپ میں پہنچانے والے محمد صلاح کو مغرب میں اسلام کا نیا چہرہ تصور کیا جاتا ہے۔


    ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا


    مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    لندن : دو سال بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے تابڑتوڑ حملوں سے کینیڈین باکسرفل لوگریکو کو چاروں شانے چت کرکے میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیورپول کے ایکو آرینا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا مقابلہ کینیڈین باکسرفل لوگریکو سے ہوا۔

    کنگ آف رنگ عامر خان نے ویلٹر ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں کینیڈین حریف باکسرفل لوگریکو کو پہلے ہی راونڈ میں صرف 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

    فل لوگریکو سے فائٹ جیتنے کے بعد باکسرعامرخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنگ میں اسی لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتا سکوں کہ عامرخان کیا ہے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں، چاہتا ہوں باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔

    [bs-quote quote=”کنگ آف رنگ عامر خان کا کہنا ہے کہ دوبارہ چیمپین بننا چاہتا ہوں، اگلاہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔
    ” style=”default” align=”center” author_name=”عامر خان ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/KHAN-KHAN.jpg”][/bs-quote]

    خیال رہے کہ عامر خان مئی 2016 میں آخری مرتبہ میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل باکسرعامر خان اکتیس بار فائٹ اپنے نام کرچکے ہیں اور4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انیس مقابلوں میں انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ آج ہونے والے میچ کا فیصلہ ناک آؤٹ پرہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قبرستان کا بھوت کیمرے کی آنکھ میں قید

    قبرستان کا بھوت کیمرے کی آنکھ میں قید

    لیور پول: انگلینڈ کے شہر لیور پول میں سینٹ جیمز قبرستان میں کیمرے نے ایک پراسرار سایے کو اپنے اندر قید کرلیا۔

    لیور پول کا یہ قبرستان 58 ہزار افراد کی آخری آرام گاہ ہے۔

    چند دن قبل قبرستان میں ریکارڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کو بعد میں دیکھا گیا تو اس میں کسی پراسرار سایے کے عکس بند ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ یہ سایہ ہوا میں تیرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

    اس قبرستان کے قریب رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہاں پر سایوں کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی اکثر و بیشتر یہاں پراسرار سایوں کو حرکت کرتے دیکھا ہے اور اکثر یہاں سے نامانوس سی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: چاندنی رات میں باغ میں پراسرار سایہ

    داراصل اس قبرستان میں کئی نامور اور منفرد شخصیات دفن ہیں جن میں سے کچھ یہاں پر کم از کم 2 سو سال قبل آسودہ خاک کی گئیں۔

    قبرستان کی ویب سائٹ پر دی گئی اس کی تاریخ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1829 میں پھیلنے والی ہیضے کی عظیم وبا کے دوران مرنے والے بچے بھی یہاں دفن ہیں۔

    یہ وبا نہایت وسیع پیمانے پر پھیلی تھی جو 1851 تک جاری رہی اور اس دوران اس نے ہزاروں بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    اسی طرح 1905 میں لڑی جانے والے ٹرافالگر جنگ میں مارے جانے والے ایک امریکی سینیٹر بھی یہاں دفن ہیں۔

    ایک اور قبر میں کچھ عرصہ قبل کچھ لٹیروں نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد سے قبر میں دفن خاتون کی روح اب ہر روز رات کو اپنے مدفن سے باہر نکل ادھر ادھر گھومتی دکھائی دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔