Tag: loadshedding in karachi

  • کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ : وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ : وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بجلی کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر  اسد عمر، معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سندھ خصوصاً کورونا صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر سندھ نے کورونا پر وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔

    ملاقات میں کےالیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔

    عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کوالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔

    خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

  • عمر ایوب  نے لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    عمر ایوب نے لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو آئندہ چند دنوں میں 200 میگا واٹ کے لیے 30ایم ایم سی ایف ڈی بجلی دیں گے، اس سے ہمارے کراچی کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور نیپرا سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کامسئلہ آج کانہیں کافی سال سےہے، پی ٹی آئی حکومت کراچی میں بجلی سپلائی بہترکرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے بجلی دے رہے ہیں، کےالیکٹرک کومزیدبجلی درکار ہے مگران کے پاس سسٹم موجود نہیں، نیپرا میں4 صوبائی ری پریزنٹو ہوتے ہیں، یہاں پر چیئرمین ہوتا ہے۔

    عمرایوب نے کہا کہ کرنٹ لگنے سے جن کی اموات ہوئی ان کومعاوضہ ملناچاہئے، آج کل ہم کےالیکٹرک پرہی کام کررہےہیں، کراچی کے عوام کا اژالہ کرنے کیلئے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دیں گے، اس سے ہمارے کراچی کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو600 میگاواٹ دینےکے پابند ہیں، کے الیکٹرک کو اس وقت 100میگا واٹ اضافی دے رہے ہیں، ایک سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی اضافی دی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کا نظام اضافی بجلی لینے کے قابل نہیں ، کے الیکٹرک کراچی میں دو کامن ڈیلیوری پوائنٹس بنائے گا۔

    وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کراچی میں حالیہ اموات پر کارروائی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، آئندہ چنددنوں میں 200میگا واٹ کےلیے30ایم ایم سی ایف ڈی بجلی دیں گے۔

  • کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کوخط

    کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کوخط

    کراچی : شہر  قائد  میں بڑھتی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا، جس میں وزیراعظم کی کراچی میں بجلی کے  شارٹ فال اور بڑھتی لوڈشیڈنگ پر  توجہ دلائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اور شدید گرمی میں عوام بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت اندرون سندھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط بھی لکھ دیا ، جس میں کراچی میں بجلی کےشارٹ فال اوربڑھتی لوڈشیڈنگ پرتوجہ دلائی ۔

    خط میں بتایا گیا کہ لوڈشیدنگ سےعوام متاثرہورہے ہیں، گیس کمپنی نے بھی کے الیکٹرک کو فراہمی کم کردی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کےالیکٹرک کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ امتحانی مراکز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیربرائےپاورڈویژن اویس لغاری نے کےالیکٹرک اورسوئی سدرن کمپنی میں واجبات کے تنازعے کا نوٹس لیتے ہوئے نیپرا کو تنازع کے حل میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

    اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے، دونوں فریق واجبات کامسئلہ فوری حل کریں، وفاقی حکومت کےالیکٹرک کومقررہ کوٹےکےمطابق بجلی دےرہی ہے، کے الیکٹرک حکام سوئی سدرن کوواجبات کی ادائیگی کےاقدامات کریں۔


    مزید پڑھیں :پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ میچز اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ


    دوسری جانب کے الیکٹرک نے شہر میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھانے کا اعتراف کرتے ہوئے گیس کی قلت کو جواز بنا کر کہا کہ شارٹ فال کے باعث کراچی والوں کو ویسٹ انڈیز کی سیریز اور رمضان المبارک کے دوران طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کےباعث پیداوارمیں شارٹ فال ہے، مستثنیٰ علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال سمیت وہ علاقے جہاں بل مکمل ادا کیا جاتا ہے، وہاں بھی لوڈ شیڈنگ دو دو گھنٹے سے تین تین بار لوڈ شیڈنگ کا عمل جاری ہے جبکہ غیر مستثنیٰ علاقوں جن میں لانڈھی،کورنگی، جعفر طیار، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، عزیز آباد، گولیمار، گلبہار ، بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں لوڈ شینڈنگ کا دورانیہ کو بڑھا کر بارہ گھنٹےسے تجاویز کردیا گیا ہے۔

    تعلیمی بورڈ کے امتحانات جاری ہیں جس سے طلبا و طالبات کو دشواری کا سامنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔