Tag: Loadshedding

  • کراچی: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، روزےداروں نے پانچویں سحری بھی اند ھیرے میں کی

    کراچی: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، روزےداروں نے پانچویں سحری بھی اند ھیرے میں کی

    کراچی : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، بیشترعلاقوں میں روزے داروں نے پانچویں سحری بھی اندھیرے میں کی۔

    تفصیلات کے مطابق سحر و افطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان تو کیا گیا تھا لیکن ہوا اس کے برعکس، کراچی کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی۔

    گزشتہ رات بھی میٹروول، بلدیہ، اورنگی، نارتھ کراچی، سرجانی، پاک کالونی اور نارتھ ناظم آباد سمیت ملیر کے علاقوں میں بجلی غائب رہی۔

    عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے کارکردگی صفر ہے۔ بجلی آتی ہی نہیں ، حکومت فوری بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ دادرسی کیلئے تیار نہیں فون تک نہیں اٹھایا جارہا۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک نے شہریوں کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین چوبیس گھنٹے ون ون ایٹ پر کے الیکٹرک سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، کسی علاقے میں اضافی یا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ ساڑھے7گھنٹے ہے جبکہ فالٹس حل کرنے کیلئے عملہ علاقوں موجود ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، کمشنر کراچی

    رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، کمشنر کراچی

    کراچی : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بھی کمشنر کراچی کے الیکٹرک پر برس پڑے اور کہا کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیاجائے عوام اور روزے داروں کو سخت گرمی میں کے الیکٹرک ریلیف فراہم کرے ۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں کمشنر کراچی اعجاز احمد کی سربراہی میں کے الیکٹرک انتظامیہ کے درمیان اجلاس ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نظام کو فوری ٹھیک کرے، شہریوں کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں ہر کام کرے ۔

    کے الیکٹرک انتظامیہ نے کہا کہ تیکنکی خرابیوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں دشواری ہو رہی ہے، لوڈ شیڈنگ نہیں ہے گرمی میں نمی کی شدت نے نظام کو ناکارہ کیا ایک دو روز میں ٹھیک کر لیں گے ۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ رہائشی علاقوں اہم تنصیبات اسپتالوں پر بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ فوری دور کرے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے شہری کیم رمضان سے لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں ، رات گئے بھی کراچی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران بجلی کی آٹھواں بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث شہر کابڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا اور شہریوں کو تیسری سحری بھی اندھیرے میں کرنا پڑی۔

    کےالیکٹرک ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہوامیں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، کےالیکٹرک ترجمان نے واضح کیا کہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزارت پانی وبجلی کا سحری، افطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ

    وزارت پانی وبجلی کا سحری، افطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد : ماہ رمضان میں کیلئے وزات پانی بجلی نے لوڈشیئڈنگ کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سحری افطاراور تراویح کے وقت گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے گا۔

    وزارت پانی وبجلی نے لوڈ مینجمنٹ کیلئے ملکی صنعتوں کو رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک انڈسٹریز کو بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق انڈسٹری کو بجلی بند کرنے کا فیصلہ عوام کو رمضان میں سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

    وزارت پانی و بجلی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے بجلی کے لوڈ کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

    دوسری جانب گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کیاہوا ہے، بجلی کی غیراعلانیہ بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہروں میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ بجلی کی طویل بندش کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصلہ کن دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصلہ کن دھرنے کا اعلان

    مالا کنڈ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی نواز شریف کا تحفہ ہے اس لیے آج قوم کا بچہ بچہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں فیصلہ کن دھرنا دیں گے۔

    مالا کنڈ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قوم کا بچہ اور جوان وزیر اعظم کو ملزم سمجھتے ہیں اس لیے آج وہ نوازشریف کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کو روکنے کے لیے نوازشریف کا احتساب بہت ضروری ہے، ایک بار یہ عمل شروع ہوگیا تو آئندہ آنے والے حکمران کرپشن کرنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔

    سراج الحق نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں فیصلہ کن دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی دینے کا دعویٰ کرنے والی جماعت نے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی اس لیے ہمیں لوڈ شیڈنگ سے آج تک نجات نہیں مل سکی، اپنے حصے کی بجلی لینے کے لیے اب دھرنا کریں گے۔

  • کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہ

    کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی، کے الیکٹرک نے گیس پریشرمیں کمی کا بہانہ کر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوے اوراعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، گرمی بڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی بڑھ گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی فراہمی کے حوالے سے وفاق کو الٹی میٹم دیا ہی تھا کہ کے الیکٹرک نے گیس پریشر میں کمی کو جواز بناتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔

    اس وقت شہرکے مختلف علاقوں میں نوسے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کراچی میں بجلی کی طلب تین ہزارمیگا واٹ اورکے الیکٹرک کی فراہمی چوبیس سوپچاس میگاواٹ ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ بڑے شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں میں چودہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال چھ ہزارمیگا واٹ ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی طلب ساڑھے سترہ ہزارجبکہ پیداوارساڑھے گیارہ ہزارمیگا واٹ ہے۔

  • لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی، نیپرا نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی، نیپرا نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام آباد: نپیرا نے سالانہ رپورٹ میں وزارت پانی وبجلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، وزارت پانی بجلی نے جان بوجھ کر بجلی فراہم نہیں کی، بجلی کے میٹر ز کا نیا سسٹم ناکام ہوگیا ہے۔

    نیپرا کی سالانہ رپورٹ نے حکومتی دعوووں کا بھانڈا پھوڑ دیا رپورٹ کے مطابق بجلی تھی مگر دی نہیں گئی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ سے سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    نیپرا کے مطابق بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی ہے جبکہ سرکاری بجلی گھر پیداواری صلاحیت کے باوجودمطلوبہ بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں، دو ہزار چودہ پندرہ میں سرکاری پاور پلانٹس صرف اکتالیس فیصد بجلی ہی پیدا کر سکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس کو جان بوجھ کر بند کیا گیاہے، نیا میٹر سسٹم بھی بری طرح سے ناکام ہو گیاہےکیونکہ ستر فیصد صارفین کو غلط بل مل رہے ہیں،بعض سرکاری بجلی گھروں کی مشینیں تین سال سے جان بوجھ کر بند رکھی گئیں جبکہ لائسنس منسوخی کے باوجود بعض پاور پلانٹس کی پیداوار ظاہر کی گئی ہے۔

    سیاسی رہنماوں نے نیپرا کی رپورٹ پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے حکومت کے منھ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔

    نیپرا کی رپورٹ پر عمران خان کہتے ہیں انھیں اس پر کوئی حیرت نہی ہوئی، پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کپتان کا کہنا ہے یہ حکومت کی مجرمانہ عفلت ہے،غیر قانونی پلانٹ کام کرتے رہے جب کہ اصل پلانٹ بند رہے۔

    اے این پی کے رہمنا زاہد خان کہتے ہیں عوام کو جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کے عزاب میں مبتلا کیا گیا،پیپپلز پارٹی نے بھی حکومت پر کڑی تنقید کر ڈالی۔

  • کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی

    کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی

    کراچی : نیپرا نے کراچی کے صارفین پر مہنگی بجلی کے کوڑے برسا دئے ،اب ہر گھرکو ہر ماہ دو سے چار ہزار روپےکا اضافی جھٹکا لگے گا۔

    ابھی کے الیکٹرک کے زخم ہی نہ بھرے تھےکہ نیپرا نےنیاچیرالگا دیا۔ کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی کر دی ۔

    اب دو سو یونٹ بجلی جلانے والے کو بجلی چا ر روپے اٹھائیس پیسے مہنگی ملے گی جبکہ تین سو یونٹ استعمال کرنے پر دو روپے نوے پیسے فی یونٹ کا کوڑا پڑے گا ، اور اگر بجلی اس سے بھی زیادہ استعمال کی تو کے الیکٹرک چار روپے یونٹ کا جھٹکا ہی لگا دے گی ۔

    کےالیکٹرک کےنرخوں میں اضافہ فوری طور پر ہو گا کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کی نااہلی کا بدترین شکار ہیں, بجلی آتی نہیں، میٹر تیز چلتےہیں، اوپرسے آپریشن برق کی برق پاشیاں بھی جاری ہیں۔

    عوام کسے گواہ کریں کس سے منصفی چاہیں، وزیر بجلی کہتے ہیں بجلی نہیں دے سکتے ، وزیر اعظم کہتےہیں لوڈ شیڈنگ برداشت کرو، نہ نندی پور سے بجلی ملتی ہے نہ کالا باغ ڈیم بنتا ہے ، عوام جائیں تو کہاں جائیں۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شہر قائد مں بھی میٹرو بس چلائیں گے۔  کراچی کو میٹرو بس سے اچھا منصوبہ دیں گے، منصوبے کیلئے آٹھ ارب روپے بھی مختص کردیئے ہیں۔

    وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کررہے ہیں، تفصیلات  کے مطابق ایکسپریس وے کی توسیع کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اہلیان کراچی کے لئے میٹرو بس کے تحفے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ کیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

    اوگرا نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پُرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔

    حکومت اس سلسلے میں ڈھائی ارب کا نقصان برداشت برداشت کرے گی۔ لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم نے اقدامات کے بجائے عوام کو صبر کرنے کی تلقین کرڈالی۔

    وزیراعظم نے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی خوشخبری سنائی وہیں عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غلطیوں کا ازالہ ضروری ہے اور قوم کا پیسہ کہاں خرچ ہورہا ہے اس کا بھی حساب کتاب ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہو جائے تو عوام پریشان نہ ہوا کرے۔ تھوڑا سا بھی مسئلہ ہوتا ہے تو لوگ ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو صبر کے ساتھ برداشت کریں۔

  • کراچی: متعدد علاقوں میں عوام نے دوسری سحری بھی اندھیرے میں کی

    کراچی: متعدد علاقوں میں عوام نے دوسری سحری بھی اندھیرے میں کی

    کراچی: ملک بھر میں سحری کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہی، بجلی کی عدم فراہمی پر شہری بھی سراپا احتجاج ہیں۔

    رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا، مختلف شہروں میں بجلی کی عدم فراہمی کا سلسلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا، شہریوں کے احتجاج کی سُنوائی نہ ہونے پر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کا عملہ زیرِ عتاب ہے۔

    کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی چوبیس گھنٹے سے غائب ہے، سرجانی، شاہ فیصل کالونی، منظور کالونی، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، مسان روڈ، سکندر آباد اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

    نارتھ ناظم آباد میں شہریوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے دوران الیکٹرک کے عملے کی دھلائی بھی کردی، اس دوران کے الیکٹرک کے ترجمان کا بیان بھی سامنے آیا کہ بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے جبکہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں کو احتجاج پر بلانے کے لیے بھی استعمال کیے گئے، ڈسکہ، ملتان، گجرات اور جڑواں شہروں سمیت کئی شہروں میں انتظامیہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پانے میں ناکام ہے۔

  • سندھ میں بجلی کے خطر ناک بحران کا خدشہ

    سندھ میں بجلی کے خطر ناک بحران کا خدشہ

    اسلام آباد : وفاق کی جانب سے نجی پاور پلانٹس کو عدم ادائیگی کے باعث سندھ میں بجلی کا خطر ناک بحران آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    مالی بحران کا شکار نجی پاور پلانٹس نے پلانٹس بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں کا حجم ایک بار پھر چھ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

    جبکہ گزشتہ چار ماہ سے نجی پاور پلانٹس کو وفاق کی جانب سے نہ ہونے کے برابر ادائیگیاں کی گئیں ہیں ۔ اس صورت حال کے پیش نظر ایک سو اسی میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے نجی پاور پلانٹس نے پلانٹ بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔

    انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگر بجلی کی پیداوار کم یا بند ہوتی ہے تو سب سے زیادہ صوبہ سندھ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کر سکتا ہے۔ سندھ کے مخلتف علاقو ں میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ پہلے ہی بارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔