Tag: loadshedding in ramzan

  • کراچی میں بجلی کی بندش جاری، رمضان میں بھی ریلیف نہ ملنے کا امکان

    کراچی میں بجلی کی بندش جاری، رمضان میں بھی ریلیف نہ ملنے کا امکان

    کراچی : ماہ رمضان کی آمد آمد اور گرمی کی شدت بھی اپنے عروج پر ہے لیکن شہریوں کو بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک کی من مانیاں پہلے کی طرح جاری ہیں۔

    ہر سال کی اس سال بھی شہر قائد کے باسیوں کو ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا، اور سحری بھی اندھیرے میں کرنی پڑے گی، کراچی کی عوام کو ماہ رمضان میں کسی ریلیف کی امید نہیں ہے۔

    شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، کورنگی میں میں دس گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لانڈھی چراغ ہوٹل، زمان آباد، لانڈھی نمبر2اور 3، ناصر کالونی، کورنگی ایک، ڈھائی،تین،4نمبر، کورنگی نمبر5ایریا36سی میں بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان شہری بلبلا اٹھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو، شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

    مختلف علاقوں میں چار چار بار غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند ہے، دن تو دن رات کو بھی بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہے، بجلی کی بندش سے پانی کی قلت بھی بحرانی صورت اختیار کر گئی۔ عوام دہرے عذاب کا شکار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • وزیراعظم نے سحری اور افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی

    وزیراعظم نے سحری اور افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ پانی وبجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نماز تراویح کے دوران بھی بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ تراویح پڑھنے والوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام ذرائع سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جس کے بعد پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے طلب اور رسد کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

    ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلب اور رسد سے متعلق تمام تفصیلات جمع کرکے فوری طور پر وزارتِ پانی و بجلی کو بھجوائے۔

    کراچی میں قیامت خیز گرمی، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا

    خیال رہے کہ ملک میں اس وقت 8 سے 12 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں تاہم اس کے باوجود بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں بنائی جارہی۔

    گزشتہ ہفتے ترجمان پاور ڈویژن کی بریفنگ کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرچکا ہے۔ تمام پاور  اسٹیشنز سے 16 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جب کہ بجلی کی طلب 18 ہزار 109 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماہ صیام کا آغاز،تراویح اور سحری میں مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری

    ماہ صیام کا آغاز،تراویح اور سحری میں مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری

    loadshedding