Tag: LOC

  • جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،  دفتر خارجہ

    جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بار بار خلاف ورزی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے .

    ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے۔ بھارت دو ہزار تین کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے .

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی ۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے عید کے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

    ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا بھارت نے گزشتہ روز دو بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی فوج نے راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں راکٹ ، مارٹر گن اور بھاری مشین گن کا استعمال کیا ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کا جارحانہ اقدام اوفا سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش ہے ۔

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

  • اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرادیا،۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے  بھارتی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان نے کہا ہے کہ گذشتہ دو روزسےبھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہاہے ۔ بھارتی گولہ باری سے چار پاکستانی شہید اورپانچ زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے بھاری مارٹراورمشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔ پاکستانی مؤقف پر فوجی مبصرین نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔

  • پاک فوج نے سرحد کے اندر آنے والا بھارتی ڈرون مار گرایا

    پاک فوج نے سرحد کے اندر آنے والا بھارتی ڈرون مار گرایا

    اسلام آباد: پاک فوج نے لائن آف کنٹرل کے ساتھ پاکستانی سرحد میں آنے والے بھارتی ڈرون طیارے کو مارگیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جاسوس ڈرون‘ طیارہ پاکستانی سرحد کے اندر تصاویر لے رہا تھا۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات ہوئی جسے تجزیہ نگاروں نے سرد مہری کے خاتمے کا آغاز قراردیا تھا۔

    بھارتی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی تھی۔

  • بھارتی حکام نے 11 سالہ پاکستانی بچے کو پاکستان کے حوالے کردیا

    بھارتی حکام نے 11 سالہ پاکستانی بچے کو پاکستان کے حوالے کردیا

    سری نگر: غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنیوالے آزاد کشمیر کے گیارہ سالہ بچے کو بھارتی حکام نے واپس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے اٹھمکام علاقے سے گزشتہ دنوں ایک 11سالہ بچے سمیر احمد کیانی نے غلطی سے ایل او سی عبور کر لی تھی ، جیسے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی حکام کے مطابق  بچے کو پکڑے جانے کے بعد پاکستان کو ہاٹ لائن پر سمیر کی حفاظت اور خیریت سے متعلق پیغام دے دیا گیا تھا، پیغام میں فوری طور پر سمیر کی اُس کے خاندان کو واپس کرنے کے لیے فلیگ میٹنگ کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

    بچے کو2دنوں تک پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا، گزشتہ روز بچے کو آزاد کشمیر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بھارتی حکام نے سمیر احمد کو نئے کپڑے سرحد پار موجود ان کے خاندان کے لیے مٹھائی کے ساتھ رخصت کیا۔

  • سرحد پر بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی

    سرحد پر بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی

     

    سیالکوٹ: بھارتی سیکیورٹی فورس کی ورکنگ باؤنڈری پرپاکستانی سیکٹڑ میں بلااشتعال فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج نے نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے سبب علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

    پاکستانی افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں روایتی حریف ہیں اور کشمیر پر دو جنگیں لڑچکے ہیں۔ اکتوبر 2014 سے دونوں ممالک کے درمیان ورکنگ باوٗنڈری پرفائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصفنے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ بھارت بین الاقوامی سرحد پرفائرنگ کرکے چھوٹے پیمانے کی جنگ چھیڑنے کا مرتکب ہورہاہے۔

    بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی سرحد میں فائرنگ کے سبب لاتعداد دیہاتی اپنی زمیںیں اورگھر بارچھوڑنے پرمجبورہوگئے ہیں۔.

  • بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: ہرپال سیکٹراور نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ کا واقعہ ہرپال سیکٹر میں پیش آیا جس کے بعد چناب رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کاسلسلہ شام سےجاری ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    راولپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے۔ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ورکنگ باوٴ نڈ ری اور لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کی صورتحال برقرار ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے، انہوں نے وہاں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی آبادی سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

  • لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت تجارت آج سے بحال

    لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت تجارت آج سے بحال

    مظفر آباد : کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کی چکوٹھی-اڑی کراسنگ کے ذریعے آج سے تجارت اور سفر بحال ہو جائے گا۔

    ایل او سی کے ذریعے آمد و رفت کیلئے آج کا دن مختص کیا گیا ہےجبکہ منگل سے جمعہ تک دو کراسنگ پوائنٹس مظفر آباد اور پونچھ سےتجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    چھ فروری کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے مبینہ طور پر پاکستانی کشمیر سے آنے والے کینو سے لدے ایک ٹرک سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی تھیں،

    جس کے بعد چکوٹھی-اڑی پوائنٹ پر تجارت اور سفر روک دیا گیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست ڈرائیور کے حامیوں کے احتجاج پر سیکورٹی صورتحال خراب ہوگئی تھی۔

  • بھارتی فائرنگ سے 14سویلین اور4سپاہی شہید ہوئے،خواجہ آصف

    بھارتی فائرنگ سے 14سویلین اور4سپاہی شہید ہوئے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے 14سویلین اور 4سپاہی شہید ہوئے۔

    اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہو نے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ اصف نے تحریری طور پر بتایا کہ ستمبر سے اکتوبر 2014کے دوران بھارت کی جارحیت سے شہادتیں ہوئیں۔

    پاک فوج  لائن آف کنٹرول (ایل او سی )اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ اعلیٰ سطح کی نگرانی اور سیز فائر بر قرار رکھنے کی مکمل طور پرپابندی کر رہی ہیں۔

    ایوان کو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جام کمال نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر کے دوران تیل کی قیمتوں میں چالیس فی صد کمی ہوئی حکومت نے چھیالیس فی صد کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے دو بارہ ہو گا۔

  • بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی ،متعدد گھرتباہ

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی ،متعدد گھرتباہ

    چارواہ :سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دوخواتین زخمی اور متعدد گھر تباہ ہوگئے، چناپ رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر چارواہ سیکٹر اور ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی، جس کے باعث اکھنور میں دو خواتین  نسرین اور سلمیٰ شدید زخمی  جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے،

    امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والی دو خواتین کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    رواں ماہ میں بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری کی پانچویں خلاف ورزی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے حالیہ بھارت کے دورے کے دوران بھی بھارت نے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کو مسلسل نشانہ بنانے کے بعد قریبی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    پاکستان ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور متعد بار بھارت سے احتجاج بھی کرچکا ہے۔