Tag: Lloyd Austin

  • عراق میں امریکی اہلکاروں پر حملے، امریکی وزیر دفاع کا اہم بیان

    عراق میں امریکی اہلکاروں پر حملے، امریکی وزیر دفاع کا اہم بیان

    امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا ہاتھ تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کی الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    دوسری جانب پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں۔

    لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے دفترخارجہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، حکومت پاکستان نے شہریوں کو لبنان کے سفر سے گریز کا مشورہ دے دیا ہے، پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ گروپ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال منتقل

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال منتقل

    امریکی وزیر دفاع اور پینٹاگون چیف جنرل (ریٹائرڈ) لائیڈ آسٹن کو ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کو مثانے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی جگہ کیتھلین ہکس فرائض انجام دیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، انہیں کینسر کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔

    امریکی وزیر دفاع بیماری کے باعث 2 ہفتے تک والٹر ریڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو کہا ہے کہ رفح آپریشن کو شہری تحفظ کے منصوبے کی ضرورت ہے۔

    وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ صدر جو بائیڈن کی کال کے بعد بیان جاری کیا ہے جس میں امریکا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ”رفح میں فوجی آپریشن کسی قابل اعتماد اور قابل عمل منصوبے کے بغیر آگے نہیں بڑھنا چاہیے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    بیان کے مطابق بائیڈن نے ”تمام مغویوں کی جلد از جلد رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت”پر زور دیا۔

    سعودی عرب: دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

    نیتن یاہو نے کال سے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے بائیڈن کے ساتھ بات نہیں کی کیونکہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائیوں سے ”اوپر”چلا گیا ہے۔

  • لائیڈ آسٹن کو آئی سی یو منتقل کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    لائیڈ آسٹن کو آئی سی یو منتقل کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اسپتال میں داخل ہونے کے حوالے سے اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ڈاکٹروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کو پروسٹیٹ کینسر سرجری کی وجہ سے آئی سی یو داخل کرایا گیا تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع کے معمول کے طبی معائنے کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

    امریکی وزیر دفاع کی 22 دسمبر کوسرجری ہوئی، وہ اگلے دن گھر منتقل ہوگئے تھے، کچھ پیچیدگیوں کے باعث لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو دوبارہ اسپتال داخل ہونا پڑا۔

    اسرائیلی فوج کی بربریت، فلسطینی کو شہید کرکے لاش پر گاڑی چڑھا دی

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو وزیر دفاع کے کینسر سے متعلق دو ہفتے سے زائد عرصے تک لاعلم رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کا پروسٹیٹ کینسر ابتدائی اسٹیج میں تھا، وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

  • امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اسپتال داخل ہونے کی خبر کیوں چھپائی گئی؟

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اسپتال داخل ہونے کی خبر کیوں چھپائی گئی؟

    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بیمار پڑ گئے ہیں لیکن ان کی بیماری اور اسپتال داخل ہونے کی خبر کئی دن بعد سامنے لائی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن طبی پیچیدگیوں کے سبب رواں ہفتے اسپتال میں داخل رہے، پینٹاگون نے جمعہ کو بتایا کہ لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کروایا گیا تھا۔

    لائیڈ آسٹن کے علاج معالجے سے متعلق پنٹاگون ترجمان نے کسی قسم کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، کہ آیا وہ پہلے بھی بے ہوش ہو چکے تھے یا نہیں، تاہم صرف اتنا کہا گیا کہ لائیڈ آسٹن اب رو بہ صحت ہیں، اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

    واضح رہے کہ 70 سالہ لائیڈ آسٹن چین آف کمانڈ میں امریکی صدر کے بعد آتے ہیں۔ سی این این کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ سیکریٹری دفاع کو ایک ایسی سرجری کے لیے داخل کیا گیا تھا جو ضروری تو تھی لیکن انھوں نے اسے ملتوی کر رکھا تھا جس کی وجہ سے پیچیدگی ہو گئی تھی۔

    پینٹاگون نے آسٹن کو ابتدائی طور پر داخل کیے جانے کے 4 دن بعد اس کا اعلان کیا، جب کہ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے جمعرات کو ایک نیوز بریفنگ میں اسپتال میں داخل ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

    یہ پوچھے جانے پر کہ پینٹاگون نے آسٹن کے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں عوام کو مطلع کرنے کے لیے چار دن انتظار کیوں کیا؟ پریس سیکریٹری رائیڈر نے بتایا کہ صورت حال بار بار بدل رہی تھی، اور پھر طبی مسائل اور ذاتی راز داری سمیت کئی عوامل تھے جس کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔

  • بوسٹر شاٹ لگوانے والے امریکی سیکریٹری دفاع کرونا سے متاثر

    بوسٹر شاٹ لگوانے والے امریکی سیکریٹری دفاع کرونا سے متاثر

    واشنگٹن: امریکا کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، انھوں‌ نے نہ صرف کرونا ویکسین کے 2 ڈوز لگوائے تھے بلکہ بوسٹر شاٹ بھی لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو 5 دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کرونا ویکسین کی دونوں ڈوز اور بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان میں کووِڈ 19 کی علامات ظاہر ہوئیں، تاہم یہ علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔

    پینٹاگون کے چیف نے ایک بیان میں کہا کہ لائیڈ آسٹن اپنے گھر پر پانچ دن تک آئسولیٹ رہیں گے۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ان کی مکمل ویکسینشین ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے انفیکشن بہت ہلکا ہے ورنہ دوسری صورت میں بہت شدید ہو سکتا تھا۔

    لائیڈ آسٹن قرنطینہ کے دوران اپنی تمام ذمہ داریاں بذریعہ ویڈیو لنک جاری رکھیں گے، واضح رہے کہ امریکا میں اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد کرونا کیسز میں نئے سرے سے بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں کرونا کے 4 لاکھ 26 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 767 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔