Tag: LOC

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،  بزرگ پاکستانی خاتون شہید

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، بزرگ پاکستانی خاتون شہید

    سیالکوٹ : بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں معمر خاتون رشیدہ بی بی شہید ہوگئیں،تاہم انکی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلابھارتی فوجی خوف کا شکار ہے ، پاکستانی خواتین اور بچوں سےبھی خطرہ محسوس کرنےلگے، بھارتی فوجیوں نے ضعیف العمر پاکستانی ذہنی مریضہ رشیدہ بی بی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    سیالکوٹ پھکلیان کی رہائشی ذہنی مریضہ رشیدہ بی بی جمعے کی رات غلطی سے ورکنگ باؤنڈری عبور کر گئیں تھیں، جس کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے معمر خاتون پر فائر کھول دیا، گولی لگنے سے رشیدہ بی بی موقع پر ہی شہید ہوگئیں، رشیدہ بی بی کاذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنےخاتون کی لاش پاکستان رینجرزکے حوالے کردی ہے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ، تین جوان شہید


    یاد رہے چند روز قبل بھی  بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    شہید ہونے والوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر، سپاہی امام بخش شامل تھے

  • کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

    کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب مؤثر انداز میں دیا جائے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لائن آف کنٹرول کا دورے کے موقع پر جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔


    Kulbhushan Yadav’s matter will be taken to… by arynews

    اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی موجود تھے، آرمی چیف کو جی او سی کی جانب سے آپریشنل صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

    پاک فوج پاکستانی اور کشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمے داری ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اورمقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کا ایک منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

    بھارتی اشتعال انگیزیاں مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی اورجبرتوجہ ہٹانےکیلئےہیں، آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اورعوام بھارتی جارحیت سے کشمیریوں کی حفاظت کریں گے، مقبوضہ کشمیرکےعوام کے حق خود ارادیت کیلئےحمایت جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق بھارتی سازشوں سے مکمل آگاہ ہیں، لائن آف کنٹرول پرشہری آبادیوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کا دفاع ہرقیمت پریقینی بنایا جائے گا۔

  • دنیا راحیل شریف کی تعریف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    دنیا راحیل شریف کی تعریف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    عمر کوٹ: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کہ سپہ سالار راحیل شریف نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جس کے باعث دنیا بھر میں اُن کی تعریف کی جارہی ہے، موجودہ صورتحال میں وزیر دفاع کو لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے مگر وہ سپریم کورٹ میں پاناما کا دفاع کررہے ہیں۔

    عمرکوٹ میں سمیجو ھاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے، مگر عالمی عدالتوں میں کیس پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی وزیر خارجہ موجود نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوبیسویں ترمیم کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کہ اس کے ذریعے پاناما اور کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر اسمبلی میں بیٹھ کر ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دینے کے حق میں ہوں مگر پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس پر عمل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کو اس وقت لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے، مگر وہ پاناما لیکس کا دفاع کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی اور گورنر سندھ دونوں ایک ہی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ بلاول بھٹو اگر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں تو ہم اُن کا ساتھ دیں گے۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 فوجی شہید، 7بھارتی فوجی ہلاک

    بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 فوجی شہید، 7بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی شہید اور پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی مارے گئے، آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے  جواں مردی سے لڑتے ہوئے وطن پر جان قربان کردی۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن تیمورعلی خان، حوالدار مشتاق حسین، لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں، شہید ہونے والی فوجی جوانوں کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے ہیں جہاں اُن کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرخاک کیا جائے گا۔


    پڑھیں: ’’ سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارتی جنگی جنون عروج پر ‘‘


     آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

    مزید پڑھیں: ’’ بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ ،9شہری شہید ‘‘


    خیال رہے کہ آج صبح بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی نیلم میں ڈھڈیال کے قریب مسافر کوچ پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں 9 عام شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے تھے جبکہ جنونی فوجیوں نے زخمیوں کے لیے بلائی گئی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی۔

  • اب تک 40 سے زائد بھارتی فوجی مار چکے ہیں، راحیل شریف

    اب تک 40 سے زائد بھارتی فوجی مار چکے ہیں، راحیل شریف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمارے 7 جوانوں کی شہادت والے دن بھارت کے 11 فوجی مارے گئے، ایل او سی پر اب تک 40 تا 45بھارتی فوجی مارے جا چکے ہیں،بھارت مردانگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا کرے۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بہترین دفاع کا سہرا فوج کے سر ہے، فوج نے ملکی دفاع کے معاملے پر بہترین نتائج دیے ہیں۔

    army-1

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فوجی جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں مگر بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو چھپاتا ہے، بھارتی فوج کو چاہیے کہ وہ مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکت سے سب کو آگا کرے۔

    army-2

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، بھارت کو اپنے دعووں پر ہمیشہ ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    army-3

    سپہ سالار نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو ہماری بات سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا، بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلاک فوجیوں کا بتائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور ٹامی والی میں مشقیں آج کامیاب رہیں۔

  • ایل اوسی پر فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3 شہید، پاکستان کا احتجاج

    ایل اوسی پر فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3 شہید، پاکستان کا احتجاج

    راولاکوٹ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت تین شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے،۔پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا،پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے شدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، آج جنگی جنون رکھنے والے ملک کی افواج نے راولاکوٹ کے  بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

    بھارتی فوج نے آج لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر فائرنگ اور مارٹر گولہ فائر کیا، جو ایک رہائشی مکان میں گرا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی سمیت تین شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ کھوئی رٹہ میں بھی ایک شہری بھارتی جارحیت کا نشانہ بن گیا۔


    پڑھیں:  لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر


    پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو خاموش کروایا گیا۔ پاکستان نے  اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے شدید احتجاج کیا ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔
     گزشتہ روز بھی بھارتی فائرنگ سے ایل او سی پر ایک خاتون سمیت تین شہری شہید ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو امدادی پیکج دینے کا اعلان


    یاد رہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نیتجے میں اب تک متعدد افرادشہید و زخمی ہوچکے ہیں، بر بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کروایا جاتا ہے۔

  • ایل اوسی پر بھارتی فوج کی گولہ باری،پاک فوج کا بھرپور جواب

    ایل اوسی پر بھارتی فوج کی گولہ باری،پاک فوج کا بھرپور جواب

    راولا کوٹ: بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پرایک بار پھربلااشتعال گولہ باری کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی فورسز نے علی الصبح بٹل سیکٹراورمدارپورسیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری شروع کی جو وقفے وقفے سے جاری ہے، بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔

    پاک فوج کی جانب سے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں۔سرحد پار سے مارٹر گولے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔اب تک کئی شہری جنگی جنون کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری، خاتون شہید، سات شہری زخمی
    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتہ فورسز کی جانب ہارٹ اسپرنگ، جند روڈ اور نکیال سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک خاتون شہید اور سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور خلاف ورزی کرنے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا اور مراسلہ بھی دیا تھا۔

  • لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

    لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: اقوام متحدہ کے ملٹری آبزور گروپ نے کوٹلی کے قریب کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔

    فوج کے تعلقات عامہ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور بلااشتعال فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے گروپ کو رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ، مبصرین کو بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال 178 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 80 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 8 افراد شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ کے مبصرین نے کوٹلی اسپتال میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کی۔

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور خلاف ورزی کرنے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا اور مراسلہ بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جندروٹ اور نکیال سیکٹر پر گزشتہ روز ہونے والی بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 افراد کی شہادت کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے احتجاج کیا گیا اور مراسلہ پیش کیا گیا۔ پاکستانی حکام نے بھارتی فوج کے جارحانہ اقدام اور مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    پڑھیں: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 4 شہری شہید، 6 زخمی

     یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے  جندروٹ اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے تاہم دو زخمی ہونے والے افراد آج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں سال مختلف وقتوں میں پاکستان کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ پڑوسی ملک کی جانب سے ہونے والی فائرنگ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے جس کے بعد دشمن ملک کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوجاتا ہے۔

  • چھمب سیکٹر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 افراد زخمی

    چھمب سیکٹر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 افراد زخمی

    سیالکوٹ : چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی بھارتی فوج کیخلاف دندان شکن جوابی کارروائی کرکے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز جارحیت سے باز نہ آئی، سیز فائر کی خلاف ورزی کو مععمول بنالیا، ایل اوسی کے قریب چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری، خاتون شہید، سات شہری زخمی


    سماھنی بنڈالہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی افواج نے بلا اشتعال گولہ باری کی، پاک فوج نے جوابی کاروائی کرکے بھارتی فوج کے ہوش اڑادئیے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ہارٹ اسپرنگ، جند روڈ اور نکیال سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے تھے جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں بھارت کا بھی جانی نقصان ہونے کی اطلاعات تھی۔


    مزید پڑھیں : ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا بھرپور جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک،4 چوکیاں تباہ


    اس سے قبل بھی بدھ کو ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا،پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چار چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔


    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ


    اس سے قبل منگل کو بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں 2 مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 1 بچی اور 1 شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز سرحدی آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے ورکنگ باؤنڈری کے قریب اکیس اکتوبر سے اب تک چھ شہری شہید اور انتیس زخمی ہوئے ہیں۔