Tag: liyari gang war

  • لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

    لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاری کے علی محمد محلہ میں پولیس مقابلے دوران گینگ وار کا اہم ترین کارندہ غفار ذکری ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ تبادلے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے علی محمد محلہ میں لیاری گینگ وار کا اہم ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی اور بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپیکٹر اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم کا کہنا ہے کہ گولیوں کی زد میں آکر 3 سال کا بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ لیاری کے علی محمد محلہ میں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا تھا سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور دستی بم سے بھی حملہ کیا۔

    ڈی جی آئی جاوید عالم کے مطابق پولیس مقابلہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے بعد کے لیاری گینگ وار کا اہم ترین ملزم غفار ذکری اپنے ساتھی چھوٹا زائد سمیت مارا گیا جبکہ دو ساتھی گرفتار کیے ہیں۔

    جاوید عالم نے مزید بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک سب انسپیکٹر سمیت تین اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم سب انسپیکٹر کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق ہلاک ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز (ایس ایم جی)، دستی بم، آوان بم، درجنوں گولیاں اور کئی میگزینز شامل ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ غفار ذکری کے خلاف آپریشن میں 15 سے زائد پولیس موبائلوں نے حصہ لیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مقابلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم غفار ذکری کے خلاف قتل اور اقدام قتل، بھتے، اغوا برائے تاوان سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب تھا، غفار ذکری کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ غفار ذکری لیاری میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، اس کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

  • گینگ وار لیاری کی ترقی میں رکاوٹ ہے،وزیرِاعلی سندھ

    گینگ وار لیاری کی ترقی میں رکاوٹ ہے،وزیرِاعلی سندھ

    کراچی:وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گینگ وار کو لیاری کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے، انہوں نے شرپسندوں کیخلاف تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی باالخصوص لیاری میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز ،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ نے لیاری میں وویمن پولیس اسٹیشن سمیت پانچ نئے پولیس اسٹیشنزکے قیام، لیاری ڈولپمینٹ پیکیج کیلئے پانچ سو ملین روپے کی منظوری دی جبکہ وزیرِاعلی سندھ نےحساس پولیس اسٹیشنز پرتعینات اہلکاروں کیلئے جون دوہزار چودہ سے خصوصی الاؤنس کی تاریخ میں توسیع کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مذموم عناصر ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہئے بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیا جائے ۔

    آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، صرف لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران 132دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

  • کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی اور لسبیلہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی۔

    لسبیلہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت نتھا لال کے نام سے ہوئی۔

    لیاری میں رینجرز اور پولیس سے مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم تاج محمد ہلاک ہوگیا۔

    لیاری کے ہی علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم شعیب ہلاک ہوگیا۔