Tag: loadsheddding

  • کراچی میں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 967 تک جا پہنچی

    کراچی میں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 967 تک جا پہنچی

    کراچی : شہر قائد میں جان لیوا گرمی کے باعث شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 967ہوگئی، سردخانے میتوں سے بھر گئے، لاشوں سے تعفن اٹھنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جان لیوا گرمی مزید کئی جانیں لے گئی۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ سےپانچ روز میں ہلاکتوں کی تعداد967 سے زائد ہوگئی ہے،سردخانے مرحومین کی میتوں سے بھر گئے، لاشوں سے تعفن اٹھنے لگا۔

    حکمرانوں کی بےحسی ،کے الیکٹرک کی نااہلی اور اہلیان کراچی پر آگ برساتے سورج نےمزیدکئی زندگیوں کے چراغ گُل کردیئے۔

    شہرقائدمیں قیامت خیزگرمی کی شدت نےمرنے والوں کیلئےسفر آخرت بھی مشکل بنادیا۔ میتیں اٹھانے کیلئےایمبولینسیں دستیاب نہیں تو غسل میت کیلئے پانی نایا ب ہوگیا۔

    قبر کا حصول بھی مرنے والوں کے لواحقین کیلئے آسان نہیں رہا۔ شہرکےہرسرد خانے میں لاشیں ہیں کہ اشیاء کے ڈھیر کی طرح ایک دوسرے پر پڑیں ہیں اور جن میتوں کو سرد خانوں میں جگہ نہ ملی اُن سے تعفن اُٹھنے لگا ہے۔

    غم سے نڈھال لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں سردخانے میں رکھنےکےلیے دربدرپھرتے رہے۔

  • گرمی سے بچنے کیلئے طرح طرح کے منفرد طریقے

    گرمی سے بچنے کیلئے طرح طرح کے منفرد طریقے

    کراچی : سورج پھرآگ برسانےلگا، پارہ اکتالیس ڈگری تک پہنچ گیا، گرمی نے میٹر گھمایا تو منچلوں کا سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل آیا۔

    شہرقائد کےمختلف علاقوں میں برسنےبوندا باندی بھی گرمی کازور نہ توڑسکی، سورج کی کرنیں پھرآگ برسانےلگیں۔

    شدیدگرمی میں ٹھنڈک کےلیےلوگوں نےطرح طرح کےطریقے اختیار کرلیے۔مندرجہ بالا تصاویر سوشل میڈیا سے حاصل کی گئیں ہیں۔

    ایک صاحب تو برف کی سل سےلپٹ کرسو گئے۔

    شدیدگرمی میں کراچی والوں کے لیے بجلی کی غیراعلانیہ بندش عذاب بن گئی۔

    گرمی نے میٹر گھمایا توسٹ پٹائے منچلوں کا سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل آیا کاش سورج میاں کی بھی بیوی ہوتی، جو اس پر کچھ تو کنٹرول رکھتی۔

    تو کوئی کہتا رہا گرمی نے ساری حد وں کو پار کردیا، کسی نے کہا اتراتے سورج کی ظالم ادائیں۔


    تو کسی مسخرے نےٹوئٹ کیا کہ آج بہت سردی ہے وہ تو گرمی کی وجہ سے پتہ نہیں چل رہا ایک منچلے نے لکھا کہ یہاں چاندنہیں دکھا پر دن میں تارے نظر آگئے۔

    گرمی نے برا حال کیا تو ایک آئٹم یہ بھی آیا کہ اتنی گرمی ہے سوچ رہا ہوں اے سی سے شادی کرلو ۔

    طویل ترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورقہربرستی گرمی سےتنگ شہریوں نےکچھ دیرکی بوندا باندی سے لطف اٹھایا اورشہریوں کی بڑی تعداد سئی ویو پہنچ گئی۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں مطلع جزوی ابرآلودہے،آج کراچی میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    zxz

  • شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر150افراد لقمہ اجل بن گئے

    شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر150افراد لقمہ اجل بن گئے

     کراچی : 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر150افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    انچارج ایدھی سرخانے کے مطابق 24 گھنٹوں میں 150لاشوں کی منتقلی کے باعث سرخانے میں جگہ کم پڑ گئی ہے اسی لئے 30لاوارث افراد کی لاشوں کو امانتا ایدھی قبرستان مواچھ گوٹھ میں دفن کیا جارہا ہے۔

     انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ جان بحق افراد کی وجہ موت صرف شدید گرمی نہیں تھی جاں بحق افراد میں ضعیف اور بیمار افراد بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد میں متعدد نشے کے عادی افراد بھی شامل تھے سرخانے کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جان بحق افراد کے ورثاء نے بتایا کہ سخت گرمی میں ضعیف اور بیمار افراد کا گزارہ مشکل کردیا ہے، انتظامیہ کو چاہئے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

  • امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    کراچی : کے الیکٹرک نے میٹرک امتحانات کے دوران ستر فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے میٹرک امتحانات کے دوران 70 فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق محکمہ تعلیم چوبیس کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ اس کے باوجود طلبہ کی سہولت کیلئے اسکولوں کو بجلی دی جارہی ہے۔

    میٹرک بورڈ نے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست دی تھی جو امتحانات شروع ہونے سے ایک روز پہلے ملی۔

    علاوہ ازیں کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں کر سکتے۔

  • پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اےآروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں پاک بھارت میچ کےدوران اتوارکوملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے واپڈا کو ہدایت  جاری کی ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

    اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کا پہلہ ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ساتھ 15 فروری اتوار کے روز ہوگا۔پاک بھارت میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی نے لیا ہے سہارا کرکٹ ڈپلومیسی کا اور ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نواز شریف سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • کراچی:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار

    کراچی:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار

    کراچی:  مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار ہے،  دھابیجی ، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سےکراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب شدید متاثر ہیں۔

    لسبیلہ روڈ اور لیاقت آباد میں بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں نےاحتجاج کرتے ہوئے ٹائر نذر آتش کئے، رنچھوڑ لائن اور اطراف کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید متاثر ہیں، دھابجی گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    بلدیہ اتحاد ٹاون ، قائم خانی کالونی، نواب کالونی، شادمان ٹاؤن، قلندریہ چوک، سخی حسن میں واٹر بورڈ ، ٹینکر مافیا اورپولیس کی ملی بھگت سے پانی کی چوری کا سلسلہ جاری ہے، ٹینکر مافیا تین سے چار ہزار روپے فی ٹینکر پانی فروخت کررہی ہے۔