Tag: LOC firing

  • کنٹرول لائن پر مُسلسل بھارتی جارحیت پر امریکہ کا اظہارِ تشویش

    کنٹرول لائن پر مُسلسل بھارتی جارحیت پر امریکہ کا اظہارِ تشویش

    واشنگٹن: امریکہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی اوباما ملاقات کے باوجود کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے کنڑول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کہنا تھا کہ مودی اوبامہ ملاقات کے باوجود کشمیر پر امریکی مؤقف تبدیل نہیں ہوا ہے ۔

    ترجمان نے زور دیا کہ دونوں ممالک تعطل کا شکار سیکریٹری سطع کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں کیونکہ اسی طرح سے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔.

    ترجمان کی کشمیر پر امریکی مؤقف کی وضاحت اس لئے اہم ہے کہ مودی اوبامہ ملا قات کے بعد بھارتی میڈیا نے اسے کشمیر کے حوالے سے ایک اہم کامیابی قرار دے رہا تھا  اور نواز شریف کی اوبامہ سے ملا قات نہ ہونے کو ایک دلیل کے طور پر استمال کیا جارہا تھا۔

  • بھارت کا یکم اکتوبر کے بعد ساتویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی

    بھارت کا یکم اکتوبر کے بعد ساتویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی

    چارواہ: بھارت نے پاکستان کے احتجاج کے باوجود پیر کی شب ساتویں بارکنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائر کھول دیا، بھارتی فورسز نے چار واہ ،چپراڑ اور بجوات سیکٹر کے دیہاتوں پر گولہ باری کی، دیہاتیوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کے باوجود بھارت نے پیر کی شب کنٹرول لائن پر ایک بار پھر فائر کھول دیا، یکم اکتوبر کے بعد سے یہ سیز فائر کی ساتویں خلاف ورزی ہے۔

    تازہ واقعہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں پیش آیا، بھارتی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی جبکہ کئی مکانات تباہ اور درجنوں مویشی ُہلا ک ہوگئے ۔

    اس سے قبل پیر کی صبح کی جانے والی بھارتی فائرنگ سے چار شہری شہید ہوگئے تھے، لوگ نماز عید بھی ادا نہ کرسکے تھے، 20 گھنٹے کے دوران بھارتی فائرنگ سے مجموعی طور پر ،1 خاتون اور 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد شہید اور 14 شہری زخمی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب چار واہ ،چپراڑاور بجوات سیکٹر کے دیہاتوں پر گولہ باری کی گئی، دیہاتیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کررہے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، چناب رینجرز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ایل اوسی،ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ایل اوسی،ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہونے والے رابطے میں لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت ڈائیریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا، جس میں جولائی اور اگست کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈریز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے چوبیس سے زائد واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان خلاف ورزیوں میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعات میں متعدد مویشیوں کی ہلاکت کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں جبکہ شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا، رابطے کے دوران اتفاق کیا گیا کہ حالات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔