Tag: LOC

  • بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا جو اس بات اظہار ہے کہ دشمن نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

    بھارت کی جانب سے رات گئے پاکستان میں شہری آبادی پر کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد پاکستان آرمی کی جانب سے اس کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا گیا۔

    پاک فوج نے اپنی جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 5 بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کردیا اس کے علاوہ ایک ڈرون اور متعدد فوجی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

    ایل او سی پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے گھبرا کر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

  • سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال

    سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

    مودی سرکار نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل کر دی، حریت رہنماؤں نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے، جگہ جگہ جی ٹوئنٹی اجلاس بائیکاٹ کے پوسٹر لگا دیے گئے ہیں۔

    بھارت کے لیے بڑا دھچکا یہ ہے کہ چین نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے، جب کہ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے کیوں کہ ان کی جانب سے شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، مصر نے بطور مہمان اجلاس میں آنے کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔

    جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، احتجاج کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ وادی میں گرفتاریاں، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔

    ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، انھوں نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیریوں سے اظہار یک جتہی کے لیے آیا ہوں، جی ٹوئنٹی اجلاس جیسے اقدامات سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آتا ہے، بھارت عالمی قوانین اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

  • او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، سعودی عرب، ترکیہ، مالدیپ، آذر بائیجان، نائیجیریا، سینیگال کے حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل مظفر آباد میں یادگار شہدا کا بھی دورہ کریں گے۔

    وفد کی آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر دو بھارتی فوجی گرینیڈ پھٹنے سے جہنم واصل

    مقبوضہ کشمیر دو بھارتی فوجی گرینیڈ پھٹنے سے جہنم واصل

    جموں و کشمیر کے مینڈھر سیکٹر میں گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک آرمی کیپٹن اور ایک جے سی او، جب کہ واقعے میں کئی جوان بھی زخمی ہوئے۔

    جموں کے پی آر او ڈیفنس نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار لائن آف کنٹرول پر کشمیری حریت پسندوں کیخلاف کاروائی کیلئے حکمت عملی مرتب کررہے تھے۔

    ہلاک ہونے والے آرمی کیپٹن کی شناخت آنند اور جے سی او بھگوان کے نام سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو ضلع پونچھ کے ہی جولاس فائرنگ رینج میں دھماکہ ہوا تھا جس میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔

    ان میں سے ایک فوجی دوران علاج دم توڑ گیا تھا، سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پونچھ کے جولاس فائرنگ رینج میں فورسز اہلکار ٹریننگ میں مصروف تھے۔

  • آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ سے عید منائی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی۔

    لائن آف کنٹرول آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف نے کوٹلی سیکٹر کے علاقے ڈنگی میں جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز پڑھی، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں، جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں شیئر کیں اور پرامن پاکستان کے لیے شہداء اور ان کی فیملیز کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

  • بھارتی آرمی چیف کا سیزفائر دعویٰ بےبنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی آرمی چیف کا سیزفائر دعویٰ بےبنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایل اوسی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں، یہ پرانا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنےکی کوشش کی، ان کا بیان کشمیر پرمظالم سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت فوری بند کرے اور کشمیریوں کویواین قراردادوں کےتحت استصواب رائےکاحق دیا جائے۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشعال فائرنگ کی ہے، جس میں ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چری کوٹ سیکٹر، ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں سے مارٹرز فائر کیے۔

    چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 18 سال کی لڑکی انسہ صدیق زخمی ہو گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، اور ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔

    بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

    یاد رہے کہ 14 جنوری کو بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا، پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوجیوں کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

    اس سے قبل رواں ماہ میں 10 جنوری کو بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی کے خنجر اور بروہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 معمر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ایل او سی : بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    ایل او سی : بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    راولپنڈی : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوجیوں نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے 2 فوجی مبصرین کی گاڑی پر گولیاں چلائیں۔

    بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، بھاری فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کراقوام متحدہ کے امن مشن ملٹری آبزرور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مبصرین کی گاڑیاں دور سے پہچانی جاسکتی تھیں کیونکہ گاڑیوں کے اوپر واضح الفاظ میں یو  این لکھا ہوا ہے جو کہ دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے  جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنا ڈالا۔ خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے  جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

  • ایل او سی پر بھارتی جارحیت: اداکار شان برس پڑے

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت: اداکار شان برس پڑے

    لاہور: اداکار، پروڈیوسر و فلم ساز شان شاہد نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ اور مغرب کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کشمیر پر بھارت کی جانب سے حملے کئے جارہے ہیں، علاقے میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے مگر دنیا میں امن و امان کو برقرار رکھنے والی اقوام متحدہ اورمغرب ممالک کی جانب سے شدید خاموشی ہے۔

    اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دنیا کو جنگ کے خلاف متحد ہوکر امن کے لئے ووٹ دینا چاہئے، خاموشی اس کا حل نہیں ہے۔

    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معروف اداکار نے کہا کہ دل سے جو آہ نکلتی ہے، پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے، میری آہ اور میری دعائیں صرف مادر وطن کے لئے، یااللہ مدد، ہمارے اتحاد کو ایسی آہنی دیوار بنادے جو ہماری اقدار کا دفاع کرے، جو ہمارا عروج شروع ہونے دیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان شاہد پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں اور پاکستان مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ دوشیزہ شہید

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ دوشیزہ شہید

    اسلام آباد: بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوگیا، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے گاؤں فتح پور میں 18 سالہ دوشیزہ شہید اور خواتین و بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک جنگ بندی معاہدے کی 1877 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 6 خواتین اور 5 بچیوں سمیت 15 شہری شہید ہوئے۔

    بھارتی فائرنگ سے اب تک 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت نے 29 جولائی کو بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا۔