Tag: LOC Violation

  • ایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا: آئی ایس پی آر

    ایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا: آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوان الرٹ ہیں، بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف وری کے بعد بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بھارتی فوج کے جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوان الرٹ ہیں، پاکستان ایئر فورس اور نیوی بھی پوری طرح الرٹ ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں بھارتی فوج نے کوٹلی، کھوئی رٹہ اور تتہ پانی سیکٹر میں اشتعال انگیزی کی۔ پاک فوج نے بھارتی خلاف ورزیوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بھارتی فوج کے جانی نقصان کی اطلاع ہے، بھارتی فوج کی جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ سے 4 افراد شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

    شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عوام سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل بھارت نے میر پور آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    گزشتہ روز پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس سے ایک روز قبل بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جنگل میں گرا کر چلے گئے۔

    فضائی دراندازی کی کوشش میں بری طرح منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ شہید ہوگئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر اور جھمپ سیکٹر پر گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا تاہم پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

  • بھارت کے سر سے جنگی جنون نہ اترا، لائن آف کنٹرول پر پھر گولہ باری

    بھارت کے سر سے جنگی جنون نہ اترا، لائن آف کنٹرول پر پھر گولہ باری

    مظفر آباد: بھارت اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا، میرپور آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک فوج کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے باوجود بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے۔ بھارت نے آج پھر میر پور آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی۔

    پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ وار پر منہ توڑ جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو کر دبک گئیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس سے ایک روز قبل بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جنگل میں گرا کر چلے گئے۔

    فضائی دراندازی کی کوشش میں بری طرح منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ شہید ہوگئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر اور جھمپ سیکٹر پر گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا تاہم پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

  • دنیا میں کسی کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیئے کہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے: صدر مملکت

    دنیا میں کسی کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیئے کہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیئے کہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے، ہماری افواج دہشت گردی سے نمٹنے میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف کیسے لڑنا ہے ہم دنیا کو سکھا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں، مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ہماری افواج دہشت گردی سے نمٹنے میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف کیسے لڑنا ہے ہم دنیا کو سکھا سکتے ہیں۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیئے کہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے، پاک فوج اس ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ کسی کے خلاف منفی عزائم نہیں رکھتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی، پاک فضائیہ کے بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں 3 سے 4 میل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آر نے بھارتی طیاروں کی جانب سے جلد بازی میں پھینکے گئے پے لوڈ کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی، پاکستان مناسب جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کی حالیہ صورتحال پر اجلاس بلایا ہے۔