Tag: LOC

  • اڑی حملہ : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ

    اڑی حملہ : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی درخواست پر آج دوپہر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں اڑی میں ہونے والے حملے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ بھارت کی درخواست پر کیاگیا، جس میں اڑی میں ہونے والے حملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزام پر بات کی گئی اور لائن آف کنٹرول پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ’’بھارت کے الزام پر پاکستان نے ایک بار پھر اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کردیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ’’مقبوضہ کشمیر بارمولا کی تحصیل اڑی میں دہشت گردوں کے حوالے سے انٹیلی جنس ثبوت ہیں تو پیش کیے جائیں‘‘۔

    پڑھیں: کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک

    ترجمان نے  مزید کہا کہ ’’اڑی میں بھارتی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے پاکستان پر الزامات لگانا قبل از وقت ہیں اگر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ثبوت ہیں تو پیش کیے جائیں جن کی روشنی میں پاکستان کارروائی کرے گا‘‘۔

    ڈی جی ایم او نے بھارت پر واضح کیا کہ ’’پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،پاکستان

    دونوں ممالک کے دی جی ایم اوز کے رابطے میں لائن آف کنٹرول پر جاری گشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے ثبوت فراہمی کے بعد تحقیقات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میں واقع بھارتی فوج ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 17 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے تاہم مقابلے کے دوران چاروں مسلح افراد بھی مارے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد بھارتی فوج نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کے بعد امریکا اور روس کا دورہ منسوخ کر کے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ بھارت کے آرمی چیف اور وزیر دفاع مقبوضہ کشمیر کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں 72 ویں روز بھی کشیدگی، شہدا کی تعداد92 ہوگئی

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی دوران حراست شہادت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی افواج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے بعد ہزاروں کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی اور سینکڑوں شہید بھی ہوگئے۔

    بھارتی افواج کی جانب سے حریت رہنماؤں کو بھی گرفتار اور نظر بند کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے مسلسل 72 روز سے لگے کرفیو کے باعث کشمیری عوام کو اشیاء خوردونوش اور غذائی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی نظام بھی منقطع کردیا گیا ہے۔

  • آزاد کشمیر بھمبھر سیکٹر پر بھارت کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    آزاد کشمیر بھمبھر سیکٹر پر بھارت کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے بھبمبھر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبھر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا‘‘۔

    پڑھیں:  بھارتی فورسز کی شیلنگ، گولہ باری اور فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد شہید

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘‘۔

    مزید پڑھیں: جشن آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ’’بھارت کی جانب سے شروع ہونے والی فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھی جواب دیا گیا جس کے بعد بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رُک گیا‘‘۔

  • پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    ہ

    نئی دہلی: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارت نے پاکستان پر کشمیر میں دراندازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا جواب میں پاکستان نے الزامات مسترد کردیے۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے وہاں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کشمیر کے معاملے پر طلب کیا اور پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے کشمیر میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

    جواب میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے دراندازی کا بھارتی دعویٰ بےبنیاد قرار دیااور کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی دراندازی یاتخریبی کارروائی کے لیےاستعمال نہ ہونے پر پورے عزم کے ساتھ قائم ہے۔

    عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے آرپار جس قسم کی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی مداخلت یا دراندازی ممکن نہیں، بھارت عالمی دنیا کی کشمیر سےتوجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر کسی قسم کی دراندازی ممکن نہیں دراصل مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی الزام مسترد کردیا

    اس حوالے سے دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں۔

  • پاکستان بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا

    پاکستان بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا

    لاہور: پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ورکنگ باونڈری اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے ایل او سی پرپورا سیکٹر میں پاکستان رینجرز اوربھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔

    اجلاس میں پاکستان رینجرز نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا اور انہیں پچھلے ماہ ڈائریکٹر جنرل سطح پر ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا گیا۔

    بھارت ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ اور گولہ باری معمول بن گئی ہے جس میں املاک کی تباہی کے ساتھ کئی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

  • بھارتی فورسز کی شیلنگ، گولہ باری اور فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد شہید

    بھارتی فورسز کی شیلنگ، گولہ باری اور فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد شہید

    سیالکوٹ : ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد شہید جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی فورسز نے نارروال، ظفر وال اور شکر گڑھ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، ورکنگ باونڈری پر اتوار کو ہونیوالی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے درجن سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

    پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں، بھارت مسلسل تین روز سے ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

    تین روز سے بھارتی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے اب تک دو درجن کے لگ بھگ پاکستانی شہری زخمی ہوچکے ہیں، بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے ہیں.

    سرحد کے قریب واقع دیہاتوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے اور دیہاتی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں.

  • شیو سینا نے بھارتی حکومت سے پاکستان پر حملے کا مطالبہ کردیا

    شیو سینا نے بھارتی حکومت سے پاکستان پر حملے کا مطالبہ کردیا

    ممبئی: ہندو انتہا پسند گروپ شیو سینا نے بھارت کی وفاقی حکومت سے پاکستان پر حملہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    بھارت کے مقامی اخبار کے مطابق شیو سینا کا کہنا ہے ہے کہ ان کی حکومت پاکستانی وزراء اورجماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے بیانات کا جواب نہیں دے رہی۔

    شیو سینا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے جواب میں بھارتی افواج کا بھاری تعداد میں جانی نقصان ہواہے۔

    شیو سینا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بھارتی افواج جب میانمارمیں داخل ہوکرکیمپس کوتباہ کرسکتی ہیں تو پاکستان کا بھی سامنا کرسکتی ہیں۔

    شیوسینا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان سے مقابلے کے لئے بھارتی حکومت میں سیاسی جذبے کی کمی ہے۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کی حوصلہ افزائی

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کی حوصلہ افزائی

    سیالکوٹ: پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نےلائن آف کنٹرول کادورہ کیا اوراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی اورانہیں عیدکی پیشگی مبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جوانوں کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی اوران کے جذبے کوسراہا۔

    آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج سخت جنگی تربیت کی حامل فورس ہے اوربیک وقت دواقسام کی جنگیں کامیابی سے لڑرہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے چپے چپے کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے ہونے والے شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

  • بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر فائرنگ،خاتون شہید،3افرادزخمی

    بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر فائرنگ،خاتون شہید،3افرادزخمی

    راولپنڈی : مودی سرکارکا جنگی جنون انتہا کو پہنچ گیا۔ ایک جانب دہشت گردوں نے پشاور میں حملہ کیا تو دوسری جانب بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک لڑکی کو شہید اور تین افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرارہے، بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

    نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھربلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ سے پچیس سالہ خاتون شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفترخاجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیااور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ لیکن بھارت باز نہ آیا اور کچھ ہی دیر میں نکیال سیکٹر میں دوبارہ بلااشتعال فائرنگ کردی۔

    بھارتی فوج کی جانب سےگزشتہ روز بھی آزاد کشمیر کے کوٹلی نکیال سیکٹرمیں بلا اشتعال گولہ باری سےتین افراد شہید ہوئے تھے۔

  • بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری، کمسن لڑکی اوربزرگ شہید

    بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری، کمسن لڑکی اوربزرگ شہید

    راولپنڈی: کوٹلی میں نکیال سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے جن میں کمسن لڑکی بھی شامل ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت مسلسل جاری ہے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے کوٹلی نکیال سیکٹر کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہید ہونے والوں میں 13 سالہ لائبہ اور 55 سالہ منشی احمد شامل ہیں جب کہ بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مذاکرات کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس میں اب تک پاک فوج کا جوان بھی شہید ہوچکا ہے

  • دفترِخارجہ کا پاکستانی فوجی کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے احتجاج

    دفترِخارجہ کا پاکستانی فوجی کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرسے لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی فوجی کی شہادت پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا اورسارک کے ڈائریکٹرجنرل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور ان سے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ میں فوجی جوان کی شہادت اور آج راولا کوٹ میں فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    حکومتِ پاکستان نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٗنڈری پر قیام امن کو یقینی بنا یا جائے۔

    حکومتِ پاکستان نے شہید ہونے والے فوجی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے شہری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔