Tag: LOC

  • پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی خاتون بھارتی حکام کے حوالے

    پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی خاتون بھارتی حکام کے حوالے

    راولپنڈی : پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی خاتون کو واپس بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے گاؤں نکرا کوٹ کی رہائشی خاتون مسز شمیم اختر 25اگست کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے چکوٹھی کے مقام پر پاکستانی حدود میں داخل ہوگئی تھی۔

      خاتون مسز شمیم اختر کوسکیورٹی حکام نے تحویل میں لے لیا تھا ۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مسز شمیم اختر کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد آزاد کشمیر میں راولا کوٹ کے ستوال کراسنگ پوائنٹ پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

  • آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا

    آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سے جاری ہونے والی کشمیری اخباروں نے ’’ایک دوسرے کے مسائل سمجھنے کے لئے‘‘ انٹرنیٹ کے ذریعے خبروں کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خبروں کے تبادلے کے پہلے مرحلے میں 12 اخبارات انٹرنیٹ کے ذریعے خبروں کا تبادلہ کریں گے اوربعد ازاں اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف سیاسی خبروں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    سری نگر سے تعلق رکھنے والے اخبار’رائزنگ کشمیر‘ کئ ایڈیٹرشجاعت بخاری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا ہے جس میں 29 صحافی اور اخبار مالکان شریک تھے۔ انہوں مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک نیوز پول بھی تشکیل دیا جائے گا جہاں سے خبری مواد تک مشترکہ طور پر رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

    آزاد کشمیر سے صحافتی فورم کے صدر اعجاز عباسی کا کہنا تھا کہ 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جموں اور کشمیر کے صحافی اس سطح پرمعلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔ اس سے معلومات تک براہ راست رسائی میں مدد ملے گی۔

  • پاکستانی عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، حافظ محمد سعید

    پاکستانی عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، حافظ محمد سعید

    قصور : جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جارحیت کرنے والا بھارت یاد رکھے کہ پاکستانی قوم میں آج بھی 65 کا جذبہ زندہ ہے۔

    قصور میں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانیوں کے عزم اور ہمت کا نشان ہے.

    لائن آف کنٹرول پر جارحیت کرنے والا بھارت یاد رکھے کہ پاکستانی قوم میں آج بھی 65 کا جذبہ زندہ ہے اور 18 کروڑ عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی 8 لاکھ فوج کشمیریوں پر بدترین تشدد کر رہی ہے لیکن امن کے عالمی ادارے خاموش ہیں۔ حافظ سعید نے کہا کہ بھارتی فلمیں پاکستان کیخلاف سازشوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں.

    قوم پر بھارتی ثقافت مسلط کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر حملے کو اعلان جنگ سمجھتے ہیں، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔

  • سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی سورماؤں نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

      تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،  بھارتی فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جس سے بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے، جس میں بتدریج تیزی آرہی ہے۔

    جبکہ اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔

  • پاک بھارت مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

    پاک بھارت مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: پاک بھارت کشیدگی پر امریکہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا واحد حل صرف مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے،لہذادونوں ممالک کے سربراہوں کو مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکہ پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کے جنگ میں پہل کرنے اور ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے پاکستان کاکوئی ایسا بیان نہیں دیکھا یہ صرف سنی سنائی افواہیں ہیں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہورہاہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہوں مل بیٹھ کرجامع مذاکرات کرنے چاہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کئی بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس میں عورتون اور بچوں سمیت متعدد پاکستانی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

  • ایل اوسی: بھارتی گولہ باری سے بچے سمیت 9 شہری شہید، 50 زخمی

    ایل اوسی: بھارتی گولہ باری سے بچے سمیت 9 شہری شہید، 50 زخمی

    سیالکوٹ: بھارتی جنگی جنون انتہاء کوپہنچ گیا،چارواہ سیکٹرپربھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے بچے سمیت 9 افراد شہید ،جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پررات گئے بلااشتعال گولہ باری کی جس میں چارواہ سیکٹرپرسجیت گڑھ، کندن پور،دھمالامندروال، خرد، کلاں اور گجراں گاؤں کونشانہ بنایا جبکہ ہڑپال سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج کی اس تازہ جارحیت کے نتیجے میں بچے اور خاتون  سمیت 9 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چناب رینجرز نے بھی بھرپورکارروائی کی جس پربھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارتی فوج کے رات گئے ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والوں میں12 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ اسپتال  سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور بھرتی بربریت کا شکار ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔

    بھارت گزشتہ کئی ماہ سے جنگی جنون میں مبتلا لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کئے جارہا ہے جس کے سبب کئی شہری شہید اورزخمی ہوچکے ہیں۔

    <

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پاک بھارت مزاکرات کی کوئی تجویز نہیں دی، دفترخارجہ

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پاک بھارت مزاکرات کی کوئی تجویز نہیں دی، دفترخارجہ

    اسلام آباد: بھارت سے مشروط مذاکرات قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کہتے ہیں کہ بھارت کی پیشگی شرائط کے باعث پاکستانی وفد نئی دہلی نہیں گیا۔

    بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ پیشگی شرائط پر مذاکرات ممکن نہیں،مشیر خارجہ و سلامتی امور سرتاج عزیز کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات بھارتی شرائط عائد کرنے پر منسوخ ہوئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں بھارتی بیان مضحکہ خیز ہے

     انکا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ڈی جی رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل سے ان پاکستانیوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں جنہیں سن دوہزار نو میں ایک کشتی حادثے کے بعد اسرائیل نے گرفتار کیا تھا۔

    انہوں نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مشرق وسطی کے ان ممالک کا دورہ نہ کریں جہاں سکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

     قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھاکہ طالبان سے مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں افغان حکومت ہی بتا سکتی ہے،ہم نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد اور افسوسناک ہیں، افغان حکام کو اپنا موقف پیش کر دیا ہے اور انہوں نے پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، امریکی صدر اوباما کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ اسی سال متوقع ہے

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور معصوم پاکستانی شہید ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب بٹل سیکٹر میں واقع قصبے دہربزاری کا رہائشی تیس سالہ محمد اخترہفتے کی شام بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد اختر دریائے پونچھ سے مٹی نکال رہا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کئی ماہ سے جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔

  • بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں کرسکتے: دفترخارجہ

    بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں کرسکتے: دفترخارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں کرسکتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کے بعد باضابطہ طور پر مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناو کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کی جانب بڑھ رہے تھے۔

     ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ناقابل قبول شرائط رکھ کر مذاکرات سے فرار اختیار کیا، دہشت گردی جامع مذاکرات کا حصہ ہے اس لیے بھارت کو صرف دہشت گردی کی بات کرکے مذاکرات کو محدود نہیں کرنا چاہیے تھا۔

     مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز کی حریت رہنماوں سے ملاقاتیں ماضی کی طرح معمول کا حصہ ہوتیں ہیں۔

  • بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سےہرپال سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکے ہرپال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ پرشدیداحتجاج کیا۔

    بھارت کی طرف سے حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے ایک اورشہری محمدشریف شہیدجبکہ چارزخمی ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے جنڈروٹ ،نکیال اورکیریلا سیکٹرمیں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ایل اوسی اورورکنگ بائونڈری پربھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پرپاکستان کی جانب سے گہری تشویش ظاہرکی گئی ۔

    پاکستان نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ دوہزارتین جنگ بندی کی یادداشت پرعمل درآمد کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کردے۔