Tag: LOC violations

  • بھارتی ناظم الامور کی طلبی، پاکستان کا سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

    بھارتی ناظم الامور کی طلبی، پاکستان کا سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور شہریوں کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ، طلبی کانوٹس ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ کی جانب سےجاری کیا گیا۔

    سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 4شہری شہید ہوئے، بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ نکیال سیکٹر اوربٹل میں کی، بھارت مسلسل سویلین آبادی کو نشانہ بنارہا ہے اور رواں سال 1410مرتبہ بھارت سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

    یاد رہے بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا ، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رٹہ جبر اور لیوانہ خیتر گاؤں سے ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

    اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔

  • خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں: وزیر خارجہ

    خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، بھارت نے حماقت کی تو منہ توڑ، بھرپور اور فی الفور جواب دیں گے۔ امیت شاہ اور نریندر مودی بتائیں لداخ میں کیا ہورہا ہے؟ بھارت کا میڈیا کیوں خاموش ہے؟

    انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ نے اپنا ایریا سرینڈر کردیا، آپ نے متنازعہ علاقے میں شرارت کی تو ردعمل فطری تھا۔ ہم تو اپنا دفاع اللہ کے کرم سے کر لیں گے، آپ لداخ پر جواب دیں؟

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ کا سرجیکل اسٹرائیک کا رعب صرف پاکستان کی طرف ہے؟ رپورٹس بتا رہی ہیں لاک ڈاؤن سے بھارت کا ستیاناس ہو چکا ہے۔ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، گھروں میں تشدد بڑھ گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں۔ ایل او سی پر بھارت کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مظالم کیخلاف پھر آواز اٹھائے جانے کا امکان

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مظالم کیخلاف پھر آواز اٹھائے جانے کا امکان

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز پھر اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں موجود اقوام متحدہ مبصرین کے کردار کو مزید بڑھانے پرغورکیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اقوام متحدہ کے دو ذیلی ادارے کشمیر کی صورتحال پربریفنگ دیں گے، لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ بندش، نوجوانوں کی گمشدگی، رہنماؤں کی نظربندی پر رپورٹ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

    اجلاس میں امن مشنز، ایل او سی پربھارتی جارحیت کی تفصیل بھی بتائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں موجود اقوام متحدہ مبصرین کے کردار کو مزید بڑھانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، گذشتہ سال اگست میں سلامتی کونسل میں 5 دہائیوں بعد پہلی بار مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی  صورتحال کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے مطالبے پر چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھایا تھا اورپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلیں تھیں۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا اور 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی، ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پراحتجاج

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی، ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پراحتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشن کو طلب کیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا.

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی نیکرن، چیری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا.

    ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل، 3 سالہ نوشین شہید ہوئی، بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری بھی زخمی ہوئے.

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: بچی سمیت دو شہری شہید، تین زخمی

    بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی پرگولہ باری کررہی ہے، بھارت کی طرف سےجنگ بندی کی خلاف ورزی سلامتی کے لئے خطرہ ہے.

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے، بھارت یو این کو سلامتی کونسل قراردادوں کےمطابق کردار ادا کرنے دے.

    خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے صورت حال کشیدہ ہے.