Tag: LOC firing

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈرفورس نے نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کا نشانہ شہری علاقہ بنا، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ڈی جی رینجرز پنجاب کی سربراہی میں ایک وفد نے بھارت کا دورہ کرکے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ دونوں ممالک میں اتفاق ہوا تھا کہ سرحدوں پر فائر بندی کی جائے گی اور بھارتی فورسز پہلی گولی نہیں چلائیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے فائر بندی کے معاہدے خلاف ورزی کی ہے۔

  • بھارتی فورسز کی ایل اوسی کلرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    بھارتی فورسز کی ایل اوسی کلرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    لاہور: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے،  او سی کلر سیکٹر میں بھارت نے ایک بار پھر اپنی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سرحدی فورسز نے ایل اوسی کلرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، گزشتہ بارہ روز سے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جارحیت تسلسل کےساتھ جاری ہے، چند دنوں کے دوران چارواہ، ہرپال اورنکیال سیکٹر پر بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے دو پاکستانی شہری شہید اور ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

    اگست میں نوے باربھارت نے جارحیت کی جس میں تیس جبکہ جولائی میں سینتیس خلاف ورزیوں میں پانچ شہری شہید ہوئے۔

    دفترخارجہ نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکےان سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے پر احتجاج کیا۔

    دوسری جانب پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا معاملہ باضابطہ طور پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھادیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نےسلامتی کونسل کےصدرکے نام اپنےخط میں کہا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سےخطے میں تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • سلامتی کونسل بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ، پاکستان کا خط

    سلامتی کونسل بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ، پاکستان کا خط

    اسلام آباد: پاکستان نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    سرحد پرمستقل بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، ملیحہ لودھی کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری اور ایل اوسی پربے گناہ شہریوں کونشانہ بنایا، اقوام متحدہ اشتعال انگیزی ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ جولائی میں بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی چھتیس مرتبہ خلاف ورزی کی، اگست میں بھارتی جارحیت میں اضافہ ہوا، اگست میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بیس شہری شہید اورستانوے زخمی ہوئے۔

    انہوں نے بھارت کی سیز فائرکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

  • بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کی دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کو ہدایات

    بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کی دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کو ہدایات

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی افواج کی جارحیت پر دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کو ہدایات جاری کردیں،

    تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر جاری بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

    وزیر اعظم ہاؤس سے میڈیا کو جاری بیانمیں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام کو بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرہونے والی  بھارتی  افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے نو پاکستانی شہید جبکہ پچاس افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزفائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر سے سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی اور فائرنگ سے 9 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق اور 50سے زائد افراد کے زخمی ہو نے پر شدید احتجاج کیاہے ۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان سے ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کی سخت مذمت بھی کی۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو یاد دہانی کرائی کہ سرحدی علاقوں پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پررات گئے بلااشتعال فائرنگ گولہ باری کی جس میں چارواہ سیکٹرپرسجیت گڑھ، کندن پور،دھمالامندروال، خرد، کلاں اور گجراں گاؤں کونشانہ بنایا جبکہ ہڑپال سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج کی اس تازہ جارحیت کے نتیجے میں بچے اور خاتون  سمیت 9 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چناب رینجرز نے بھی بھرپورکارروائی کی جس پربھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارتی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں12 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں۔

  • سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ پنجاب رینجز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج نے چناب رینجرز کی خالد پوسٹ کی جانب فائرنگ کی تو پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی عروج پر ہے، جس پر پاکستان نے مختلف فورمز پر آواز بھی اٹھائی،  پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پراحتجاج اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

  • بھارت نے 70سے زائد بارایل اوسی کی خلاف ورزی کی، دفترخارجہ

    بھارت نے 70سے زائد بارایل اوسی کی خلاف ورزی کی، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سترسے زیادہ مرتبہ لائن آف کنٹرول اورجنگ بندی کی خلاف ورزی کی، بھارت سے ان خلاف ورزیوں پراحتجاج کیا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزی کا معاملہ بین الاقوامی فورمز میں اٹھایا ہے۔ عالمی فورمز نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف بھارت کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے، بھارت الزام لگانے کے بجائے ثبوت فراہم کرے۔ پاک بھارت مذاکرات کا ایجنڈا تیارکرنے کے لئے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا حریت رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے، طالبان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا، مذاکرات کو آگے بڑھانا افغان حکومت کا کام ہے، افغانستان سے برادرانہ تعلقات ہیں تاہم کچھ الزامات کی وجہ سے تعلقات مشکلات کا شکار ہیں۔

  • کنٹرول لائن کی مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اور امریکہ نے تشویش کا اظہار

    کنٹرول لائن کی مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اور امریکہ نے تشویش کا اظہار

    نیویارک : کنٹرول لائن کی مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اور امریکہ نے تشویش کا اظہارکیا ہے جبکہ پُرامن مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اقوام متحدہ سے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل نے پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر حالیہ شیلنگ اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

    بان کی مون نے پاکستان اوربھارت پر زور دیا کہ وہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں ۔

    دوسری جانب امریکا نے بھی حالیہ کشیدگی پر دونوں ممالک پر امن مزاکرات کے لیے زور دیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی جانڈر سٹ سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔

     بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کے معادے کیخلاف وارزی پر پاکستان نے کئی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

     اس کے باوجود بھارتی فوج پاکستان کے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے باز نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

  • بھارت کی بلاجواز فائرنگ اورگولہ باری، لوگ نقل مکانی پرمجبور

    بھارت کی بلاجواز فائرنگ اورگولہ باری، لوگ نقل مکانی پرمجبور

    لاہور: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری سے ورکنگ باونڈری کے قریبی دیہاتوں کے رہائشیوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

    ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے باعث بارہ سالہ بچے سمیت تین افراد شہید ہوگئے تھے، بھارت کی بلاجواز فائرنگ اور گولا باری کے باعث ورکنگ باونڈری کے نزدیکی گاؤں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    ورکنگ  باونڈری کے قریب کوئی گھر ایسا نہیں جو بھارت کی جارحیت کا نشانہ نہ بنا ہو، ورکنگ باؤنڈری کے قریبی رہائشی نے بتایا کہ گاؤں کے زیادہ تر لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

    بھارتی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ سے تنگ آئے ایک نوجوان نے بتایا کہ بھارتی سرحدکی لائٹ دھیمی ہونے کا مطلب ہے کہ وہ فائرنگ شروع کرنے والے ہیں۔

    ایک طرف تعلقات بہتر کرنے کی باتیں ہیں تو دوسری جانب بھارتی فوج کےجنگی جنون اور جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔