Tag: living

  • خالی گھر کی الماری میں کون تھا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

    خالی گھر کی الماری میں کون تھا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ کوئی اجنبی آپ کے گھر میں چھپ کر رہ رہا ہو اور آپ کو اس کا علم نہ ہو؟ ایک امریکی شہری کے ساتھ ایسا ہی کچھ واقعہ پیش آیا۔

    نیویارک کے رہائشی جو کمنگ نے اپنے گھر میں لگے کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اسے علم ہوا کہ ایک خاتون گزشتہ کئی دنوں سے اس کی الماری میں رہ رہی ہیں۔

    دراصل جو نے دیکھا کہ اس کے گھر سے کچھ چیزیں پراسرار طور پہ غائب ہونا شروع ہوگئی ہیں جیسے کھانا، جو نے اس کا پتہ چلانے کے لیے گھر میں کیمرا نصب کیا تو اس پر یہ انکشاف ہوا۔

    الماری میں چھپ کر رہنے والی خاتون جو کا کھانا چرا کر کھاتی تھیں، یوٹیوب پر اپ لوڈ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون الماری سے نکل کر فریج کھول کر کھانا کھاتی ہیں، وہ کچھ کھانا چھپا کر بھی رکھتی ہیں، جبکہ جو کی غیر موجودگی میں وہ ٹی وی بھی دیکھتی ہیں۔

    ویڈیو دیکھنے کے بعد جو نے پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال بتائی جس کے بعد پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کرلیا، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 ہفتوں سے وہاں رہ رہی تھیں۔

    جو کا کہنا ہے کہ شاید خاتون کو کھلی کھڑکی کے ذریعے اندر آنے کا موقع ملا، وہ شاید اس کے گھر میں ڈاکیتی کرنے آئی تھیں لیکن پھر انہوں نے وہیں قیام کرلیا۔

  • ملیے ایئربس اے380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ سے

    ملیے ایئربس اے380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ سے

    ابو ظبی : متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی عائشہ المنصوری نے ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلا ت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں رہنے والی خاتون عائشہ المنوری نے تاریخ رقم کر دی اور ایئر بس اڑانے الی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہے۔

    عائشہ کے پائلٹ بننے کے سفر کا آغاز اس وقت ہوا جب اس کی پائلٹ بہن نے عائشہ کو العین کے ایئر شو کا دورہ کروایا۔

    عائشہ نے اماراتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایئر شو میں کچھ افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ اتحاد ایئرلائن نے نیشنل کیڈٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمھیں بھی شرکت کرنی چاہیے اور میں اتحاد کے پروگرام میں شامل ہوگئی اور آٹھ ماہ بعد میں اتحاد ایئرلائن کی ایک تربیت یافتہ پائلٹ ہوں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عائشہ المنصوری کی پہلی پرواز ایئربس اے 380 کی ہے جو ابو ظبی سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے پرواز کرے گی۔

    عائشہ نے بتایا کہ اے 380 اڑانے کا اپنا ہی مزہ ہے، یہ بہت بڑا طیارہ ہے لیکن اس کا کنٹرول بلکل اے 320 کی مانند ہے، میں طیارہ اڑاتے ہوئے بہت محظوظ ہوتی ہوں۔

    عائشہ نے المنصوری اپنے خاتون سینئر پائلٹ ہونے کے کرادر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں دیگر خواتین و نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال ہوں‘۔