Tag: loan

  • آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا، قرضہ کی قسط ملنے کی امید

    آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا، قرضہ کی قسط ملنے کی امید

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کیلئے قرض کی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط کی منظوری ملنے کی امید ہے ۔

    حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے چند معاشی اہداف پورے نہ کر پر فنڈ سے استثنیٰ کی درخو است بھی دے رکھی ہے ۔جبکہ حکومت بجٹ خسارے کو قابو کرنے کیلئے قرض پر قرض لے رہی ہے۔

    موجودہ حکومت نے دو سال میں تیسری بار بانڈز فروخت کرکے قرضہ لیا ہے ۔ پچاس کروڑ ڈالر کے ان یورو بانڈز پر سوا آٹھ فیصد کے حساب سے سود ادا کیا جائے گا۔

    بانڈز کے اجراء کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

    پاکستان کے غیر ملکی قرضے سرسٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، ایسے میں ایک نئے پروگرام کی طرف جانا،کیاحکومت کی ناکامی کی عکاسی نہیں کرتا؟؟؟۔سیکریٹری خزانہ کا یہ بیان بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔

    سال 2013 میں غیر ملکی ادائیگیوں کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے مجموعی طور پر پاکستان کے لئے 6٫6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے اب تک 4 ارب ڈالر سے زائد پاکستان کو مل چکے ہیں ۔

  • پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے، مذاکرات میں رواں مالی سال کی تیسری سہماہی کامعاشی جائزہ لیاجائے گا۔

    وزارت خزانہ زرائع کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو تیسری سہماہی اور محصولات وصولی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    ایف بی آر کے سربراہ طارق باجوہ آٹھ مئی تک مذاکرات میں شریک ہونے کیلئے دبئی جائیں گے، ایف بی آر چیئر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عالمی مالیاتی دارے کو بریفنگ دیئں گے۔

    مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے بعد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد : پاکستان کو ٹیکس دائر کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے، مہنگائی اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کار کردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے پر بھی زور دیا ہے ۔

    عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیاء مسعود احمد کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

    مہنگائی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔حکومت کوقرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافے کی ضرورت ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ بیمار قومی اداروں کی بحالی اور نجکاری کیلئے بھی اقدامات تیز کئے جانا چاہیئں۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل کیلئے قرضے کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل کیلئے قرضے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : ایل این جی ٹرمینل کیلئے3کروڑ ڈالر قرض کی منظوری۔اے ڈی بی بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا، ٹرمینل سالانہ 30 لاکھ ٹن مائع گیس کو گیس میں تبدیل کرے گا ۔

    حکومت کودرآمدی بل کی مد میں1ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی، تفصیلات کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کیلئے تین کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

    اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو بجلی کی پیداوار کیلئے مہنگے فرنس آئل پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا۔

    ایل این جی ٹرمینل میں سالانہ تیس لاکھ ٹن مائع گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔ٹرمینل اینگرو ایل این جی نامی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔

    ایل این جی سے پاکستانی حکومت کوفرنس آئل کےدرآمدی بل کی مد میں ایک ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی۔انٹرنیشنل فنانشل کارپوریشن کی جانب سے بھی اس منصوبے کیلئے دوکروڑ ڈالر قرض کی فراہمی متوقع ہے۔

  • عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    کراچی: ملکی زرمبادلہ کےذخائر سولہ ارب ڈالر ہونےکےبعد عالمی بینک نےتین سال بعد پاکستان کیلئے رعایتی قرض کی سہولت بحال کر دی۔

    اس سہولت کی بحالی سے اب پاکستان چار سال میں دو ارب ڈالرکا رعایتی قرض حاصل کر سکےگا۔

    ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں مارچ دو ہزار بارہ میں نمایاں کمی آجانےکےباعث عالمی بینک نےرعایتی قرض کی سہولت معطل کردی تھی۔

    وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق ملکی زرمبادلہ کےذخائر تین ماہ کی درآمدات کےبرابر ہوگئےہیں اور پاکستان تعمیر نو اور ترقی کیلئے عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ حاصل کرنےکا اہل ہوگیا ہے۔

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، مذاکرات کے اختتام پر پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے،.

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں آج سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے۔جس میں پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    حکومت پاکستان نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی روک دی  ، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا اوروزیر خزانہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے والی تمام چیزوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئے۔

    دبئی میں آج سے پالیسی لیول مذاکرات شروع ہورہے ہیں جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرنک کررہے ہیں۔ مذاکرات میں جولائی سے دسمبرتک معاشی کارکردگی پرغور کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بیشتر معاشی اہداف پورے کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکینکی مذاکرات ہوئے جس میں وزارت پانی وبجلی اور ، وزارت خزانہ حکام بھی شامل رہے۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات دبئی میں شروع ہورہے ہیں

    پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات دبئی میں شروع ہورہے ہیں

    دبئی: پاکستان اورانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان قرض کی چھٹی قسط کے لئے مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہورہے ہیں جن کے اختتام پرپچپن کروڑڈالرقرض ملنے کی توقع ہے۔

    وازرتِ خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہورہے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں تکینکی مذاکرات ہوں گے جن میں وزارتِ پانی وبجلی اوروزارتِ خزانہ کے حکام شامل ہیں۔

    آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفرے فرینکس کریں گے اورمذاکرات کے اختتام پرپاکستان کو چھٹی قسط ملنے کی توقع ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے چھٹی قسط کے لئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔

    پالیسی مذاکرات کا دورفروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرِخزانہ کریں گے

  • آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    اسلام آباد :وزارت خزانہ اورعالمی مالیاتی ادارےکے حکام کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہونگے۔ مذکرات کی کامیابی کی صورت میں قرض کی نئی قسط متوقع ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستانی اورآئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہوگا جبکہ چوتھی اقتصادی جائزہ رپورٹ رواں ماہ کے وسط تک آئی ایم ایف کو بھجوائی جائےگی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی نئی قسط کے حصول کے لیے بھی مذاکرات رواں ماہ متوقع ہیں جس میں تیس جون دوہزار چودہ تک کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس میں مالیاتی خسارے، ریونیو کے اہداف ،جی ڈی پی گروتھ سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ دیگر اہداف کا جائزہ لیا جائے گا