Tag: Loadshedding

  • موسم گرما میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6 سے8 آٹھ گھنٹے ہوگا

    موسم گرما میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6 سے8 آٹھ گھنٹے ہوگا

    اسلام آباد: رواں سال موسم گرما میں ملک کے میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے ہوگا۔

    وزارت پانی وبجلی کے زرائع کے مطابق موسم گرما میں شہروں میں اعلانیہ لوڈشیئڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹےجبکہ دیہی علاقوں یہ دورانیہ آٹھ گھنٹے ہوگا۔

    وزارت پانی بجلی کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی چوری نوئےفیصد تک ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ سےاٹھارہ گھنٹے ہوگا۔

    ایل این جی کی ترسیلی پائپ لائن نہ ہونے کے باعث ایل این جی پاور پلانٹس سےبجلی کی پیداوار دسمبر دوہزار سترہ سے پہلے ممکن نہیں ہے۔

  • سپریم کورٹ عمران خان کی تالا بندی کرائے، عابد شیرعلی

    سپریم کورٹ عمران خان کی تالا بندی کرائے، عابد شیرعلی

    لاہور: وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنوں میں جو گرمی تھی اس نے عمران خان کے دماغ کا فیوز اڑا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کپتان کی پارٹی بال ٹیمپرنگ کررہی ہے، عابد شیرعلی نے وولٹیج سے بھر پور باونسر مارتے ہوئے کپتان کو علاج کرانے کا مشورہ بھی دے ڈالا ۔

     عابد شیر نے کپتان کو بتایا صوبے میں فلائی اوور کس طرح بنائے جاتے ہیں اس کی شہباز شریف سے ٹریننگ لیں، وزیر مملکت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے استدعا کی کہ وہ عمران خان کی تالا بندی کرائیں۔

    عابد شیر علی کو گرمی سے بچانے کے لیے پولیس اہلکار ان کے سر پر چھتری تانے کھڑا رہا۔

  • شہری علاقوں میں6گھنٹےسے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیرِاعظم

    شہری علاقوں میں6گھنٹےسے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیرِاعظم

    اسلام آباد:  وزیرِاعظم نے ہدایات جاری کی ہے کہ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے توانائی کی صورتحال پر اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، اس کیلئے ہائیڈرو ،نیوکلیئر ، ایل این جی اور شمسی توانائی تمام زرائع کو بروکار لایا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کرلی جائے گی۔

    واضح رہے کہ موسمِ گرما کے آغاز سے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں پانچ سے چھ ہزار بجلی کی شارٹ فال ہے۔

  • ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

    ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

    اسلام آباد: گرمی آتے ہی ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، مجموعی طور پر ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔

    ملک بھر میں گرمی بڑھتے ہی لوشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا، نیپرا زرائع کے مطابق بجلی کا مجموعی شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، متعدد پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کم ہونے کے باعث طلب و رسد میں اضافہ بڑھتا جارہا ہے۔

    بڑے شہروں میں آٹھ جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کے ساتھ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    وزارتِ پانی و بجلی کے مطابق فنی خرابی کے باعث کچھ یونٹس سے بجلی کی پیداوار بند ہوئی، بند ہونیوالے پاور یونٹس سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے کے لیے آئی پی پیز کی انتظامیہ کام کررہی ہے۔

  • پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اےآروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں پاک بھارت میچ کےدوران اتوارکوملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے واپڈا کو ہدایت  جاری کی ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

    اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کا پہلہ ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ساتھ 15 فروری اتوار کے روز ہوگا۔پاک بھارت میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی نے لیا ہے سہارا کرکٹ ڈپلومیسی کا اور ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نواز شریف سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • بجلی بحران ختم کرنے میں 3سال لگ سکتے ہیں، خواجہ آصف

    بجلی بحران ختم کرنے میں 3سال لگ سکتے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خواجہ آصف نےاعتراف کیا کہ حکومت اگلے تین سال تک بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکتی۔

    وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی فراہمی بہتر ہونے کے بعد اب اس وجہ سے کوئی بحران آنے کا امکان نہیں، پی ایس او کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے فرنس آئل خریدا گیا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا ملک سے بجلی بحران ختم کرنے میں مزید تین سال تک لگ سکتے ہیں، کراچی سے پشاور تک پورے ملک کو یکساں طور پر لوڈ شیڈنگ برداشت کرنی پڑے گی، کسی بھی شہر کو لوڈشیڈنگ سے استثنی حاصل نہیں ہے۔

    پریس کا نفرنس کے دوران وزیرِ پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خبریں غلط ہیں بلکہ بجلی کی قیمتیں کم کی جارہی ہیں۔

      وزیرِ پانی وبجلی نے مزید کہا کہ بجلی کا بحران موجود ہے اور اس وجہ سے پورے ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے گی، آئندہ چند دنوں میں صنعتوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔

    اس سے قبل خواجہ آصف کا کہنا  تھا کہ کے الیکٹرک کے معاہدہ نئی شرائط پر ہوگا، دوسری جانب کے الیکٹریک ایسی تاحال ایسی کسی بھی تبدیلی سے لاعلم ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور کراچی میں بجلی تقسیم کرنے کی ذمے دار کے الیکٹرک کے مابین پانچ سالہ معاہدہ اتوار کی رات 12 بجےختم ہوگیا ہے۔

  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، ملک میں پاور سپلائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اتوار کی شب یہاں ملاقات کی اور انہیں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاﺅن کے تناظر میں ملک میں پاور سپلائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر بتایا کہ سسٹم کو بتدریج معمول کی طرف واپس لایا جارہا ہے، تین پلانٹس کو قومی گریڈ سے منسلک کر دیا گیا اور چند گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر سسٹم بحال ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل گزشتہ 10روز میں ہونے والے تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے ہوئی ہے جن میں سے 2واقعات گزشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جعمہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا جسے اوگرا نے 13گھنٹوں بعد بحال کیا۔

  • بلوچستان میں بجلی کا بحران، کاروبار زندگی مفلوج، زراعت تباہ

    بلوچستان میں بجلی کا بحران، کاروبار زندگی مفلوج، زراعت تباہ

    کوئٹہ : ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بلوچستان کو قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب طویل بریک ڈاﺅن کے باعث ملک بھر میں بجلی معطل رہی تاہم گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے دیہی اضلاع میں لوگ رات اور دن اسی طرح بغیر بجلی کے ہی گزارتے ہیں۔

    جس سے زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے ،صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ14سے 18گھنٹے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 4سے 8گھنٹے بجلی بند رہتی ہے تاہم بجلی کے ٹاورز گرائے جانے اور دیگر وجوہات کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

    بریک ڈاﺅن کے بعد بلوچستان میں بجلی بحال تو ہوگئی تاہم چھتر میں تباہ شدہ ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل ہوا ہی نہیں تھا کہ گزشتہ رات ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں بھی 220کے وی کے مزید دو ٹاوزر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دئیے، جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جو عوام کیلئے کسی اذیت سے کم نہیں۔‘

  • آئندہ موسم گرما میں لوڈ شیدنگ کم ہوگی، خواجہ آصف

    آئندہ موسم گرما میں لوڈ شیدنگ کم ہوگی، خواجہ آصف

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرکلر قرضے 304ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ، مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت سستی ہائیڈل بجلی کی پیداوار کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں داسو واپڈا آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کیلئے شمال میں ہائیڈل منصوبوں اور جنوب میں تھر کے کوئلے سے بجلی کی طرف توجہ ہے ، انہوں نے بتایا کہ سرکلر قرضے 304ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ، جس کی بنیادی وجہ مہنگے فیول سے بجلی پیدا کرنا ہے ، اگر مختلف سرکاری اداروں سے بجلی کے واجبات مل جائیں تو سرکلر قرضے کم ہو جائیں گے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ حکومت کے دوسرے سال میں موسم گرما کی لوڈشیڈنگ پہلے سال سے کم تھی اور آئندہ سال صورتحال مزید بہتر ہوگی ، ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے 1400میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ، جبکہ دیامر بھاشا ، تھاہ کوت اور دیگر منصوبوں کیلئے امدادی اداروں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے کچھ رقم مل گئی ہے ، جلد کام شروع ہو جائے گا ۔

  • لوڈشیڈنگ دوہزارسترہ میں ختم ہوجائیگی، خواجہ آصف

    لوڈشیڈنگ دوہزارسترہ میں ختم ہوجائیگی، خواجہ آصف

    سیالکوٹ : وفاقی وزیردفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے دو ہزار سترہ میں لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی ۔سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں اپنے دورہ کے دوران برآمدکنندگان سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چائنہ کی مدد سے شمالی علاقوں میں پانی اور جنوبی علاقوں میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

    جبکہ آئندہ مئی ایک ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائے گی۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ چند بڑی بیرونی طاقتیں پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور دیکھنا چاہ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت پاکستان کو مظبوط اور خود مختار بنانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔